Gibberellic acid

Gibberellic acid جبرالک ایسڈ پودوں کی نئی پھوٹ کروانے قد بڑھانے پھل کا سائز بڑھانے کے لیے ہے

02/02/2025

جبرالک ایسڈ 10 گرام گولی گندم کی بھرپور شگوفہ سازی اور گروتھ کے لیے سبزیوں کی بھرپور پیداوار اور رکے ہوئے چارے برسیم کی بہترین گروتھ کے لیے سب سے طاقتور ہارمون۔
بھرپور رزلٹ کے لیے این پی کے یا مائیکرو نیوٹرینٹ کے ساتھ ملا کر سپرے کریں۔
بلک ریٹ پر پراڈکٹ منگوانے کے لیے کال پر رابطہ کرسکتے ہیِں
0300684858

جنوری میں مارچ جیسا موسم دن میں سخت دھوپ ہے تو رات کو کورا جیسے صورت حال ہے موسمی سٹریس سے اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے اپ...
27/01/2025

جنوری میں مارچ جیسا موسم دن میں سخت دھوپ ہے تو رات کو کورا جیسے صورت حال ہے موسمی سٹریس سے اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے اپنی فصلوں کو بروقت پانی لگائیں اور ہو سکے تو پانچ کلو اینٹی سٹریس کا استعمال کریں یہ پھر امائنو ایسڈ کا سپرے کریں زمین کو وتر میں لازمی رکھیں تب ہی جا کر کوئی چیز ہاتھ ائے گی۔۔۔
اور بارش کے لیے خصوصی دعا کریں اللہ پاک اپنی مخلوق پر رحم کرے 🤲🏻🙏🏻

*گندم کے کاشتکار بھائیوں کے نام اہم پیغام* 🌾گندم کی فصل میں گوبھ کے مرحلے پر کرنے والے کام:جب فصل کی عمر 60 دن کی ہو جات...
23/01/2025

*گندم کے کاشتکار بھائیوں کے نام اہم پیغام* 🌾

گندم کی فصل میں گوبھ کے مرحلے پر کرنے والے کام:

جب فصل کی عمر 60 دن کی ہو جاتی ہے تو اس وقت پودے کی آخری گانٹھ کے اوپر ایک ننھا سا سٹہ بن جاتا ہے۔ یہاں سے گوبھ کے مرحلے کا آغاز ہوتا ہے۔ 25 سے 30 دن تک سٹہ تنے کے اندر ہی پروان چڑھتا رہتا ہے۔ اس دورانیے کو گوبھ کہا جاتا ہے۔ جب فصل کی عمر 75 سے 80 دن کی ہوتی ہے تو گوبھ کا مرحلہ مکمل ہوتا ہے۔ اس کے بعد ایک بڑا پتہ نمودار ہوتا ہے جسے فلیگ لیف کہتے ہیں۔ فلیگ لیف کے نمودار ہوتے ہی اس میں لپٹا ہوا سٹہ بھی باہر آجاتا ہے۔ 🌱

گوبھ کا مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جب فصل گوبھ پر آجائے تو یوریا کھاد کا استعمال بند کردیں۔ گوبھ کی حالت میں عمومأ تیسرا پانی لگتا ہے۔ اس سٹیج پر پانی ضرور لگانا چاہیے مگر پتلا اور یہ پانی کسی بھی صورت مس نہیں ہونا چاہیے۔ 💧

گوبھ کے مرحلے پر پوٹاشیم نیٹریٹ اور کین پاک عرب گوارا کھاد کا استعمال کریں۔ 4 کلو گرام %80 والا سلفر 2 قسطوں میں دیں 2 کلو گرام 25 سے 30 دن کی فصل کو اور 2 کلو گرام 65 دن کی فصل کو تاکہ رسٹ کے لئے حفاظتی سپرے بھی ساتھ ہو جائے۔ 🌾

گوبھ کے مرحلے کی سفارشات:
1. کسی بھی اچھی کمپنی کی پوٹاشیم نیٹریٹ (Kno3) کو 10 کلوگرام+ 2 بوری کین پاک عرب گوارا کھاد فی ایکڑ فلڈ کریں۔
2. ملٹی مائیکرو نیوٹرینٹس اور کسی اچھے فنجیسائیڈ کا سپرے کریں۔

خوشخبریفری سولر سکیم کی قراندازی 31 جنوری کو ہوگی پنجاب حکومت
23/01/2025

خوشخبری
فری سولر سکیم کی قراندازی 31 جنوری کو ہوگی
پنجاب حکومت

جبرالک ایسڈ ! گروتھ ہارمون !!!پودے جھوم اٹھیں !!!20٪ پیداوار میں یقینی اضافہ !!جبرالک ایسڈ کا استعمال باغات سبزیات اور ف...
22/01/2025

جبرالک ایسڈ ! گروتھ ہارمون !!!

