11/08/2026
📢 اہم اطلاع برائے سولر صارفین
تمام سولر صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن افراد نے سولر پینلز کے لیے درخواست دی تھی اور جن کے نام منظور شدہ فہرست میں شامل ہو چکے ہیں، وہ 14 اگست 2026ء تک Transportation Challan جمع کروا کر بلنگ آفس چلاس سے اپنا Clearance Certificate حاصل کریں۔
بصورتِ دیگر 14 اگست 2026ء کے بعد کوئی فیس جمع نہیں کی جائے گی اور نہ ہی Transportation Challan قبول کیا جائے گا۔
سولر پینلز کی تقسیم کے عمل کے لیے نئی تاریخ کا اعلان 15 اگست 2026ء کے بعد کیا جائے گا۔
تمام متعلقہ صارفین سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ کی پابندی کرتے ہوئے اپنے ضروری کاغذات اور فیس کا عمل بروقت مکمل کریں۔
شکریہ
محکمہ واٹر اینڈ پاور، دیامر