Atbaaq Foods

Atbaaq Foods Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Atbaaq Foods, Health Food Shop, Gujranwala, Gujranwala.

"سر، قیمت دیکھنے سے پہلے ایک دفعہ معیار ضرور دیکھیں…"میں کچھ مارٹس پر اطباق فوڈز کے پراڈکٹس سیل کے لیے رکھوا رہا ہوں تو ...
18/03/2026

"سر، قیمت دیکھنے سے پہلے ایک دفعہ معیار ضرور دیکھیں…"

میں کچھ مارٹس پر اطباق فوڈز کے پراڈکٹس سیل کے لیے رکھوا رہا ہوں تو مجھے وہاں قیمتوں پر اعتراض ملا
میں نے انہیں پھر سمجھایا کہ آج مارکیٹ میں “سردائی” کے نام پر جو شربت بیچے جا رہے ہیں، کیا آپ نے کبھی ان کے اجزاء غور سے دیکھے ہیں؟
سوال یہ ہے
کیا موجودہ مہنگائی کے دور میں واقعی خالص اور اصل چیز اتنی سستی ہو سکتی ہے؟
اطباق فوڈز سمجھوتہ نہیں کرتا۔
ہم نہ معیار کم کرتے ہیں، نہ اجزاء میں ملاوٹ کرتے ہیں، اور نہ ہی صرف سستا دکھانے کے لیے کوالٹی قربان کرتے ہیں۔
اسی لیے ہماری قیمت “مہنگی” نہیں
بلکہ خالص، معیاری اور اعتماد کے مطابق درست ہے۔
مارکیٹ میں جو لوگ واقعی pure اور high-quality پراڈکٹس دیتے ہیں،
ان کے مقابلے میں ہمارے ریٹس نہ صرف مناسب بلکہ competitive ہیں۔
آپ بس ایک کام کریں
بلا جھجھک اطباق فوڈز کو اپنے مارٹ میں رکھیں،
اور اپنے کلائنٹس کو صرف ایک دفعہ گائیڈ کریں…
پھر پراڈکٹ خود بولے گا۔ 🔥

اطباق فوڈز کے شربت پرانے دور کے مشروبات کی طرز پر تیار کیے گئے ہیں۔جو کہ مارکیٹ میں ملنے والے کیمیکل اور آرٹیفیشل فلیورز...
12/03/2026

اطباق فوڈز کے شربت پرانے دور کے مشروبات کی طرز پر تیار کیے گئے ہیں۔جو کہ مارکیٹ میں ملنے والے کیمیکل اور آرٹیفیشل فلیورز سے تیار کردہ مشروبات کی طرح نہیں ہیں۔بلکہ لذت اور صحت دیتے ہیں۔اطباق فوڈز کے شربت چاہے ایسینس زدہ شربتوں سے کچھ مہنگے ہیں لیکن آپ کی صحت پر منفی نہیں بلکہ مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔

آپ بھی اطباق فوڈز کے شربت خریدنا چاہیں تو ابھی کمٹنس میں دیے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیے۔











رائل ڈرنک عرقیات سے بنا ہوا ہے۔منفرد ذائقہ ہے۔عرق گاو زبان، عرق کیوڑہ، عرق بید مشک اور چاندی کے ورق وغیرہ شامل ہیں۔بہت ر...
10/03/2026

رائل ڈرنک عرقیات سے بنا ہوا ہے۔منفرد ذائقہ ہے۔عرق گاو زبان، عرق کیوڑہ، عرق بید مشک اور چاندی کے ورق وغیرہ شامل ہیں۔بہت ریفریشنگ ہے۔رائل ڈرنک میں کوئی آرٹیفیشل فلیور یا پریزرویٹو شامل نہیں ہے۔











اطباق فوڈز کی سردائی مکمل طور پر کیمیکل فری ہے اور اسے نو قدرتی اجزاء سے تیار کیا گیا ہے، جو نہ صرف ذائقے دار بلکہ جسم ا...
09/03/2026

اطباق فوڈز کی سردائی مکمل طور پر کیمیکل فری ہے اور اسے نو قدرتی اجزاء سے تیار کیا گیا ہے، جو نہ صرف ذائقے دار بلکہ جسم اور ذہن کے لیے مفید بھی ہیں۔

🥜 بادام: دماغی طاقت بڑھاتا ہے۔جسم کو توانائی دیتا ہے اور گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔

🌸 خشخاش: نیند کو بہتر بناتی ہے۔ذہنی اور جسمانی سکون آور ہے اور گرمی کے اثرات کم کرتی ہے۔

🌱 تل: ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

🌹 گلاب کے پھول: دل و دماغ کو فرحت بخشتے ہیں اور طبیعت میں تازگی لاتے ہیں۔

🌿 سونف: ہاضمہ بہتر کرتی ہے اور معدے کی گرمی کو دور کرتی ہے۔

🍃 الائچی: منہ کی خوشبو بہتر کرتی ہے اور پیٹ کی گرمی اور گیس کو ختم کرنے میں مفید ہے۔

🌺 عرقِ گلاب: جسم کو اندرونی سکون دیتا ہے اور جلد کو نکھارتا ہے۔

🍹اس کے علاوہ شامل ہیں دیگر جڑی بوٹیاں جو ہر گھونٹ کو بنائیں فائدہ مند اور تازگی سے بھرپور!

