ظفر & سنز ٹریڈنگ

ظفر & سنز ٹریڈنگ کسانوں کی محنت کو شفافیت سے منصفانہ قیمت پر خریدنا صارفین کو زرعی مصنوعات فراہم کرنا

12/07/2026

اسلامی معلومات

*فدیہ:* یہ وہ مال ہے جو کسی قیدی کو آزاد کرانے کے لیے دیا جاتا ہے۔

*جزیہ:* یہ وہ ٹیکس ہے جو اسلامی ملک میں رہنے والے غیر مسلموں سے ان کی حفاظت کے بدلے میں لیا جاتا ہے۔

*خراج:* یہ غیر مسلموں کی قابلِ کاشت زمینوں سے وصول کیا جانے والا ٹیکس ہے۔

*عشر:* یہ مسلمانوں اور غیر مسلموں سے لیا جانے والا زرعی یا تجارتی ٹیکس ہے۔

*ضرائب:* یہ وہ ہنگامی ٹیکس ہیں جو بوقتِ ضرورت لیے جاتے ہیں۔

*نوائب:* یہ وہ ٹیکس ہیں جو حالتِ جنگ یا کسی خاص صورت میں مالداروں سے لیے جاتے ہیں۔

11/07/2026

سارمک بیسٹ کراپ
مونگی پر پھولوں کی بہار

ایک دیہاتی کے پاس دولت آئی تو اچانک اس کے ذہن میں خیال آیا ۰۰۰۰۰کہ ساوٴنڈ پروف کمرہ بنوالیا جائے۔ اس نے ایک مستری کو بلا...
11/07/2026

ایک دیہاتی کے پاس
دولت آئی تو اچانک اس کے ذہن میں خیال آیا ۰۰۰۰۰کہ
ساوٴنڈ پروف کمرہ بنوالیا جائے۔
اس نے ایک مستری کو بلایا
اور کمرے کی تعمیر شروع کروادی !
کافی دولت خرچ کر کے
جب کمرہ مکمل ہو گیا تو دیہاتی
چیک کرنے کے لئے اندر داخل ہوا ، مستری باہر ہی کھڑا رہا۔
دیہاتی نے دروازے کھڑکیاں
اچھی طرح بند کر لیں
اور بلند آواز سے بولا :
“ اوئے مستری ! “
مستری : “ کیہ گل اے جی“
دیہاتی : اوئے میری آواج اوندی آ ؟
مستری بولا۔ ”نہیں جی“ 🤪🤪۰۰

محترمہ فاطمہ جناح (مادر ملت) کی خدماتمحترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم، نڈر اور ملّی شخصیت ہیں۔ وہ قائد اع...
10/07/2026

