Riaz Farm House

Riaz Farm House Buffalos, Cows,Sheep and Goats

14/01/2026
14/01/2026

3 mayasto balrba DA ka da cha laghi no pa de namber rabita oka
0313 9264440

11/01/2026

جانوروں میں فاسفورس کی کمی — ایک خاموش لیکن خطرناک مسئلہ
اکثر ڈیری فارمرز اچھی نسل اور اچھی خوراک کے باوجود دودھ کم ہونے، جانور کے کمزور ہونے یا بار بار بیمار پڑنے کی شکایت کرتے ہیں، مگر اصل وجہ فاسفورس کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔
فاسفورس کی کمی کب ہوتی ہے؟
جب خوراک میں منرل مکس یا معدنی نمک شامل نہ ہو
زیادہ دودھ دینے والی گائے یا بھینس میں
بار بار بچے دینے کے بعد
سبز چارہ کم اور خشک چارہ زیادہ ہونے پر
ناقص ونڈا یا غیر متوازن خوراک کے استعمال سے
فاسفورس کی کمی کی علامات
دودھ میں واضح کمی
جانور کا کمزور اور سست ہونا
ہڈیوں اور جوڑوں میں درد، لنگڑا پن
مٹی، اینٹ یا لکڑی چاٹنا
بچہ نہ ٹھہرنا یا ریپیٹ ہونا
ہیٹ کمزور آنا
کیا DCP پاؤڈر فاسفورس کی کمی ختم کر سکتا ہے؟ جی ہاں، DCP (Dicalcium Phosphate) فاسفورس اور کیلشیم کا بہترین ذریعہ ہے اور صحیح مقدار میں استعمال کرنے سے:
دودھ کی پیداوار بہتر ہوتی ہے
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
ریپیٹ اور کمزور ہیٹ کے مسائل کم ہوتے ہیں
جانور کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے
DCP استعمال کرنے کا طریقہ
دودھ والی گائے/بھینس: 50 سے 70 گرام روزانہ
خشک جانور: 30 سے 40 گرام روزانہ
ونڈا یا دانے میں ملا کر دیں
ساتھ منرل مکس اور نمک کا استعمال بھی ضروری ہے
اہم بات صرف DCP کافی نہیں، متوازن خوراک، سبز چارہ، صاف پانی اور منرل مکس ساتھ ہوں تو ہی مکمل فائدہ ملتا ہے۔
ڈیری گائے خرید و فروخت کو فالو کریں اور پیج کو لازمی شیئر کریں، انفارمیشن دوستو تک لازمی پہنچائیں۔

11/01/2026

ڈی وارمنگ کیا ہے؟★
جانوروں کے جسم میں موجود اندرونی کیڑوں (پیٹ کے کیڑے) کو دوائی کے ذریعے ختم کرنا ڈی وارمنگ کہلاتا ہے۔
🐛 پیٹ کے کیڑوں کے نقصانات★
وزن میں کمی اور کمزور جسم★
جانورکا پیٹ لٹکا ہونا★
جلد کھردری ہونا ★
دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کمی★
خون کی کمی (Anemia)★
اسہال، بالوں کا روکھا پن★
بچھڑوں/میمـنوں کی سست نشوونما★
📅 ڈی وارمنگ کا درست شیڈول★
بالغ جانور:★
ہر 3 سے 4 ماہ بعد
بچھڑے، میمنے، بچے:★
پہلی ڈی وارمنگ: 1 سے 1.5 ماہ کی عمر میں
اس کے بعد: ہر 2 سے 3 ماہ بعد
💊 عام استعمال ہونے والی دوائیاں★
★Albendazole
★Fenbendazole
★Ivermectin
★Levamisole
⚠️ دوائی ہمیشہ جانور کے وزن کے مطابق دیں اور ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
⚠️ اہم احتیاطی تدابیر★
ایک ہی دوائی بار بار استعمال نہ کریں (Rotation کریں)
حاملہ جانوروں میں دوا دینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں
ڈی وارمنگ کے بعد چند دن دودھ/گوشت استعمال سے پرہیز★ (Withdrawal period)
جانوروں کی صفائی اور گوبر کی بروقت صفائی ضروری★
✅ فائدے★
جانور صحت مند اور چست★
دودھ و گوشت میں اضافہ★
بیماریوں سے بہتر حفاظت★
Riaz

Address

Charsada KPK
Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riaz Farm House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category