آواز شیشیکوہ

آواز شیشیکوہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from آواز شیشیکوہ, Grocers, Shishikoh, Chitral.

13/08/2026

قلعہ بالاحصار میں آتش بازی کا خوبصورت منظر

اظہار تشکر حالیہ سیلاب میں یوسی شیشکوہ، ضلع چترال لوئر کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔ واٹر سپلائی سکیمیں، آ...
11/08/2026

اظہار تشکر


حالیہ سیلاب میں یوسی شیشکوہ، ضلع چترال لوئر کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔ واٹر سپلائی سکیمیں، آبپاشی چینل، غریبوں کے گھر اور سڑکیں سب متاثر ہوئیں۔

ان مشکل حالات میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیم نے موقع پر آ کر خود جائزہ لیا اور اسی کے مطابق فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

فاؤنڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں پانی کے پائپ پہنچائے، روڈ کی بحالی کے لیے مشینری بھیجی، فوڈ پیکجز تقسیم کیے اور ضرورت مند لوگوں میں نقد امداد بھی فراہم کی۔

میں اپنی طرف سے اور یوسی شیشکوہ کے تمام عوام کی طرف سے سینیٹر محمد طلحہ محمود صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دے کر انسانیت کی عظیم مثال قائم کی۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اس خدمت کا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین

منجانب: سہراب خان، سابق ناظم یوسی شیشکوہ، ضلع چترال لوئر
Suhrab Khan ✍

اظہارِ تشکراہالیانِ شیشکوہ کی جانب سے چترال کے تمام سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات، نیز شیشکوہ کے اندر اور باہر سے امداد،...
07/08/2026

اظہارِ تشکر
اہالیانِ شیشکوہ کی جانب سے چترال کے تمام سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات، نیز شیشکوہ کے اندر اور باہر سے امداد، ہمدردی اور تعاون کے جذبے کے ساتھ آنے والے تمام معزز حضرات کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس مشکل وقت میں آپ نے شیشکوہ کا دورہ کیا، عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا، ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے، خیریت دریافت کی اور ہمارے بعض ہنگامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔ الحمدللہ کچھ مسائل حل ہو چکے ہیں اور ان شاء اللہ باقی بھی جلد حل ہو جائیں گے۔
خصوصی طور پر ہم معزز ایم پی اے جناب فاتح الملک علی ناصر صاحب، سابق تحصیل میئر جناب سید فرید جان صاحب، تحصیل صدر قاضی عبدالعزیز صاحب، جنرل سیکرٹری نذیراللہ صاحب،نوجوان رہنما خواجہ آفتاب الدین صاحب اور ان کے ہمراہ آنے والے تمام سیاسی عمائدین کے بے حد شکر گزار ہیں۔ آپ کی محبت، توجہ اور تعاون ہمارے لیے باعثِ حوصلہ ہے، اور ہمیں مستقبل میں بھی آپ سے اسی خلوص اور رہنمائی کی امید رہے گی۔
اسی طرح ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر طلحہ محمود فاؤنڈیشن اور سابق تحصیل میئر جناب شہزادہ پرویز صاحب۔۔ تحصیل صدر مسلم لیگ ن جناب مہتر عمران المک صاحب کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے بغیر کسی تفریق یا ذاتی مفاد کے شیشکوہ پہنچ کر عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، مالی امداد فراہم کی، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے نقصانات کے ازالے کے لیے ہر ممکن تعاون اور یقین دہانی کرائی۔
ہم ان تمام افراد اور اداروں کے بھی بے حد ممنون ہیں جنہوں نے اس آزمائش کی گھڑی میں شیشکوہ کو یاد رکھا، یہاں آ کر ہمارا حوصلہ بڑھایا، ہمارے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی اس محبت، اخلاص، خدمت اور تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کو ہمیشہ عوام کی خدمت کی توفیق دے۔
ایک مرتبہ پھر اہالیانِ شیشکوہ کی جانب سے آپ سب کا دلی شکریہ۔
✍️ حاجی رحمت چیئرمین SYDA
Kashindelo Shotar ✍️

🌹 الحمد للہ، ایک اور قابلِ فخر کامیابی! 🌹ٹنگل، شیشیکوہ، لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم منیر احمد ولد جہان...
06/08/2026

🌹 الحمد للہ، ایک اور قابلِ فخر کامیابی! 🌹
ٹنگل، شیشیکوہ، لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم منیر احمد ولد جہانزیب نے ملکنڈ بورڈ کے تحت دسویں جماعت (میٹرک) کے سالانہ امتحان میں 1071 نمبر حاصل کرکے شاندار کامیابی اپنے نام کر لی۔
یہ کامیابی ان کی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔ منیر احمد نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے خاندان، اساتذہ اور پورے ٹنگل شیشیکوہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے منیر احمد اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
🌹 بہت بہت مبارک ہو! 🌹

06/08/2026

شیشی کوہ کے سیلاب متاثرین کے لئے محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان روانہ

Muhammad Talha Mahmood 👍💖

سیلاب گزر جانے کے بعد بھی متعدد متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام زیادہ تر مقامی لوگوں کے اپنی مدد آپ اور باہمی تعاون سے جا...
06/08/2026

سیلاب گزر جانے کے بعد بھی متعدد متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام زیادہ تر مقامی لوگوں کے اپنی مدد آپ اور باہمی تعاون سے جاری ہیں۔ افسوس کہ متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے مطلوبہ توجہ اور مؤثر اقدامات اب تک دیکھنے میں نہیں آئے۔
سیلاب کے بعد بحالی کی جانب اہالیان مڈکلشت کی مضبوط قدم

مقامی لوگ اور اہالیان مڈکلشت اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت آبپاشی کے پانی۔ پینے کے صاف پانی اور بجلی بحالی میں مصروف اور بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ باہمی تعاون، یکجہتی اور خدمت کا جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں قوم متحد ہو کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا جانتی ہین۔

ہم اہالیان کالاس ۔ اہالیان مڈکلشت والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے، متاثرین کی مشکلات آسان کرے اور جلد از جلد معمولاتِ زندگی بحال ہوں۔
اہالیان مڈکلشت والوں کا احسان ہم کبھی نہیں بھولینگے اللہ پاک انکو مذید اتفاق و اتحاد صحت تندرستی نصیب فرمایں🤲۔آمین

04/08/2026

ٹنگل شیشی کوہ میں گزشتہ روز آنے والے اونچے درجے کا سیلاب تباہی مچا دی ہے

🚨 ایک افسوسناک اطلاع 🚨انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ توفیق الرحمان ولد مطیع الرحمن، سکنہ ملکہو، وریجون چارچمن...
04/08/2026

🚨 ایک افسوسناک اطلاع 🚨

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ توفیق الرحمان ولد مطیع الرحمن، سکنہ ملکہو، وریجون چارچمن، دریائے چترال میں ڈوب گئے ہیں۔

تمام اہلِ علاقہ، خصوصاً دریا کے کنارے رہنے والے افراد سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر کسی بھی مقام پر لاش نظر آئے تو فوراً ریسکیو ٹیم یا درج ذیل نمبر پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

📞 ریسکیو 1122
📱 0344-1630732

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بروقت اطلاع مل سکے۔

Address

Shishikoh
Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آواز شیشیکوہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category