شبنم ناصر صدر پاکستان پیپلز پارٹی شبعہ خواتین چترال

  • Home
  • Pakistan
  • Chitral
  • شبنم ناصر صدر پاکستان پیپلز پارٹی شبعہ خواتین چترال

شبنم ناصر صدر پاکستان پیپلز پارٹی شبعہ خواتین چترال صدر پاکستان پیپلز پارٹی شبعہ خواتین ضلع چترال

شبنم ناصر صاحبہ صدر خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ آفس میں سابق صوبائی وزیر اور نا...
13/05/2026

شبنم ناصر صاحبہ صدر خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ آفس میں سابق صوبائی وزیر اور نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ سلیم خان صاحب کے ساتھ پارٹی امور میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز لوئر چترال کے سینیئر نائب صدر میر دولہ جان صاحب اور سینیئر جیالہ محمد اشرف صاحب بھی موجود ہیں۔

پیچ کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں فلوو کریں شکریہ
20/04/2026

پیچ کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں فلوو کریں
شکریہ

Follow BISP CHITRAL's WhatsApp channel. BISP (Benazir Income Support Programme) Chitral is a government-funded social welfare program in Pakistan, specifically in the Chitral district of Khyber Pakhtunkhwa province. The program aims to provide financial assistance to vulnerable and low-income families, particularly women, to help them meet their basic needs and improve their living standards.
BISP Chitral aims to make a positive impact on the lives of marginalized communities in the region, promoting economic stability, social justice, and human development.. Join 954 followers for the latest updates.

21/03/2026
پیغام برائے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دنممبر صوبائی کونسل خیبرپختونخواہ اور ضلعی صدر خواتین ونگ چترال شبنم ناصر نے اسلام...
15/03/2026

پیغام برائے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن
ممبر صوبائی کونسل خیبرپختونخواہ اور ضلعی صدر خواتین ونگ چترال شبنم ناصر نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام امن، محبت اور رواداری کا دین ہے، مگر افسوس کہ دنیا کے بعض حصوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ انسانی اقدار اور عالمی امن کے بھی خلاف ہے۔ ہمیں مل کر برداشت، بین المذاہب ہم آہنگی اور احترامِ انسانیت کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مذہبی آزادی، انسانی حقوق اور مساوات کے اصولوں کی علمبردار رہی ہے اور مستقبل میں بھی نفرت، تعصب اور انتہاپسندی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔
آخر میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے اور ایک پرامن، باہمی احترام پر مبنی دنیا کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں

خواتین معاشرے کی طاقت ، وقار اور ترقی کی علامت ہیں ۔ ایک محفوظ ، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں خواتین کو ع...
08/03/2026

خواتین معاشرے کی طاقت ، وقار اور ترقی کی علامت ہیں ۔ ایک محفوظ ، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں خواتین کو عزت ، تحفظ اور مساوی مواقع حاصل ہوں ۔

‏خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم پاکستانی خواتین کی جرأت، استقامت اور معاشرے کے لیے ان کی بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

‏شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خواتین کو قیادت، عزت اور مساوی مواقع دینا ہی ایک ترقی یافتہ معاشرے کی اصل پہچان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، چاہے وہ پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب ہونا ہو، تاریخی قانون سازی ہو یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز جیسے انقلابی اقدامات۔

‏ہم ایک ایسے پاکستان کے لیے پرعزم ہیں جہاں ہر خاتون عزت، تحفظ اور مساوی مواقع کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

آئیں خواتین کے عالمی دن پر عہد کریں کہ خواتین کے احترام ، تحفظ اور بااختیار بنانے کو اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر خاتون خود کو محفوظ اور باوقار محسوس کرے ۔
Shabnum Nasir
شبنم ناصر صدر پاکستان پیپلز پارٹی شبعہ خواتین چترال
PPP KP WOMEN WING Faryal Talpur Rubina Khalid PPP Women Wing Government of Pakistan Asif Ali Zardari Bilawal Bhutto Zardari Tehsil Chitral PPP Digital KP PPP SMT Lower Chitral KPK

03/03/2026

آج اگر پاکستان پوری دنیا کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہے ہیں تو اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہئے 🙏❤️
میری لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو 🇱🇾🥀

01/03/2026

میں، شبنم ناصر، صدر پی پی پی خواتین ونگ چترال، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔ ان کی وفات امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
میں اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں اور اسے عالمی امن کے خلاف سنگین اقدام سمجھتی ہوں۔ ایسے اقدامات خطے میں عدم استحکام کو فروغ دیتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری اس واقعے کا نوٹس لے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

پاکستان کی مسلح افواج ہماری قومی سلامتی، خودمختاری اور سرحدوں کی محافظ ہیں۔ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ دن رات ملک...
27/02/2026

پاکستان کی مسلح افواج ہماری قومی سلامتی، خودمختاری اور سرحدوں کی محافظ ہیں۔ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ دن رات ملک کے دفاع کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔
ہم اپنی افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ مضبوط دفاع ہی ایک پرامن اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اللہ تعالیٰ ہماری افواج کو کامیابی اور استقامت عطا فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔ آمین

لوئیر چترال !ضلعی صدر  پی پی پی خواتین ونگ ضلع چترال ، محترمہ شبنم ناصر نے خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں جاری سڑکوں ...
16/02/2026

لوئیر چترال !
ضلعی صدر پی پی پی خواتین ونگ ضلع چترال ، محترمہ شبنم ناصر نے خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں جاری سڑکوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محترمہ شبنم ناصر نے کہا کہ سڑکوں کی بندش سے عوام، طلبہ، مریض اور روزگار سے وابستہ افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں رک گئی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے فوری اقدامات کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی
Shabnum Nasir
شبنم ناصر صدر پاکستان پیپلز پارٹی شبعہ خواتین چترال
PPP KP WOMEN WING
Rubina Khalid Faryal Talpur PPP Women Wing Asif Ali Zardari Bilawal Bhutto Zardari
Government of Pakistan

سیاست سے بالاتر ہو کر عمران خان کی صحت یابی کی دعا کرتی ہوں، شبنم ناصرچترال (چمرکھن)  پاکستان پیپلز پارٹی چترال کی صدر خ...
12/02/2026

سیاست سے بالاتر ہو کر عمران خان کی صحت یابی کی دعا کرتی ہوں، شبنم ناصر

چترال (چمرکھن) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کی صدر خواتین ونگ شبنم ناصر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم انسانیت اور اخلاقی اقدار سب سے مقدم ہیں۔

اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور سیاسی میدان میں ہر جماعت اپنے نظریے کے مطابق جدوجہد کرتی ہے، تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں سن کر انہیں دلی افسوس ہوا۔

شبنم ناصر کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی آنکھ متاثر ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، اور کسی بھی انسان کی بیماری یا تکلیف پر خوش ہونا ہماری تہذیب اور اخلاقیات کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ضرور ہو سکتے ہیں مگر ذاتی دشمنی کا تصور جمہوری معاشرے کے لیے مناسب نہیں۔ انہوں نے عمران خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

شبنم ناصر نے مزید کہا کہ سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، مگر انسانیت اور خیرسگالی کے جذبات ہر حال میں برقرار رہنے چاہئیں۔
شبنم ناصر صدر پاکستان پیپلز پارٹی شبعہ خواتین چترال

Address

مغلاندہ چترال ٹاؤن چترال لوئیر
Chitral
17200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شبنم ناصر صدر پاکستان پیپلز پارٹی شبعہ خواتین چترال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category