18/04/2024
*🛑تمام سٹوڈنٹس أور ٹیچرز حضرات متوجہ ہوں:*
گیارہویں جماعت کی اس کتاب میں مذہب کا عنوان رکھ کر آزادیِ نسواں، پردہ کے انکار اور سودی نظام کو ترقی کا ضامن قرار دیا گیا ہے۔
*یہ کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں دین وایمان کا مسئلہ ہے۔ فضول سیاسی ابحاث اور بطور تفریح مختلف پیغامات بھیجنے کی بجائے اس موضوع پر آواز اٹھانا زیادہ بہتر ہے۔* آج ہر گروپ میں ٹاپ ٹرینڈ ہوناچاہیے کہ یہ کھلم کھلا کفر ہے کیونکہ یہ قرآنی حدود پر اعتراض ہے۔۔۔۔ جس نے لکھا، جس نے اجازت دی، جو پڑھا رہا ہے اور جو پڑھ رہا ہے سب اپنے ایمان کی فکر کریں۔
بطور سربراہ ادارہ، کلاس انچارج اور معلم اس کتاب کا بائیکاٹ کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ مزید طلباء کو تلقین کی جائے کہ اس رائٹر اور پبلشر کی دیگر کتب خریدنے سے بھی اجتناب کریں۔