محترمہ فاطمہ جناح (مادر ملت) کی خدمات
محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم، نڈر اور ملّی شخصیت ہیں۔ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی چھوٹی بہن تھیں اور ان کی سب سے قریبی ہمدم، مشیر اور ساتھی رہیں۔ ان کی خدمات تحریک پاکستان، آزادی کے بعد مہاجرین کی بحالی اور قومی سیاست میں بہت اہم ہیں:
تحریک پاکستان میں خدمات
قائد کے شانہ بشانہ: 1930 کی دہائی سے قائد اعظم کے ساتھ کھڑی رہیں۔ قائد کی بیماری کے دوران (خاص طور پر 1943 میں) انہوں نے ان کی تیمارداری کی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھنے میں مدد کی۔
خواتین کی تنظیم: مسلم لیگ کی خواتین wing کو منظم کیا۔ 1940 میں لاہور قرارداد کے موقع پر خواتین کو متحرک کیا۔ آل انڈیا مسلم ویمن اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھی۔
سویل ڈس اوبیڈینس موومنٹ: 1947 میں پنجاب میں یونینسٹ حکومت کے خلاف تحریک میں خواتین کے جلوسوں کی قیادت کی اور گرفتاریاں بھی دیں۔
ریلیف ورک: تقسیم کے فسادات کے دوران زخمیوں، عورتوں اور بچوں کی مدد کی۔
آزادی کے بعد خدمات
مہاجرین کی بحالی: 1947 میں Women’s Relief Committee قائم کی، جو لاکھوں مہاجرین خواتین اور بچوں کے لیے کھانا، پناہ اور طبی امداد کا ذریعہ بنی۔ یہ بعد میں آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (APWA) میں تبدیل ہوئی۔
تعلیم اور خواتین کا empowerment: خواتین کی تعلیم اور تربیت پر زور دیا۔ فاطمہ جناح میڈیکل کالج برائے خواتین جیسی اداروں کی بنیاد میں کردار ادا کیا۔
سیاسی کردار: قائد کی وفات کے بعد بھی قوم کی آواز بنیں۔ 1965 میں صدارتی الیکشن میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے خلاف الیکشن لڑا۔ اگرچہ دھاندلی کی وجہ سے ہار گئیں، مگر یہ پاکستان میں جمہوریت اور آئینی حکمرانی کی علامت بن گیا۔ انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔
ذاتی قربانی
ایک کامیاب ڈینٹسٹ تھیں، مگر بھائی کی جدوجہد اور قوم کی خدمت کے لیے اپنا کیریئر چھوڑ دیا۔
قائد اعظم کی وفات (1948) تک ان کی مسلسل دیکھ بھال کی۔
کتاب "My Brother" لکھی، جو قائد کی زندگی پر ایک اہم دستاویز ہے۔
فاطمہ جناح کی زندگی کا سبق یہ ہے کہ عزم، وفاداری اور خلوص سے ایک شخص قوم کی تاریخ بدل سکتا ہے۔ وہ آج بھی پاکستانی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں — ذہین اور خادمِ قوم۔
ان کی 59ویں برسی (9 جولائی) پر آج بھی قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین ثم آمین یا رب العالمین

08/07/2026

ایک بزرگ اماں کے ساتھ ایک بہت بڑا فراڈ ہوا ہے کوئی چوری ڈکیتی یا راہزنی نہیں ھوئی ۔۔
اس کے ملزم اس کے اپنے ہی ہیں۔ اور وہ ہے اس کا سگا بیٹا۔۔۔۔۔ جو اس کو ملتان گھمانے کے بعد چوک کمہاراں کہ گول چکر میں اپنی سگی ماں کو چکر دے کر فرار ہو گیا۔۔۔۔
ماں کو شدید پریشانی ہوئی اور رات گئے اس کو شک ہوا کہ شاید کہیں اس کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ نہ ہو گیا ہو اس کو کسی پولیس والے نے نہ گرفتار کر لیا اس نے چلتے ہوئے راگیروں سے مدد مانگی تو پولیس فارن پہنچ گئی پولیس نے اپنے تمام تر رابطے کے بعد اس ماں کو بتایا کہ اس کا بیٹا اس کو جان بوجھ کر چوک میں چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے اور اب اس کا ٹھکانہ صرف اور صرف اولڈ ھوم ہے۔ پولیس نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بوڑھی اماں کو اولڈ ہوم میں جمع کرا دیا ہے اور اب وہ وہاں ھے ۔۔۔
اب یہاں پر لمحہ فکریہ یہ ہے کہ جو ماں اپنے بیٹے کو بوجھ نظر اتی تھی وہ بوجھ نہیں بلکہ اپنے بیٹے کو ڈھونڈنے کے لیے بے سہارا ہو گئی ایسی مثالیں ہمارے لیے مثال ہیں ۔ ایسی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے سماجی رویوں کو درست کرنا ہوگا

26/06/2026

PPDA ADVISORY

Address

ملک ظفر تلوکر چک نمبر 67 الف TDA
Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ظفر & سنز ٹریڈنگ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share