06/06/2026
My Heartfelt tribute to the Veteran Political Leader of Jammu and Kashmir Jenab Sahib 🙏
میں جناب حاجی بلند خان صاحب کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اُن کی جدائی ایسا خلا چھوڑ گئی ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ وہ ایک سچے رہنما، دردِ دل رکھنے والے انسان اور گوجر و بکروال برادری کی توانا آواز تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔
اگرچہ آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں، مگر اُن کی نیکیاں، دانشمندی، قربانیاں اور عوامی خدمات ہزاروں دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