Pak Organic Foods

Pak Organic Foods Geo Khalis Zindagi - Khalis Khao Sehat Pao

آج ہماری ماں جی نے بنائیں ہلدی کی پنیاں جنہوں نے اب بیسن کی پنیوں، السی کی پنیوں اور گجریلے وغیرہ کی جگہ لے لی ہے اور دو...
11/02/2025

آج ہماری ماں جی نے بنائیں ہلدی کی پنیاں جنہوں نے اب بیسن کی پنیوں، السی کی پنیوں اور گجریلے وغیرہ کی جگہ لے لی ہے اور دوپہر کی ہلکی پھلکی بھوک مٹانے کے کام آتی ہیں مگر اس بار ان میں کچھ میوے بھی شامل کر دیے جن سے اور لذیذ بن گئیں۔

سیانے سہی کہتے ہیں کہ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ❤️ اور انہی چھاؤں میں سے اک اس طرح کی روایتی مزے مزے کی سوغاتیں بھی ہیں جو ہمیں ماں کے ہاتھ کی کھانے کو ملتی رہتی ہیں۔
دیکھیں، پسند کریں اور دعا بھی دیتے جائیں۔

اجزاء:
کچی تازہ ہلدی - آدھا کلو
بیسن یا آٹا - آدھا کلو
چینی - آدھا کلو
گھی - دو کپ
میوہ جات پسے ہوئے (کاجو، پستہ، اخروٹ، بادام) حسبِ ضرورت

ترکیب:
تازہ ہلدی کو چھیل کر ہاتھ سے یا قیمہ مشین میں پیس لیں۔ پھر ایک کپ گھی ڈال کر بھون لیں۔
آٹا یا بیسن بھی بغیر گھی کے بھون لیں۔
پھر چینی کا شیرہ تیار کر لیں اور اس میں پسے ہوئے میوہ جات ڈال دیں، ایک کپ سادہ یا دیسی گھی ڈال دیں، پھر اس میں بھنا ہوا آٹا اور ہلدی ڈال کر مکس کر دیں اور اپنی پسند کے مطابق لڈو یا ٹکڑیاں بنا لیں۔

روزانہ ایک لڈو دودھ کے ساتھ یا ویسے ہی کھا لیں۔

"آج دل کیا کچھ میٹھا بنانے کا، تو گھر میں جھٹ پٹ گجریلا بنا لیا!تازہ گاجریں، دودھ اور چینی کا سادہ سا امتزاج، مگر ذائقہ ...
05/02/2025

"آج دل کیا کچھ میٹھا بنانے کا، تو گھر میں جھٹ پٹ گجریلا بنا لیا!
تازہ گاجریں، دودھ اور چینی کا سادہ سا امتزاج، مگر ذائقہ کمال کا۔
جب دیگچی میں گجریلے کی خوشبو پھیلی تو سب خود ہی چکھنے آ گئے۔
سردیوں میں گجریلا نہ ہو تو مزہ ہی کیا!

"سردیوں کی صحت بخش غذا""سردی کا موسم ہمیشہ اپنے ساتھ خوشیوں کے لمحات اور صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت لے کر آتا ہے۔ ایسے م...
25/01/2025

"سردیوں کی صحت بخش غذا"

"سردی کا موسم ہمیشہ اپنے ساتھ خوشیوں کے لمحات اور صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت لے کر آتا ہے۔ ایسے موسم میں جسم کو گرم رکھنے اور توانائی فراہم کرنے کے لیے روایتی دیسی خوراک کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک بہترین غذا ہے السی کی پنیاں۔

السی کے بیج صدیوں سے ایک طاقتور غذا کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان میں شامل اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، فائبر، اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو اندرونی طاقت اور گرمی فراہم کرتے ہیں۔ خاص طور پر دیسی گھی اور قدرتی مٹھاس کے ساتھ مل کر یہ ایک مکمل غذائیت بخش اور لذیذ غذا بن جاتی ہیں۔

السی کی پنیاں نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ سردی کے اثرات سے بھی بچاتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بھی بہترین ہیں جو دن بھر کام کرتے ہیں یا اپنے بچوں کو توانائی اور صحت بخش غذا دینا چاہتے ہیں۔

پاک آرگینک فوڈز کی خالص السی کی پنیاں، دیسی گھی اور قدرتی اجزاء کے ساتھ خاص طور پر آپ کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ ہر پنی خالص محبت اور روایتی ذائقے کا مظہر ہے۔

تو اس سردی میں اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے صحت کا تحفہ دیں۔
Pak Organic Foods
سے آج ہی آرڈر کریں اور خالص روایتی لذت پائیں۔

"دیسی کھانوں کا بھولا ہوا راز""کبھی آپ نے سوچا کہ ہمارے دادا، پردادا اور ان کے بزرگ اتنے طاقتور اور صحت مند کیوں تھے؟ نہ...
23/01/2025

"دیسی کھانوں کا بھولا ہوا راز"

"کبھی آپ نے سوچا کہ ہمارے دادا، پردادا اور ان کے بزرگ اتنے طاقتور اور صحت مند کیوں تھے؟ نہ کوئی جوڑوں کا درد، نہ کوئی کمزوری، اور نہ ہی بڑھاپے میں بیماریاں۔ ان کی زندگی کا راز تھا وہ خالص دیسی کھانے جو آج کے دور میں تقریباً ناپید ہو چکے ہیں۔

وہ دیسی گھی میں پکی ہوئی روٹیاں، السی کی پنیاں، خالص شہد، اور گھر کا تیار کردہ مکھن—یہ سب صرف کھانے کی چیزیں نہیں تھیں، بلکہ وہ غذائیں تھیں جو جسم کو طاقت، ہڈیوں کو مضبوطی اور سردیوں میں گرمی دیتی تھیں۔

آج کی تیز رفتار زندگی نے ہمیں پروسیسڈ فوڈز اور مصنوعی اجزاء کی طرف دھکیل دیا ہے، جن سے نہ صرف ہماری صحت متاثر ہو رہی ہے بلکہ ہم اپنی روایات اور جڑوں سے بھی دور ہو رہے ہیں۔

لیکن خوش قسمتی سے، اب وقت ہے اپنی دیسی اور آرگینک روایات کو دوبارہ زندہ کرنے کا۔ وہی خالص ذائقے، وہی دیسی اجزاء، اور وہی صحت بخش کھانے۔

جلد ہی Pak Organic Foods کے ذریعے آپ ان خالص دیسی پروڈکٹس کو اپنی زندگی کا حصہ بنا سکیں گے۔ تو تیار رہیں، کیونکہ دیسی ذائقے اور خالصیت کا سفر شروع ہونے والا ہے۔

اپنی صحت، اپنی روایات اور اپنی زندگی کو خالص بنانے کے لیے ہمارے ساتھ جڑیں۔ تفصیلات کے لیے ہماری آنے والی پوسٹس پر نظر رکھیں!"

Address

Satellite Town
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Organic Foods posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share