مولانا محمد ریاض قاسم جلالی آفیشل

مولانا محمد ریاض قاسم جلالی آفیشل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مولانا محمد ریاض قاسم جلالی آفیشل, Grocers, islamabad, Al Jasrah.

01/01/2025
28/12/2024

کوئی کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہو اگر رابطے میں رہنا چاہے تو رہ سکتا ہے
یہ وقت نا ملنا، کام تھا، پیکج نہیں، بیٹری نہیں، مصروفیات، فیملی پاس ہوں، کال کا پتہ نہیں چلا، موبائیل سائیلنٹ تھا، وغیرہ وغیرہ
یہ سب بہانے ہوتے ہیں...!!

28/12/2024

*گفتگو: شخصیت کی آئینہ دار*

انسانی شخصیت کا پہلا تاثر چہرے کو دیکھنے سے ہوتا ہے، لیکن اس کا حتمی اندازہ ہمیشہ اس کی گفتگو سے کیا جاتا ہے، کیونکہ آپ کے الفاظ ہی آپ کی اصل شناخت ہیں۔ اس لیے اپنی زندگی میں ایسے الفاظ شامل کیجیے جو دل میں اتر جائیں، نہ کہ دل سے اتار دیں۔ یہی الفاظ ہیں جو آپ کو یا تو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں یا زمین پر پٹخ دیتے ہیں۔ الفاظ کی یہ بھی خاصیت ہے کہ یہ انسان کو عام سے خاص اور خاص سے عام بنا سکتے ہیں۔

ایک مشہور مقولہ ہے:
"آدمی اپنی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے۔"
یعنی انسان کو اس کی گفتگو سے پہچانا جاتا ہے، نہ کہ اس کی ڈگریوں یا ظاہری حیثیت سے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی ڈگری کی اہمیت ثانوی ہو جاتی ہے، اور آپ کی گفتگو کا انداز آپ کی شخصیت کا عکاس بن جاتا ہے۔

قرآن مجید کا پیغامِ نرمی
قرآن مجید کے الفاظ کو شمار کریں تو درمیانی لفظ "وَلْيَتَلَطَّف" (نرمی برتنا) آتا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ قرآن کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ انسان ایک دوسرے سے نرمی اور شائستگی کے ساتھ پیش آئے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی بدتمیزی کرے، تو بھی تمیز اور مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیں۔

حکماء کا قول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زبان میں ہڈی اس لیے نہیں بنائی تاکہ یہ ہمیشہ نرم رہے اور اس سے نرمی سے گفتگو کی جائے۔

*قدردانوں کے لیے گلدستے، ناقدروں کے لیے خاموشی*
ایسے الفاظ کا انتخاب کریں جو قدردانوں کے لیے پھولوں کے گلدستے کی مانند ہوں۔ لیکن ناقدروں کے لیے اپنے قیمتی الفاظ ضائع نہ کریں۔ ایسے لوگوں کے لیے خاموشی سب سے بڑا ہتھیار ہے، کیونکہ خاموشی وقار اور حکمت کا اظہار ہے۔

*ادب اور شائستگی: گفتگو کا زیور*
آدابِ گفتگو میں تہذیب اور شائستگی کا ہونا لازمی ہے۔ ادب وہ زیور ہے جو گفتگو کو دلکش اور مؤثر بناتا ہے۔ شاعر نثار احمد فتحی کے یہ اشعار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں:

ادب کی ضو سے روشن زندگی ہے
ادب گل ہے تو گلشن زندگی ہے

ادب سے زندگی جدا کیونکر ہو
ادب چولی ہے تو دامن زندگی ہے

ہے ایسا ساتھ ان دونوں کا گویا
ادب دل ہے تو دھڑکن زندگی ہے

محمد ریاض قاسم جلالی 🖋️

28/12/2024

فحش ویب سائٹ دیکھنے والے کا الم ناک واقعہ

میرے ایک واقف کار نے یہ واقعہ سنایا۔ کہتا ہے اُس کا ایک بہت اچھا دوست تھا جو پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اُس پر اپنا رحم فرمائے اور اُس کی خطاوں کو معاف فرمائے۔ مرنا ک

وئی بڑی بات نہیں ہے کہ وہ مر گیا، سب نے مرنا ہے۔ لیکن اس کی موت سے کچھ قباحتیں اور مشکلات کھڑی ہوئی ہیں۔ اور وہ یہ ہیں کہ مرنے والا انٹرنیٹ سے متعلقہ امور م
یں
مہارت رکھنے والا شخص تھا۔ فحش مواد والی ویب سائٹس اُسکی کمزوریاں تھیں اور ننگی تصاویر جمع کرنا اُس کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔حتیٰ کہ اُس نے اپنی ایک ویب سائٹ بھی بنا رکھی تھی جس پر ہر طرح کی فحش تصاویر کا ایک بہت بڑا مجموعہ لوگوں کی تفریح طبع کیلئے موجود تھا۔

