Mr IMdad ullah yosafzai

Mr IMdad ullah yosafzai My mother waits for me I am atraveler
𝐀𝐰𝐚𝐦𝐢 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐏𝐚𝐫𝐭𝐲🚩
𝐓𝐞𝐡𝐬𝐢𝐥 𝐂𝐡𝐚𝐤𝐢𝐬𝐚𝐫 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐚 𝐒𝐞𝐜𝐫𝐞𝐭𝐚𝐫𝐲🚩
🚩 𝐈𝐦𝐝𝐚𝐝𝐮𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐒𝐡𝐚𝐧𝐠𝐥𝐚
𝐎𝐮𝐫 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐘𝐨𝐮𝐬𝐚𝐟𝐳𝐚𝐢 𝐌𝐚𝐧𝐝𝐚𝐧𝐚𝐫

21/03/2026
عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے عیدالفطر کی نماز چمن میں جاری پرلت عیدگاہ میں ادا کی۔ اس موق...
21/03/2026

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے عیدالفطر کی نماز چمن میں جاری پرلت عیدگاہ میں ادا کی۔ اس موقع پر چمن کے باہمت اور غیور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عید کی خوشیوں کے اس موقع پر سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک.
|

23/01/2026

Mian Iftikhar Hussain Awami National Party Aimal Wali Khan Sardar Hussain Babak

عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام، فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی...
23/01/2026

عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام، فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی کے موقع پر چارسدہ میں عظیم الشان جلسۂ عام کی تمام تر تیاریاں مکمل ..
| |

23/01/2026

عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام، فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی کے موقع پر چارسدہ میں عظیم الشان جلسۂ عام کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ کچھ ہی دیر میں مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔
| |

22/01/2026

ورکه جواب..... Mian Iftikhar Hussain Awami National Party Sardar Hussain Babak Aimal Wali Khan Taimoor Khan Khattak Amir Muqam Mian Shehbaz Sharif Abdul Munim Khan Faisal Zeb Khan Hussain Shah Yousafzay

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان نے چارسدہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پریس کے ذمہ داران سے م...
22/01/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان نے چارسدہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پریس کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم، یوتھ افیئر سیکرٹری طارق افغان، ضلعی صدر شکیل بشیر خان، جنرل سیکرٹری شہزاد الدین خان، تحصیل صدر گوہر ایوب سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

| |

*عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی...
22/01/2026

*عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی کے موقع پر کل فاروقِ اعظم چوک چارسدہ میں عظیم الشان جلسۂ عام منعقد ہوگا۔*
🔴 جلسۂ عام ہر صورت میں ہوگا، بارش یا کسی بھی مشکل کے باوجود اسے ہر حال میں کامیاب بنائیں گے: ارسلان خان ناظم
🔴 باچا خان اور ولی خان نے پوری زندگیاں پشتون قوم کے لیے وقف کیں، قید و بند، جلاوطنی اور جائیدادوں کی ضبطی برداشت کی مگر حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
🔴 ان عظیم رہنماؤں کی قربانیاں پشتون قوم پر احسان ہیں، ہم ان کے نظریات کے وارث اور پیروکار ہیں، حالات جیسے بھی ہوں پیچھے نہیں ہٹیں گے
🔴 چاہے بارش ہو یا دھوپ، مشکلات ہوں یا آزمائشیں، حتیٰ کہ گولیوں کی بارش بھی ہو، اے این پی کارکنان جلسۂ عام کو کامیاب بنائیں گے۔
🔴 کل کے جلسۂ عام سے مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان خطاب کریں گے اور موجودہ حالات پر واضح پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔
🔴 جلسۂ عام کے ذریعے دنیا کو بتایا جائے گا کہ باچا خان اور ولی خان سے عقیدت آج بھی اتنی ہی مضبوط اور زندہ ہے جتنی پہلے تھی۔
🔴پختونخوا کی بقا، امن و امان، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور تیراہ کے معصوم بچوں کی آواز بننے کے لیے بھرپور شرکت کریں۔

پشاور( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ارسلان خان ناطم نے کہا ہے کہ کل عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی کے موقع پر فاروقِ اعظم چوک، چارسدہ میں منعقد ہونے والا عظیم الشان جلسۂ عام ہر صورت میں ہوگا اور ہم اسے ہر حال میں کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باچا خان اور ولی خان وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگیاں پشتون قوم کے لیے وقف کر دیں۔ انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جائیدادیں ضبط کروائیں، جلا وطنی کاٹی، مگر کبھی بھی پشتون قوم کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہر طرح کی تکالیف اور قربانیوں کے باوجود وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور حق کی آواز بنے رہے۔ ارسلان خان ناطم نے کہا کہ ان عظیم رہنماؤں کے ہم پر اور پوری پشتون قوم پر بے پناہ احسانات ہیں۔ ہم ان کے لیے جو کچھ بھی کریں، وہ کم ہوگا۔ انہوں نے ہر حال میں پشتون قوم کے حقوق کی ترجمانی کی، چاہے حالات کتنے ہی نامساعد کیوں نہ ہوں۔ آج ہم فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہم ان کے نظریات اور تعلیمات کے پیروکار ہیں، اور چاہے بارش ہو یا دھوپ، چاہے مشکلات ہوں یا آزمائشیں، حتیٰ کہ گولیوں کی بارش بھی ہو، ہم باچا خان اور ولی خان کی یاد اور ان کی تعلیمات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے جلسۂ عام میں چاہے جتنی بھی بارش ہو، ہم اس جلسے کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں گے اور دنیا کو دکھائیں گے کہ باچا خان اور ولی خان سے ہماری عقیدت آج بھی اتنی ہی مضبوط اور زندہ ہے جتنی پہلے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کے جلسۂ عام سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان خطاب کریں گے اور موجودہ حالات کے تناظر میں واضح پالیسی اور مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔ آخر میں انہوں نے تمام عوام سے پُرزور اپیل کی کہ پختونخوا کی بقا، امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، تیراہ کے معصوم بچوں کی فریاد، اور باچا خان و ولی خان کی تعلیمات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے اس تاریخی جلسۂ عام میں بھرپور شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔

Address

Abu Dhabi
Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr IMdad ullah yosafzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mr IMdad ullah yosafzai:

Share

Category