10/10/2023
تاریخ سات اکتوبر ۲۰۲۳
ہیڈماسٹر صاحبان ، ماسٹر گریڑ میں کام کرنے والے صاحبان ، ٹیچر صاحبان و منجملہ اساتذہ انجمن رہنما صاحبان ۔
اسلام علیکم ورحمتلہ وبرکاتہ/آداب
حال ہی میں سرکار نے ہیڈماسٹر صاحبان کے حق می سرکاری سطح پر تنخواہ سکیلز Pay Scales اور پے گریڑ Pay Band میں کمی کر نے کے نئے گریڑ وغیرہ شائع کیے ہیں جوکہ ابھی زیر بحث ہیں اور اب صرف عنقریب حتمی فیصلہ لینے کا انتظار ہے
ایسی صورتحال کے پیش نظر تمام براجمان ہیڈماسٹر صاحبان ، ماسٹر گریڑ صاحبان ، ٹیچر صاحبان و منجملہ اساتذہ رہنما صاحبان سے مودبانہ درخواست رہے گی کہ وہ تمام مشغولیات ایک طرف چھوڑ کر اپنی اپنی طرف سے اپنی اپنی آراء، تجاویز اور اعتراضات مطلقہ سرکاری ایوانوں میں دو دن کے اندر اندر آن لائن صورت میں داخل کروانے کے لئے محو کار رہ کر سر توڑ کوشش میں لگے رہیں اگر خدا نخواستہ تغافل سرزد ہوا ، خدا نہ کرے، ہمارے پاؤں پر ضرور بہ ضرور کلہاڑی آ پڑے گی تو پھر پچھتائے سے کچھ نہیں نکل آئے گا ۔ لہذا بائیس ( ۲۲ ) ضلعوں کے استاد پیشے سے وابستہ تمام حضرات سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ یک جٹ ہو کر اپنے اپنے مقامی زون آفسز میں یا اپنے اپنے مقامی تعلیمی اداروں میں جمع ہو کر یا ہیڈماسٹر / ماسٹر گریڑ/ ٹیچر صاحبان انفرادی طور باشعور طریقے سے اعتراضات اور تجاویز ارسال کریں اور آج ہی کے دن میں ہونا چاہئے کیونکہ مدتِ اعتراضات مختصر ہے اور کل پرسوں اختتام کو پہنچ پا رہی ہے اگر سرکار کی طرف فیصلہ لیا گیا تو پھر ہیڈماسٹر گریڑ میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سرکار نے اعتراضات کے لئے دعوت دی ہے لہذا وقت کا تقاضا ہے اور وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اعتراضات ، آراء اور تجاویز ارسال کیے جائیں ۔ ہمارا کام اذان دینے کا ہے پھر کون۔بیدار ہو جائے اور کون خفیہ رہے ۔ فیصلہ آپکے ہاتھ میں ھے۔
احمد اللہ وانی