پودے جھوم اٹھیں !!!
20٪ پیداوار میں یقینی اضافہ !!
جبرالک ایسڈ کا استعمال باغات سبزیات اور فصلات وغیرہ پر کیا جاتا ہے۔
👈جبرالک ایسڈ پودوں کی نئی پھوٹ کروانے قد بڑھانے پھل کا سائز بڑھانے پھولوں کی تعداد بڑھانے پودوں کو موسمی سٹریس سے نکالنے یا محفوظ رکھنے میں معاون ہے۔
👈پھل دار پودوں کو ڈورمنسی بریک کرنے نئی پھوٹ اور پھول لانے میں مددگار ہے۔
👈 سٹہ نکلتے وقت استعمال سے دانے کا سائز بڑا ہوتا ہے کیونکہ یہ سیلز کا سائز بڑھانے میں مددگار ہے۔
👈جبرالک ایسڈ کسی بھی فصل کا قد بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ے ۔۔
👈جبرالک ایسڈ باغات میں پھولوں کی تعداد میں بھی اہم کردار ادا کرتا ے ۔
👈جبرالک ایسڈ کے استعمال سے پھل کے سائز میں بھی اضافہ ہوتا ے ۔۔
👈موسمی سٹریس سے پودوں کو محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ے ۔۔
باغات میں پھول نکلنے سے پہلے اور فروٹ جب اخروٹ کے سائز کا ہو جاے تو اس وقت اس کو این پی کے 20 20 20 کے ساتھ مکس کر کے استعمال کریں تاکہ بہترین ریزلٹ ملے ۔۔۔۔
سبزیوں میں بھی اسطرح استعمال کرنا ے ۔۔۔
جبرالک ایسڈ 10٪ کی 10 گرام کی ٹیبلٹ اورجنل چائنہ امپورٹڈ موجود ے۔
Gebbrellic Acid Tablet 10gm china imported available
Fresh stock

21/01/2025

جو موسم کی صورتحال ہے
بہاریہ مکئی لگانے والے دوست بسمہ اللہ پڑھ کر کاشت شروع کریں ۔

21/01/2025

آج سے دھوپ نکلنی شروع ہو جائے گی جن دوستوں کا گندم کو جڑی بوٹی سپرے رہتا ہے جلدی نمٹائیں ۔
کیوں کہ آگے دھوپ نکلنی تو گندم کو جلدی پانی لگانا پڑے گا۔

20/01/2025

جبرالک ایسڈ کا استعمال
for order 03006884858


19/01/2025

بہاریہ مکئی کو کتنی فاسفورس درکار ہوتی ہے؟

زمین میں پہلی بار مکئی کاشت کی جا رہی ہے تو
65 کلو ڈی اے پی
40 کلو بوقت بجائی
25 کلو اگاو مکمل ہونے سے 21ویں دن

پچھلی فصل مکئی تھی تو
75 کلو ڈی اے پی
50 کلو بوقت بجائی
25 کلو اگاو مکمل ہونے کے 21ویں دن

پچھلی فصل الو تھی تو
8 سے 16 کلو ایم اے پی
(الو میں 3 بیگ ڈی اے پی دیے ہوں تو 8 کلو ایم اے پی دیں)
(الو میں 2 بیگ ڈی اے پی دیے ہوں تو 16 کلو ایم اے پی دیں)
یا
8کلو ایم اے پی(بوقت اگاو)+ 1بیگ نائٹروفاس(اگاو کے 21ویں دن)
یا
25 کلو ڈی اے پی(بوقت اگاو)

*اگاو سے مراد جب 100 فیصد اگاو ہو جائے

19/01/2025

🌾 گندم کی فصل کے لیے ضروری رہنمائی! 🌾

تیسری اور چوتھی آبپاشی کے دوران کھادوں کا صحیح استعمال کریں—زیادہ پیداوار اور بہتر معیار پائیں!

✅ نائٹروجنی کھاد (یوریا) کا استعمال بند کریں:

اس مرحلے پر یوریا اور نائٹروجنی کھادیں استعمال نہ کریں۔

یوریا کا زیادہ استعمال دانے کے وزن میں کمی اور فصل کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔

✅ متوازن کھادوں کا استعمال کریں:

نائٹروفاس (NP)، زرخیز (NPK)، اور پوٹاش کی کھاد استعمال کریں۔

یہ کھادیں دانے کی بھرائی اور سٹے کے مکمل نکلنے کے عمل کو بہتر بناتی ہیں، جس سے پیداوار اور معیار میں اضافہ ہوتا ہے۔

✅ پوٹاش کا استعمال—فصل کو گرنے سے بچائیں:

پوٹاش کھاد فصل کو مضبوط بناتی ہے، ہوا اور بارش کے اثرات سے بچاتی ہے۔

اہم فوائد:

🔹 دانے کا وزن اور سائز بہتر ہوتا ہے۔
🔹 سٹے کا مکمل اور بہتر نکلنا۔
🔹 پیداوار میں اضافہ اور اعلیٰ معیار۔
🔹 فصل کے گرنے کے خطرے میں کمی۔

اپنی گندم کی فصل کی بہتر پیداوار کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں اور فصل کے بہتر نتائج سے فائدہ اٹھائیں

جو دوست گندم میں جڑی بوٹی مار سپرے نہیں کرتے وہ نہ صرف پیدوار کا نقصان کرتے ہیں بلکہ زمین میں جڑی بوٹیوں کی تعداد بڑھا ل...
18/01/2025

جو دوست گندم میں جڑی بوٹی مار سپرے نہیں کرتے وہ نہ صرف پیدوار کا نقصان کرتے ہیں بلکہ زمین میں جڑی بوٹیوں کی تعداد بڑھا لیتے ہیں کیونکہ ایک پودے میں آگے ہزاروں کی تعداد میں بیج بنتے ہیں جس وجہ سے کھیت میں جڑی بوٹیوں کی مکمل نرسری بن جاتی یہ نرسری پھر نہ صرف آپ کی فصل کا اگاؤ متاثر بلکہ زمین کی زرخیزی بھی کم کر دیتی ہے کیونکہ زمین میں موجود خوراک کا ایک بہت بڑا حصہ لے جاتی ہیں
لہذا جڑی بوٹیوں کی تعداد کم بھی ہو تو سپرے ضرور کریں تاکہ کھیت میں ان کی نرسری نہ بنے ۔
سوچ بدلیں۔

Address

Bag Wali Pul Lodhran
Bahawalpur
59320

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gibberellic acid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category