اشاعت میڈیا اپر دیر

اشاعت میڈیا اپر دیر � ہمارا اختلاف شخصیات سےنهیں نظریات سے اور
ہمارا جواب تذلیل نہیں دلیل ہے۔�

18/02/2026

رمضان المبارک کا استقبال۔ ترکیہ کے طلبہ بازی لے گئے
#رمضان مبارك

ضلع دیر بالا
18/02/2026

ضلع دیر بالا

اھلا وسھلا مرحبا خوشخبری خوشخبری اب ایک بار پھر فضاؤں میں ارتعاش پیدا کرنے آ رہی ہیں ایسا ارتعاش جو کانوں سے ہوتا ہوا دل...
17/01/2026

اھلا وسھلا مرحبا
خوشخبری خوشخبری
اب ایک بار پھر فضاؤں میں ارتعاش پیدا کرنے آ رہی ہیں ایسا ارتعاش جو کانوں سے ہوتا ہوا دل کی گہرائیوں میں اترتا ہے،
اور تشنگانِ علم کے قلوب کو قرآنی مٹھاس سے لبریز کر دیتا ہے۔
یہ وہ صدائیں ہیں جن میں آیاتِ الٰہی کی حلاوت بھی ہے اور فہم و تدبر کی روشنی بھی، جن میں لفظوں کی نہیں، معنی کی تاثیر ہے، اور جن کی بازگشت سے مردہ دلوں میں بھی حیات کی رمق دوڑ جاتی ہے۔ یہ صدائیں محض تلاوت نہیں، ایک پیغام ہیں توحید کا پیغام سنت کا پیغام ہدایت کا پیغام، صبر کا پیغام، اور رب سے جڑ جانے کا پیغام۔

کئی برسوں کی جدائی کے بعد، جب پھر سے دورہ تفسیر القرآن کی محفلیں سجیں گی، توحید کے اواز علاقہ بیبیوڑ میں گونجے گیں توحید کے صدا بلند ہوں گے جب آیات کی تفسیر دلوں پر نقش بنے گی،اور جب علم محض محفوظات نہیں بلکہ کردار بن کر ظاہر ہوگی قرآنی مٹھاس تشنگی کو مٹا دے گی، یہ نورِ کلام تاریکیوں کو چیر دے گا، اور یہ روح پرور صدائیں ایک بار پھر راہِ ہدایت کے مسافروں کو منزل کا شعور عطا کریں گی
دور دراز ملک پاکستان ، افغانستان کے کونے کونے سے طلباء و علماء کرام کثیر تعداد میں تشریف آور ہوں گے
اھل علاقہ سے درخواست: طلباء کیلئے علاقہ بیبیوڑ اور مضافات اُنکار شمورگاڑ،بیدار،گندیگار،سیرئ،اور چیراگلی میں رہائش کیلئے بھترین انتظامات فراھم کریں
نوٹ: حلقہ بیبیوڑ اور مضافات کے علماء ائمہ کرام وہ جو صبح سے دورہ تفسیر نہیں پڑھاتے غنیمت سمجھ کر استاد محترم حضرت شیخ صاحب کے درس میں بیٹھ کر خوب مستفید ہوجائے(صغیراوکبیر)
✍️تحریرمحمد،سلیمان،عفی،اللہ عنہ

17/01/2026
📢 اہم اعلان – پنجپیر کا سالانہ اصلاحی و تربیتی و تبلیغی اجتماع 2025 کی تیاریالسلام علیکم ورحمة الله وبرکاتهالحمدللہ! ہر ...
21/10/2025

📢 اہم اعلان – پنجپیر کا سالانہ اصلاحی و تربیتی و تبلیغی اجتماع 2025 کی تیاری

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

الحمدللہ! ہر سال کی طرح اس سال بھی پنجپیر صوابی کا عظیم الشان سالانہ تبلیغی تربیتی اصلاحی اجتماع اکتوبر 23سے لیکر 26تک 2025 میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ اجتماع اھل التوحید والسنہ مسلمانوں کا وہ بابرکت اجتماع ہے جس میں ایمان، اعمالِ صالحہ اور آخرت کی فکر پیدا کرنے والی باتیں سنائی جاتی ہیں، اور لاکھوں مسلمانوں کے دل اللہ کی یاد سے منور ہوتے ہیں۔

