Ziyad Durani

Ziyad Durani دا نا انصافی خلاف

26/11/2025

Bast friend 💛🧡💜

جب تھوڑا سا زور اتا ہے نہ عورت پہ تو وہ روتی ہے یہ کیوں ۔
26/11/2025

جب تھوڑا سا زور اتا ہے نہ عورت پہ تو وہ روتی ہے یہ کیوں ۔

27/07/2025
20/07/2025

نئے پیدا ہونے والے بچے کے کان میں آذان ۔ سبحان اللہ

11/07/2025
Jis ka Dar ho 😔😥💔
11/07/2025

Jis ka Dar ho 😔😥💔

‎  :سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے قوم کے نام پیغام- 8 جولائی 2025“جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ...
11/07/2025

‎ :سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے قوم کے نام پیغام
- 8 جولائی 2025

“جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا!

‎دو سال سے میں صرف پاکستانی قوم کی خاطر جیل میں قید ہوں تا کہ آپ کو کوئی غلام نہ بنا سکے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ آپ خود اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہوں اور اس جابر نظام کو شکست دیں۔

‎ملک کی خاطر میں نے بارہا مذاکرات کی بات کی مگر اب مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے ۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد اس ملک میں آئین و قانون اور انصاف کو دفن کر دیا گیا ہے۔ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی جو امید تھی وہ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، اس لیے اب پاکستانی قوم کو ملک گیر احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی اور طریقہ لا قانونیت کی اس دلدل سے باہر نہیں نکال سکتا۔

‎ملک گیر تحریک کا مکمل لائحہ عمل اسی ہفتے پیش کیا جائے گا۔ پانچ اگست کو میری نا حق قید کو پورے 2 برس مکمل ہو جائیں گے۔ اسی روز ہماری ملک گیر احتجاجی تحریک کا نقطہ عروج ہوگا۔

‎ اب کسی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے! صرف اور صرف سڑکوں پر احتجاج ہو گا تا کہ قوم زبردستی کے مسلط کردہ کٹھ پتلی حکمرانوں سے نجات حاصل کرے۔

‎دوٹوک پیغام دے رہا ہوں کہ تحریک انصاف کا جو عہدہ دار اس تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ ابھی سے الگ ہو جائے۔ جن لوگوں نے اُن کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں وہ یاد رکھیں! کچھ عرصے بعد یہی لوگ انہیں کرش کر دیں گے اور عوام بھی انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

نیلسن منڈیلا اور گاندھی تک کو دیگر قیدیوں سے ملنے، کتابیں پڑھنے اور کتابیں لکھنے کی اجازت تھی۔ میں ایک ایسی قید کاٹ رہا ہوں جہاں روزانہ 22 گھنٹے مجھے 6x8 کے سیل میں بند رکھا جاتا ہے، پولیس اہلکار تک مجھ سے بات نہیں کر سکتے، 6 ماہ سے کتابیں بند ہیں، میرے بچوں سے میری بات نہیں کروائی جاتی، میرے وکلأ اور ساتھی مجھ سے نہیں مل سکتے، میرے اہل خانہ کو ایک ہفتے بعد چند منٹ کے لیے ملنے دیا جاتا ہے اور اکثر انہیں بھی روک لیا جاتا ہے، دس ماہ سے میرے ذاتی ڈاکٹر سے میرا معائنہ نہیں کروایا گیا، پچھلے ایک ہفتے سے تو میرا اخبار اور ٹی وی بھی بند ہے۔ جو کتابیں مجھے خاندان کی طرف سے بھجوائی جاتی ہیں وہ تک مجھے مہیا نہیں کی جاتیں اور سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں پڑی رہتی ہیں۔ میری اہلیہ کو بھی بدترین حالات میں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔

اس سب کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ اور اس کے بغل بچوں کا ہاتھ ہے۔ یہ سب کچھ مجھے توڑنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ لیکن میں آخری سانس تک ظلم کے خلاف کھڑا رہوں گا۔

ہم نے قبائلی علاقوں کو کئی دہائیوں بعد ان کے آئینی و قانونی حقوق دلوائے اور علاقے کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے بھرپور وسائل مہیا کیے۔ موجودہ رجیم نے پہلے تو تین سال تک ان علاقوں کے جائز فنڈز روکے رکھے اور اب ان کے آئینی حقوق واپس لینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ہمارے پارلیمینٹیرینز اور نمائندوں نے ان اقدامات کا بائیکاٹ کر کے اچھا فیصلہ کیا۔

ہمارے پنجاب کے ایم پی ایز کو جعلی حکومت کے بجٹ کے دوران احتجاج کرنے پر معطل کرنے کے پیچھے یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کے خلاف احتجاج ان کو بہت ناگوار گزرا ہے۔ حالانکہ ہمیشہ بجٹ کے دوران احتجاج ہوتا آیا ہے۔”

اس تصویر کو اوپن کر کے بتاؤ اس میں کیا خاص ہے 🤔👇 please
11/07/2025

اس تصویر کو اوپن کر کے بتاؤ اس میں کیا خاص ہے 🤔👇 please

11/07/2025

ہمارا امن مشترکہ ہے، بدامنی میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔

پختونخوا کے خوبصورت علاقے وزیرستان کی وادی مکین میں عوام اور مشران کا استعماری جنگوں کے خلاف اور امن کے حق میں جرگہ جاری...
11/07/2025

پختونخوا کے خوبصورت علاقے وزیرستان کی وادی مکین میں عوام اور مشران کا استعماری جنگوں کے خلاف اور امن کے حق میں جرگہ جاری ہے۔
گواہ رہیں کہ آخری حد تک پختون بیلٹ کے جنگ زدہ اضلاع استعماری جنگوں کے خلاف اور امن کے لیے مسلسل کوششیں کرتے رہے۔ جنگی قوتوں کی جانب سے ہزاروں مشکلات، اور سیاسی و ریاستی تنظیموں کے طعنوں و منفی پروپیگنڈوں کے پرواہ کئے بغیر ، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر سے لے کر کرم اور وزیرستان تک، اپنی بساط کے مطابق عملی کوششیں ہی سیاسی شعور ہے جو ریاست کے جنگی پالیسیوں اور لوٹ مار کو روکنے کے لئے ممکن موثر حرکت پیدا کر رہی ہے۔

Mukhlis log intazar karty hain 💔🥺✨
11/07/2025

Mukhlis log intazar karty hain 💔🥺✨

ملک راحت خان سے پیار کرنے والوں ملک راحت کیلئےایک جملہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11/07/2025

ملک راحت خان سے پیار کرنے والوں
ملک راحت کیلئےایک جملہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Bannu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziyad Durani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share