اس قیمت میں اتنے اجزاء اور معیار کی سردائی کہیں اور نہیں ملے گی۔ اطباق فوڈز کی سردائی آرڈر کریں اور قدرتی ٹھنڈک کا لطف اٹھائیں۔













دن میں آٹھ گلاس پانی کیسے پیا جائے کہ جسم میں سٹور رہے، پروسیس کرے اور پھر اضافی پانی باہر نکل جائے؟سحری سے پہلے ایک گلا...
03/03/2026

دن میں آٹھ گلاس پانی کیسے پیا جائے کہ جسم میں سٹور رہے، پروسیس کرے اور پھر اضافی پانی باہر نکل جائے؟

سحری سے پہلے ایک گلاس پانی غٹا غٹ پینے کی بجائے پانچ سے دس منٹ میں گھونٹ گھونٹ کر کے پئیں۔پھر سحری کے دوران ہر دو چار لقموں کے بعد ایک گھونٹ پانی پی لیں۔اور ضرورت محسوس ہو تو کھانے کے بعد بھی اسی طرح آرام آرام سے پانی پئیں۔
افطاری میں کجھور کھا کر ایک گلاس پانی گھونٹ گھونٹ کر کے پئیں۔کھانا فورا نہ کھائیں۔نماز پڑھ کر کھانے کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر پانی پیتے رہیں اور جب تک جاگتے رہیں، یہی روٹین اپنائیں۔


رمضان میں بہت سے افراد سحری اور افطاری میں بہت سارا پانی پیتے ہیں لیکن پھر بھی بار بار واش روم جا کر تنگ ہوتے ہیں اور پا...
02/03/2026

رمضان میں بہت سے افراد سحری اور افطاری میں بہت سارا پانی پیتے ہیں لیکن پھر بھی بار بار واش روم جا کر تنگ ہوتے ہیں اور پانی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس میں خرابی پانی کی نہیں ہے نہ ہی روزے کا مسئلہ ہے۔اصل مسئلے کی جڑ آپ کا پانی پینے کا انداز ہے۔
اگر پانی/ شربت/ لیکوئیڈ کے گلاس کو غٹا غٹ پی لیا جائے تو وہ جسم میں پروسیس نہیں کرتا۔جتنی جلدی جلدی پیا جاتا ہے، اسی تیزی سے باہر نکل جاتا ہے۔نتیجے کے طور پر آپ کو بار بار مثانہ خالی کرنا پڑتا ہے۔
اگر پانی کو گھونٹ گھونٹ کر کے، ٹھہر ٹھہر کر پیا جائے تو پانی جسم میں اپنے مطلوبہ کام کرتا ہے اور اضافی پانی مثانے میں چلا جاتا ہے۔جس نے نہ بار بار واش روم جانے کی حاجت ہوتی ہے اور نہ ہی پانی کی کمی ہوتی ہے۔
ایک چھوٹی سی ٹپ بہت سے روزہ داروں کی زندگی آسان کر سکتی ہے۔اپنے دوستوں کے ساتھ یہ پوسٹ ضرور شئیر کریں۔



آج آپ نے افطاری میں کونسی چٹنی استعمال کھائی؟ کمنٹس میں بتائیں۔
26/02/2026

آج آپ نے افطاری میں کونسی چٹنی استعمال کھائی؟ کمنٹس میں بتائیں۔

رمضان میں دو کیٹیگری کے افراد دیکھنے کو ملتے ہیں۔ایک ساری رات سونے والےدوسرے ساری جاگنے والےآپ کا شمار کس کیٹیگری میں ہے...
26/02/2026

رمضان میں دو کیٹیگری کے افراد دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ایک ساری رات سونے والے
دوسرے ساری جاگنے والے

آپ کا شمار کس کیٹیگری میں ہے؟

اطباق فوڈز کے فیس بک پیچ سے موصول ہونے والے آرگینک آرڈز کی اکثریت یہ سوال کرتی ہے کہ فراڈ تو نہیں ہو جائے گا؟ خراب پراڈک...
25/02/2026

اطباق فوڈز کے فیس بک پیچ سے موصول ہونے والے آرگینک آرڈز کی اکثریت یہ سوال کرتی ہے کہ فراڈ تو نہیں ہو جائے گا؟ خراب پراڈکٹ تو نہیں بھیجی جائے گی؟ ایک کسٹمر نے ڈیمانڈ کی کہ مجھے پارسل پیک کر کے تصویر بھیجیں پھر ایڈوانس پیمنٹ کر دوں گا۔ہمیں ہنسی بھی آئی کہ فراڈ کرنا ہو تو خالی ڈبے پر رسید چسپاں کر کے دکھا دیں اور دکھ بھی ہوا کہ پاکستان میں ای کامرس کی صورتحال خراب کرنے میں سیلرز کا ہاتھ بھی زور و شور سے شامل ہے۔یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔خیر جب انہیں پارسل کی تصویر بھیجی تو انہوں نے فورا ایڈوانس پیمنٹ بھیج دی۔

مسئلہ آرڈر ٹیکنگ تک کا ہو تو ہماری یہی کامیابی ہے لیکن اصل کامیابی تب ملتی ہے جب لوگ پہلی بار اطباق فوڈز سے آرڈر کرنے کے بعد مطمئن ہوں اور تب تو ہماری خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا جب کسٹمر اپنی پہلی آن لائن شاپنگ اطباق فوڈز سے کرے اور مطمئن رہے❤️

کسٹمرز خصوصا بزرگ اور بچوں کا املی آلو بخارا شربت پسند کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ زیادہ کٹھا نہیں ہے🤩





اپنی اور گھر والوں کی صحت کا خیال رکھیے۔آرٹیفیشل فلیورز کی بجائے گھر کے بنے، کیمیکل فری شربت آج ہی آرڈر کریں۔           ...
24/02/2026

اپنی اور گھر والوں کی صحت کا خیال رکھیے۔آرٹیفیشل فلیورز کی بجائے گھر کے بنے، کیمیکل فری شربت آج ہی آرڈر کریں۔










Address

Gujranwala
Gujranwala

Telephone

+923092232224

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atbaaq Foods posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share