ویب سائٹس کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ رجسٹرڈ ممبران کو نئی تصاویر یا ہر کچھ دنوں کے بعد چند تصاویر کا ایک مجموعہ خود بخود ہی ان کے ایمیل پر پوسٹ ہو جاتا تھا۔اب میرے اس دوست کی ناگہانی موت نے ہمارے لیئے یہ مصیبت کھڑی کر دی ہے کہ ہمیں اس کی ویب سائٹ کا پاس ورڈ معلوم نہیں ہے تاکہ کم از کم اس ویب سائٹ کو بند کریں یا کوئی دوسرا حل نکالیں۔
کہتا ہے: جب میں مسجد میں بیٹھا اس کی نماز جنازہ کا انتظار رہا تھا تو یہی سوچ رہا تھا اور جب ہم سب اس کی لاش کو اُٹھا کر قبر کی طرف جا رہے تھے تو بھی میں یہی سوچ رہا تھا کہ یہ قبر میں جا کر کس چیز کا سامنا کرے گا؟ ننگی تصاویر کا؟ حسبنا اللہ و نعم الوکیل

قبرستان میں قبروں کی وحشت اور ویرانگی مگر جنازے کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں کے رش کے باوجود میرا دماغ بس یہی بات ہی سوچتا رہا۔ میں نے قبر کے اندر ایک نظر ڈالی اور افسوس کے ساتھ سوچا پتہ نہیں میرے دوست کا یہاں کیا حشر ہوگا؟میرے دوست کے کچھ قریبی احباب تو رو بھی رہے تھے اور میں یہ سوچ رہا تھا کیا انکا رونا میرے دوست کے کسی کام آ سکے گا؟ہم نے میت دفنائی اور واپس چل دیئے۔ جی ہاں اپنے دوست کو قبر میں اکیلا چھوڑ کر، اسکا سارا مال اور اس کے سارے اھل خانہ واپس، وہاں رہا تو اس کے اعمال تھے، اور کیا پتہ اس کے کیسے اعمال تھے؟

میرے دوست کی ماں اکثر خواب میں دیکھتی کہ لڑکے اس کے بیٹے کی قبر پر آتے ہیں اور پیشاب کر کے چلے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھ سے پوچھتی کہ یہ کیسا خواب ہے اور اسکی کیا تعبیر ہوگی؟ اس بیچاری کو کیا پتہ کہ اس خواب کے پیچھے کیا راز تھے -میں اپنے آپ کو کہتا کہ خواب کی تعبیر تو واضح ہے لڑکے وہ لوگ تھے جن کو میرا دوست ننگی تصاویر بھیجا کرتا تھا اور وہ لڑکے یہ تصاویر آگے سے آگے پہنچاتے تھے۔ اللہ اکبر، یہ کیسا جال سا پھیلا ہوا تھا اور کس کس کے گناہ میرے دوست کو ڈس رہے ہونگے؟

میں نے اپنے دوست کی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کمپنی سے رابطہ کیا تاکہ وہ اس ویب سائٹ کو بند کردیں۔ مگر انہوں نے معذرت کر لی کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ میرے اصرار پر انہوں نے مجھے یہاں تک بھی کہا کہ وہ مجھ پر یقین نہیں کر سکتے کیونکہ جس نام اور جس پاس ورڈ سے یہ ویب سائٹ خریدی اور بنائی گئی تھی وہ معلومات میرے پاس نہیں تھیں۔ میں نے انہیں غصے میں بھی لکھا کہ لوگو، میرے دوست پر رحم کر دو، وہ بیچارہ مر گیا ہے مگر سب بے سود تھا۔

میں اکثر بیٹھ کر اپنے دوست کی حالت پر سوچتا جو کہ مجھے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد مبارک کے مصداق نظر آتا جس کا مفہوم یہ ہے کہ لوگوں میں سے کچھ شر کے راستے کھولنے والے اور خیر کے بند کرنے والے ہوتے ہیں۔ اور مین تڑپ کر رہ جاتا میرا دوست کس طرح لوگوں کے گناہ اُٹھائے گا جن کیلئے اس نے شر کے دروازے کھولے تھے۔ اور کس طرح قیامت کے دن ان سب گناہوں کو اپنے کندھے پر لاد کر محشر میں جائے گا؟

میں جانتا ہوں کہ میری ان باتوں کا کسی پر کچھ اثر نہیں ہونے لگا، کیونکہ نوجوان تو اس کو محض وقت گزاری جانتے ہیں، جب کہ اللہ کی پناہ؛ ان تصاویر کے نتائج کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لڑکوں نے ایسی تصاویر دیکھیں، اپنی خواہشات کے سامنے بے بس ہوئے اور گناہوں کے گڑھوں میں کرتے چلے گئے اور کتنی ہی معصوم بچیاں بربادیوں میں پھنستی چلی گئیں۔

میرا دوست تو مر گیا مگر میں جانتا ہوں کہ روز قیامت اس سے ضرور سوال کیا جائے گا کہ تو نے کتنی ایسی تصاویر ہر اپنی نظریں ڈالیں اور تیری دوسروں کو بھجی ہوئی تصویروں پر کس کس کی نظریں گئیں؟ تو نے کدھر کدھر یہ تصاویر پھیلائیں اور اور جن تک تیری بھیجی ہوئی تصاویر گئین انہوں نے کس قدر آگے ان کو آگے پھیلایا؟

مجھے اب بالکل کچھ نہیں سوجھ رہا کہ اس سلسلے کو میں کس طرح روک دوں؟ اللہ میرے دوست پر رحم فرمادے۔

اللہ تبارک و تعالیٰ ہمار خاتمہ اچھا لکھ دے۔ اور اللہ کرے یہ قصہ عقل والوں کیلئے عبرت کا سامان ہو۔ آمین یارب العالمین
خود بھی پڑھیں اور دوستوں کو بھی شیئر کری

Address

Islamabad
Al Jasrah
JALALI

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مولانا محمد ریاض قاسم جلالی آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category