20/02/2024
بہت پیارا واقعہ لازمی پڑھنا
ایک نوجوان نے ایک بزرگ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ آپ فرماتے ہیں کہ بد نظری سے پرہیز کرو لیکن بازار میں جاتے ہوے مجھ سے اپنی نظروں کی حفاظت نہیں ہوتی نوجوان ہوں اور بازار میں بے پردہ لڑکی کو دیکھ کر نظر اس کی طرف اٹھ ہی جاتی ہے کیا کروں؟؟؟؟
بزرگ نے کہا کہ میں یہ راز سمجھا دوں گا پہلے میرا ایک کام کرو
یہ دودھ کا پیالہ فلاں بزرگ کو دے کر آؤ جو بازار کے دوسرے سرے میں رہتے ہیں لیکن ایک شرط ہے کہ پیالے میں سے دودھ بلکل بھی نہ گرے
نوجوان نے کہا کہ بلکل بھی نہیں گرے گا اس بزرگ نے کہا کہ اچھا میں ایک مظبوط سا آدمی تمہارے ساتھ کردیتا ہوں اگر دودھ کا ایک قطرہ بھی گرا تو وہ وہیں بازار میں تمہیں دو جوتے لگاے گا
نوجوان نے کہا کہ منظور ہے بزرگ نے ایک پیالہ دودھ کا بھر کے نوجوان کو دے دیا اور ایک آدمی ساتھ کر دیا اب نوجوان نے بڑی احتیاط سے بغیر دودھ کو گراے وہ پیالہ بازار کے دوسرے کونے پر رہنے والے بزرگ کو پہنچا دیا اور خوشی خوشی واپس آیا اور کہا کہ حضرت میں نے وہ پیالہ پہنچا دیا ہے اب آپ مجھے نظر کی حفاظت کا طریقہ بتائیں
بزرگ نے پوچھا دودھ گرا تو نہیں تو اس نے کہا کہ نہیں
بلکل نہیں بزرگ نے پوچھا اچھا یہ بتاؤ کہ جاتے ہوے کتنی شکلوں کو دیکھا نوجوان کہنے لگا کہ ایک بھی نہیں پوچھا کیوں تو اس نے جواب دیا کہ میرا سارا دھیان پیالے کی طرف تھا کہ کہیں دودھ نہ گر جاے کیونکہ اگر دودھ گرتا تو مجھے دو جوتے لگتے اور بازار میں میری رسوائی ہو جاتی اس لیے میں کسی کی طرف دھیان نہیں گیا
بزرگ نے کہا کہ
یہی اللّٰہ والوں کا حال ہوتا ہے کہ وہ ہر وقت اپنے دل کے پیالے پر نگاہ رکھتے ہیں اور اسے چھلکنے نہیں دیتے کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ اگر گناہ کی وجہ سے پیالہ چھلک گیا نظر بہک گئی تو قیامت والے دن سب کے سامنے رسوائی ہوگی
اللّٰہ کا خوف اور روز قیامت رسوائی کا اندیشہ ہو تو کبھی بھی بد نظری نہ ہو
#یاسرعلی