02/09/2026
---اپیل برائے قبضہ مافیہ کے خلاف
*خدمت میں* CM Balochistan
میر سرفراز بگٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین غلام نبی شمانی
*محترم IG Fc صاحب*
*فرنٹیئر کور بلوچستان*
*موضوع:* _پیر کوہ کرکٹ اسٹیڈیم کی زمین پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کی درخواست_
*جنابِ عالی!*
گزارش ہے کہ *پیر کوہ کرکٹ اسٹیڈیم* کی سرکاری زمین پر قبضہ مافیا نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور اس کے گرد ناجائز مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
یہ زمین کئی سالوں سے نوجوانوں کے کھیل کے لیے مخصوص ہے۔ قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو سارا گراؤنڈ ختم ہو جائے گا۔
لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ:
1. *قبضہ مافیا کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے*
2. *ناجائز تعمیرات کو گرا کر اسٹیڈیم کی زمین واگزار کروائی جائے*
3. *آئندہ قبضے کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں*
ہم امید کرتے ہیں کہ ایف سی قبضہ مافیا کے خلاف سخت قدم اٹھا کر نوجوانوں کو ان کا حق دلوائے گی۔
*التماس گزار:*
*نوجوانان پیرکوہ