✨ اجتماع کی فضیلت:
یہ وہ اجتماع ہے جس میں خالص توحید والے جمع ہوتے ہیں اور اس اجتماع میں تقریبا بیان کرنے والے تو سارے علماء کرام ہوتے ہیں اور سننے والے بھی اکثر علماء کرام و طلباء توحید کے ہوتے ہیں
یہ وہ اجتماع ہے جن میں اکثر مفسرین قرآن اور محدثین حضرات تشریف فرما ہوتے ہیں اور قسم باللہ ھر ایک کی بات سونے پر لکھنے کے قابل ہوتے ہیں انتہائی خاکسار اور محبین قرآن اور حدیث اور محبین توحید وسنت ہوتے ہیں

یہ وہ اجتماع ہے جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کی دعائیں اور آنسو قبولیت پاتے ہیں۔

یہاں دین سیکھنے، ایمان تازہ کرنے اور نیک اعمال کا جذبہ پیدا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

لاکھوں مسلمانوں کی اجتماعیت اور اھل توحید وسنت کی بیانات اور ترانوں سے زمین کا یہ خطہ سکون اور رحمت کا گہوارہ بن جاتا ہے۔

🤲 دعوتِ عمل:
اب وقت ہے کہ ہم سب مل کر اس عظیم اجتماع کے پنڈال کی تیاری کریں۔ یہ صرف مزدوری یا انتظامی کام نہیں بلکہ ایک بہت بڑی عبادت ہے۔ کیونکہ:

اجتماع کی تیاری میں لگایا گیا ہر لمحہ اللہ کے ہاں اجر کا ذریعہ ہے۔

پنڈال کی خدمت کرنے والے ہاتھ اور قدم، قیامت کے دن روشنی اور نجات کا ذریعہ بنیں گے۔

یہ وہ موقع ہے جس میں ہم سب اپنی دنیاوی مصروفیات سے وقت نکال کر دین کی خدمت کا حق ادا کر سکتے ہیں۔

🕌 تمام احباب سے گزارش ہے:

اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر اجتماع کی تیاری میں ضرور شامل ہوں۔

دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی ساتھ لے آئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کارِ خیر میں شریک ہوں۔

یہ سمجھیں کہ اجتماع کا ہر بانس، ہر کپڑا اور ہر خدمت اللہ کی راہ میں قربانی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اس اجتماع کی تیاری کا حصہ بنائے اور یا اللہ یہ عظیم اجتماع امت مسلمہ کی وحدت کا ذریعہ بنائے اور اس اجتماع کی ذریعے سے یا رب العالمین تمام دنیا میں توحید وسنت پھیلائے
آمین یا رب العالمین۔

21/10/2025
اشاعت...!!!صدرِ وحدت...!!!(اجتماعِ عام پنج پیر)============جس آنگن میں آنکھ کھولی صبح وشام قرآنی زمزموں کی رَس گھولتی آو...
21/10/2025

