Gujjar brand gujjar

Gujjar brand gujjar Gujjar badsha

21/07/2024
21/07/2024
21/07/2024

مخصوص نشستوں کا مختصر تحریری فیصلہ جاری، پی ٹی آئی اور آزاد ارکان کے نام سامنے آگئے،
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا، جس کا مختصر تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے مختصر تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی اور آزاد ارکان کا بتایا ہے۔

مختصر فیصلے کے مطابق امجد علی خان، سلیم رحمان، سہیل سلطان، بشیر خان، جنید اکبر، اسد قیصر، شہرام ترکئی، انور تاج، فضل محمد خان، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، اسامہ میلہ، شفقت اعوان، علی افضل ساہی کو تحریک انصاف کے ارکان قرار دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں خرم شہزاد ورک، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز، عامر ڈوگر، زین قریشی، رانا فراز نون، صابر قریشی، اویس حیدر جھکڑ، زرتاج گل کو بھی پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آزاد قرار دیئے گئے ارکان میں علی محمد خان، شہریارآفریدی، انیقہ مہدی، احسان اللہ ورک، بلال اعجاز ، عمیر خان نیازی ، ثناء اللہ خان مستی خیل، عبدالطیف، صاحبزادہ صبغت اللہ، نوازخان، محمدعاطف، ساجدخان، اقبال خان، ذوالفقار علی، یوسف خان، زبیر خان شامل ہیں۔

تحریری فیصلے میں محمد احمد چٹھہ، حاجی امتیاز، مبین عارف، مقداد علی، جمال احسن، غلام احمد، سعداللہ، عمرفاروق، ریاض خان، محبوب سلطان، وقاص اکرم، امیر سلطان، ارشدساہی، خرم منور، میاں محمداظہر، عظیم الدین، رضا علی گیلانی، عائشہ نذیر، میاں غوث، جاویداقبال، جمشیداحمد، معظم علی، فیاض حسین اور خواجہ شیراز کو آزاد ارکان قرار دیا۔

Address

Collage Road
Gujranwala
50250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujjar brand gujjar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujjar brand gujjar:

Share

Category