Zahid Ali pk

Zahid Ali pk Punjab Faisalabad

19/07/2023

"بیوی کے غصے کے وقت رسول اللہﷺ کا عمل"

بیوی غصہ کرے تو خاوند کو چاہیۓ کہ اس سے پیار سے بات کرے، آج کتاب میں سیرت محمدﷺ کا ایک خوبصورت واقعہ نظر سے گذرا، ایک مرتبہ کوئ بات تھی جس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو غصہ آگیا۔ نبیﷺ نے انکے کانوں کی لو کو ہاتھ لگا کے تھوڑا سا مسلا یعنی انکو ہاتھوں کی انگلیوں میں لیا اور دبایا اور پیار سے فرمایا، اے مُنی سی عائشہ۔ کیوں کہ حضرت عائشہ عمر میں آپﷺ سے بہت چھوٹی تھیں۔ حالانکہ اس وقت غصہ میں ہیں۔ نبیﷺ نے انکے کانوں کی لو کو اپنی انگلیوں میں پکڑ کر دبایا۔۔۔ یہ محبت تھی، یہ پیار تھا۔

نبیﷺ نے پیار سے ایسا کیا اور پھر فرمایا "اے مُنی سی عائشہ، اے چھوٹی سی عائشہ! تو اپنے رب کے سامنے استغفار کر اور یہ دعا کر اللہ میرے غصے کو دور کردے۔ نبیﷺ کی یہ بات سن کر انکا غصہ اسی وقت ختم ہوگیا۔

لہذا بھایئوں سے کہوں گا کہ اگر ہمیں بھی اپنے گھروں کو جنت بنانا ہے تو رسول اللہﷺ کا طریقہ کار اپنانا ہوگا، بیوی غصے میں ہو تو اس سے پیار سے بات کریں، نرم و خوبصورت رویہ اپنایئں، چیخنا چلانا، آواز بلند کرلینا، سامان اٹھا کر پھینکنا، گالیاں دینا، یہ اچھے مسلمان مردوں والے کام نہیں۔

اسی طرح بہنوں سے کہوں گا کہ اگر خاوند غصہ ہوجاۓ خواہ شوہر کا غصہ غلط ہی کیوں نہ ہو پھر بھی بیوی کو چاہیۓ شوہر کے غصے کو دور کرنے کے لیۓ پیار سے بات کرے یا مکمل خاموشی اختیار کیۓ رکھے۔ شوہر کے غصے کی صورت میں نرم و خوبصورت رویہ اپناۓ۔ بیوی کا اپنے شوہر کے غصے پر غصہ کرنا، سامنے کھڑے ہوکر جواب دینا، بدتمیزی کرنا، شوہر کی آواز سے اپنی آواز بلند کرنا، روٹھ جانا، منہ بنا لینا میری بہنوں یہ اچھی مسلمان عورتوں والے کام نہیں ہیں۔

اگر میاں بیوی ان مخصوص باتوں کو اپنا لیں تو یقین جانیں آپ اذدواجی زندگی کا حقیقی لطف اٹھایئں گے۔
لوگ مجھے اکثر کہتے ہیں کہ آپ کی تحاریر صرف پڑھنے کی حد تک خوبصورت لیکن عملاً مشکل ہیں۔ میں کہتا ہوں مجھے چھوڑیں میں کیا لکھتا ہوں کیا کہتا ہوں درگذر کریں۔ صرف اور صرف رسول اللہﷺ کو دیکھ لیں، انکی باتوں کو اپنا لیں زندگیوں میں بہاریں آجایئں گی۔

لہذا آج سے مکمل عزم کرلیں جب میری بیوی مجھ پر غصہ ہوگی میں سیرت محمدﷺ کی پیروی کرتے ہوۓ محبتوں سے اور پیار سے اسکا جواب دوں گا، گھر کو جنت بنانے میں پہل کروں گا۔ اسی طرح خواتین عزم کرلیں کہ جب میرے شوہر مجھ پر غصہ و ناراض ہونگے نرم رویہ و خوبصورت اعمال کو ہتھیار بناؤں گی۔ ہمشیہ انکے غصے کا جواب مسکراہٹوں سے دوں گی۔
بس جب دونوں میاں بیوی اپنے اس ارادے پر پختگی سے قائم اور عمل کریں تو گھروں کو جنت بننے میں کوئ دیر نا لگے گی۔

اللّٰہ رب العزت عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین۔🌹

Address

Faisalabad Satyana Road Jaane Wali Town
Faisalabad
A5501567

Telephone

+923045501567

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahid Ali pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zahid Ali pk:

Share

Category