03/07/2026
لیہ-تونسہ ُپل منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ M/s KNK JV کی ٹیم سائٹ پر موبلائز ہو چکی ہے جبکہ ابتدائی کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
تونسہ سائیڈ پر سائٹ کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، سروے کا عمل جاری ہے اور ارتھ ورک کا آغاز ہو چکا ہے۔ دوسری جانب لئیہ سائیڈ پر کام زمین اور مٹی کی دستیابی کے بعد جلد شروع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال شدید سیلاب کے باعث اس مقام پر پل/راستہ متاثر ہو کر منہدم ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب اس اہم منصوبے پر کام کا آغاز علاقے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
یہ 1.55 کلومیٹر طویل لئیہ-تونسہ پل نہ صرف مقامی آبادی کے لیے سفری سہولت پیدا کرے گا بلکہ جنوبی پنجاب اور تونسہ/ڈی جی خان ریجن کے درمیان رابطے کو بھی مزید بہتر بنائے گا۔