اشاعت...!!!
صدرِ وحدت...!!!
(اجتماعِ عام پنج پیر)
============
جس آنگن میں آنکھ کھولی صبح وشام قرآنی زمزموں کی رَس گھولتی آواز کانوں میں پڑتی ہے، گویا درسِ قرآن تو آپ کو گھٹی میں ملا ہے، بہت کم یوں ہوتا ہے کسی بندے کو دین و دنیا کی سروَری نصیب ہو جائے، اللّٰہ تعالیٰ نے سیدنا سلیمان علیہ السلام کو دین و دنیا کے اعلیٰ مناصب سے نوازا جس کی ایک جھلک ہمیں شیخ القرآن مولانا طاہر رح کے اس فرزندِ دلبند میں دکھائی دیتی ہے، خداوند قدّوس نے حضرت شیخ رحمہ اللّٰہ کو ہر حوالہ سے نواز رکھا تھا، صالح اولاد ساری نعمتوں سے بڑھ کر ہوتی ہے، ناز و نعم میں پلے یہ جوانمرد میری مراد امیرِ اشاعت شیخ القرآن مولانا طیّب قاسم طاہری زید مجدہٗ گھر بیٹھے نواب نہیں بن گئے، اس کے لئے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا، حصولِ علم کے لئے دور دراز کے سفر طے کئے، تب جا کے یہ مقام حاصل ہوا، تھوڑی عمر میں علمی ترقّی کے ساتھ ساتھ أمارتِ جماعت کا بوجھ کاندھوں پہ آگیا، جہاں روز افزوں جماعتی ترقی کی منازل طے کیں، کےپی میں نت نئی الجھنوں کے سامنے جماعت کے لئے کئی شرور و مفاسد کے بچاؤ کا سامان کیا، جان پہ سہہ کر کارکنان کو برابر اطمینان میں رکھا، جماعت کو گردشِ دوراں، حالات کے گرداب سے کس دانشمندی، مشقّت و جُہدِ مسلسل سے نکال باہر لائے، یہ تو جن پہ گذری وہ جانتے ہیں، ان دگرگوں احوال کے باوجود مرکز کی تعمیر وترقی، علمی تفوّق، شعبوں کے اضافہ کی رفتار کو سست نہ ہونے دیا، معاً اپنے کاروبار و معاش کو خوب وسعت دی،
مزید برآں یہ تمام تر مصرفیات و مشاغل آپ کی تدریس و تصنیف اور تبلیغی دورے اور اسفار میں ہرگز آڑے نہیں آئے، درحقیقت یہی وقت اور عمر میں برکت کا ایک مظہر اور نمونہ ہے،
پنجپیر مرکز میں اگر آپ کا جانا ہو، وہاں جاکر معلوم ہو کہ امیرِ محترم کہیں سفر پہ ہیں، رات کے آخری پہر امیرِ محترم کی تشریف آوری ہو، دور دراز کے سفر کے بعد کچھ دیر آرام کیا، لیل و نہار کو ادل بدل کرنے والے نے صفحہ پلٹ دیا، صبح ہوئی تو دارالقرآن میں مصلّٰی امامت پہ آپ کو امیرِ محترم ہی دِکھیں گے، سلام پھیر کر بعد از تسبیحات یا درسِ قرآن آنے والے مہمانوں کا حال احوال پوچھ کر مختصر گپ شپ کے بعد ضیافت کی فکر لئے گھر کو چل دیتے ہیں، پھر وسیع دسترخوان پہ اپنے ہاتھوں سے حقِ میزبانی کما حقہ ادا کرتے ہیں، اور پھر دن بھر کے معمولات کا آغاز ہو جاتا ہے جن میں پہلے پہل درسی اسباق ہوتے ہیں،
اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت الامیر کو دین و دنیا کا حظِّ وافر عطا کر رکھا ہے، غناء و استغناء حد درجہ ملا ہے آپ کو، دولتِ دنیا سے لدے لوگ بھی آپ کے حجرے میں آنے کو ترستی نگاہوں سے دیکھتے رہتے ہیں، ہر دور کے حُکّام درِ امیر پہ حاضری اپنے لیے شرف محسوس کرتے ہیں، ملکوں ملکوں گھومنے والا یہ عالمِ ربّانی کئی لحاظ سے دین ودنیا کے وڈیروں کے لئے نمونۂ عمل ہے کہ باوجود دنیا کی مشغولیت کے آپ دین کے لئے وقف بھی ہو سکتے ہیں اور دینی امور میں رہبری کے ساتھ آپ دنیا کے کاروبار میں بھی مشغول رہ سکتے ہیں،
حضرت الأمیر کی قبولیت و مقبولیت، آپ کی مِحَن اور رب تعالیٰ کی مِنَن کا نظارہ کرنے کے لئے اس بار ضرور تشریف لائیں
اجتماع عام پنجپیر، صوابی کےپی کے
23.24.25.26 اکتوبر بروز جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار
#لوحِ_اصلاح


21/10/2025
انشاءاللہ العزیز جمعرات کے دن
05/05/2025

انشاءاللہ العزیز جمعرات کے دن

Address

Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اشاعت میڈیا اپر دیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share