12/03/2026
ہیروشیما جاپان کو یاد کریں کہ امریکہ نے ایٹم بم مار کر کس طرح ایک شہر کو لمحوں میں تباہ کر دیا تھا۔ آج کے ایٹم بم اس سے بھی 200 گنا زیادہ تباہی کی صلاحیت رکھتے ہیں، یعنی صرف 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سب کچھ ختم ہو سکتا ہے۔ جنگ مذاق نہیں ہوتی، خدارا جنگ کو جنگ ہی سمجھیں کیونکہ جنگ صرف موت، آنسو اور تباہی لاتی ہے۔ دنیا میں جہاں بھی جنگ ہوتی ہے وہاں انسانیت زخمی ہوتی ہے، شہر اجڑ جاتے ہیں اور معصوم لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام اسلامی ممالک اور پوری انسانیت کو جنگوں کی تباہی سے محفوظ رکھے اور دنیا میں امن، انصاف اور سلامتی قائم فرمائے۔ آمین 🤲