13/05/2024
بسم اللہ الرحمن الرحیمo
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
بد عقیده لوگ عام سیدھے سادے کم علم مسلمانوں کو اس قسم کی باتیں کرکے گمراه کرتے ھیں جیسے مدد صرف الله سے مانگو یا کسی کے وسیلے سے کچھ لینا حرام اور شرک ھے لیکن اگر آپ خود تحقیق اور مطالعے پر یقین رکھتے ھیں تو قران کی ایک ایک سورة مدد اور وسیلے کا درس دے رھی ھے,
وه کیسے? آئیں کچھ واقعات پر نظر ھوجاۓ جو الله تعالی نے قران مجید میں بیان کرکے قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو مدد اور وسیلے کا درس دیا ھے-
حضرت صالح علیه السلام نے اپنی نافرمان قوم کی ضد پر ایک پھاڑ (ماؤنٹین) کے وسیلے سے ایک اونٹنی پیدا کی,
کیا حضرت صالح علیه السلام مشرک ھیں ؟
حضرت یوسف علیه السلام نے فرمایا که میرا قمیض میرے والد حضرت یعقوب علیه السلام کے منه پر ڈال دو تو اس سے انکی بینائی واپس آجاۓ گی,
اور پھر حضرت یعقوب علیه السلام نے اس قمیض کے وسیلے سے بینائی پائی,
بینائی دینے والا الله ھے یا قمیض?
کیا حضرت یوسف و یعقوب علیه السلام دونوں مشرک ھوگئے ؟
حضرت موسی علیه السلام نے اپنے عصے کے وسیلے سے سامری جادوگر کا مقابله کیا اور اسی بے جان لکڑی کے عصے سے دریاۓ نیل میں راسته بنا کر فرعون سے بچ نکلے,
راسته بنانے والا الله ھے یا ایک بے جان لکڑی کا عصا ؟
کیا حضرت موسی علیه السلام بھی مشرک ھیں?
حضرت سلیمان علیه السلام نے اپنی مجلس والوں اور جنوں کے وسیلے سے ملکه بلقیس کا تخت منگوایا تھا,
کیا حضرت سلیمان علیه السلام بھی مشرک ھونگے ؟
ایک چونٹی اپنی پوری قوم کو حضرت سلیمان علیه السلام کے لشکر کے گھوڑوں کے پیروں تلے آنے سے بچانے کا وسیله بنی کیا وه چونٹی بھی مشرک تھی یا اس چونٹی کی قوم مشرک تھی ؟ کیونکه بچانے والی ذات الله کی ھے یا چونٹی کی ؟
ایک ھدھد حضرت سلیمان علیه السلام کے خط کو ملکه بلقیس تک پھنچانے کا وسیله بنا اور ملک سباء کی قوم کے ایمان لانے کا وسیله بنا,
کیا وه ھدھد بھی مشرک تھا یا ھدھد سے مدد و وسیله لیکر حضرت سلیمان مشرک ھوگئے ؟
جنگ بدر میں 313 مسلمانوں نے فرشتوں کی مدد اور وسیلے سے اپنے سے 3 گنا فوج پر فتح پائی,
کیا بدر والے مجاھدین سب مشرک ھوگئے ؟
اور اب ذکر کرتے ھیں ان چیزوں کا جنکا وسیله خود الله تعالی لیتا ھے باوجود اس که کے وه جب کسی امر کا اراده فرماتا ھے تو اسے فرماتا ھے که ھوجا تو وه کام خود بخود ھوجاتا ھے,
ابراھه یمن سے ھاتھیوں کا ایک عظیم الشان لشکر لیکر خانه کعبه کو گرانے کی نیت سے جب مکه میں داخل ھوا تو الله نے کچھ پرندوں ابابیل کے وسیلے سے ابراھه کے لشکر کو نیست و نابود کیا,
کیا الله اس ابابیل کے وسیلے کا محتاج تھا یا آنے والے لوگوں کو وسیلے کا درس دینا تھا ؟
جنگ بدر میں اپنے نبی کی مدد اور وسیلے کیلئے 4 ھزار فرشتوں کا لشکر بھیجا,
کیا الله ان فرشتوں کے لشکر کے بغیر اپنے محبوب نبی کی حفاظت نھیں کرسکتا تھا یا آنے والے لوگوں کو مدد و وسیلے کا درس دینا تھا ؟
شب معراج الله نے اپنے محبوب نبی کو براق کی سواری کے وسیلے سے مکه سے بیت المقدس اور بیت المقدس سے ساتویں آسمان تک بلایا, کیا الله اپنے محبوب نبی کو براق کے بغیر وسیلے کے نھیں بلاسکتا تھا? یا ھمیں وسیلے کا درس دے رھا تھا ؟
الله نے وحی لانے کا فریضه حضرت جبرائیل علیه السلام کے سپرد کیا ھے کیا الله جبرائیل کے بغیر وسیلے کے وحی نھیں بھیج سکتا یا ھمیں وسیلے کا درس دے رھا ھے ؟
الله کی طرف سے روح قبض کرنے کا وسیله حضرت عزرائیل علیه السلام ھیں کیا الله عزرائیل کے وسیلے کے بغیر ھماری روح قبض نھیں کرسکتا یا ھمیں وسیلے کا درس دے رھا ھے ؟
الله کی طرف سے بارش حضرت میکائیل کے وسیلے سے برسائی جاتی ھے, کیا الله میکائیل کے وسیلے کے بغیر بارش برسا نھیں سکتا یا ھمیں وسیلے کا درس دے رھا ھے ؟
بروز قیامت الله کے حکم سے حضرت اسرافیل علیه السلام صور پھونکیں گے, کیا الله صورکیلئے اسرافیل کا محتاج ھے یا ھمکو وسیلے کا درس دے رھا ھے ؟
اب جو لوگ غیر الله سے مدد اور وسیلے کو حرام اور شرک سمجھتے ھیں وه اپنے عقیدے پر نظر ثانی کریں کیونکه اگر غیر الله کی مدد و وسیله شرک ھوتا تو قران پاک میں الله تعالی خود یه سب واقعات بیان کرکے کبھی بھی ھمیں مدد اور وسیلے کا درس ناں دیتا,