make life beautiful2

make life beautiful2 If you cannot work for a specific purpose, you will not have the strength and time

18/01/2026
23/07/2025

> کیا آپ جانتے ہیں
*_"لوگ بدل جاتے ہیں"وقت کے ساتھ نہیں…*فائدے کے ساتھ*۔
> اور جب آپ کا فائدہ ختم ہوتا ہے تو ان کی محبت، توجہ، اور الفاظ بھی بدل جاتے ہیں۔
بس سیکھنا یہ ہے کہ کسی کو اتنی اہمیت نہ دو کہ وہ تمہیں ٹوٹنے پر مجبور کر دے۔
خود کو اللہ سے جوڑو، کیونکہ وہی ہے جو کبھی بدلتا نہیں!"**

09/07/2025

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*بجائے درود وسلام کے "صلعم" لکھنا کافی نہیں معلوم ہوتا*

ارشاد فرمایا کہ حضور اکرم ﷺ کے نامِ مبارک کے ساتھ درود شریف پڑھنا واجب ہے، اگر کسی نے صرف لفظ "صلعم" قلم سے لکھ دیا یا زبان سے درود و سلام نہیں پڑھا تو میرا گمان یہ ہے کہ واجب ادا نہیں ہوگا۔

(آدابِ تصنیف و تالیف، صفحہ ۱۳۰)

09/07/2025

سیدہ فاطمہ الزہرہؓ کی وفات کے بعد حضرت علیؓ نے ان کی وصیت کے مطابق دوسری شادی کی حسنؓ حسینؓ زینبؓ ابھی چھوٹے تھے
آپ نے سیدنا عقیلؓ کو رشتہ دیکھنے کے لیے کہا تو کلبسی بنو قلاب کے قبیلے کا انتخاب ہوا
سیدنا علیؓ کی خواہش تھی کہ کوئی ایسی خاتون ہو جو شجاعت سخاوت اور ایثار کی خصوصیات سے مالا مال ہو بنو قلاب کی خاتون فاطمہ بنت حزم کے گھر رشتہ بھیجا تو سردار حزم اپنی بیوی کے پاس گئے اور پوچھا کہ سیدنا علیؓ کا بیٹی فاطمہ کے لیے رشتہ آیا ہے کیا آپ نے اپنی بیٹی کی ایسی تربیت کی ہے جو نبیؐ کے خاندان میں بیاہی جا سکے رشتہ قبول ہوتا ہے تو فاطمہ بنت حزم( سیدہ ام البنین) سیدنا علیؓ کے گھر جاتی ہیں تو سیدنا حسنؓ حسینؓ اور بی بی زینبؓ فاطمہ کو گلے لگا لیتی ہیں
سیدنا علیؓ سے درخواست کرتی ہیں کہ ان بچوں کے سامنے آپ مجھے کبھی
فاطمہ مت کہئیے گا
انہیں اس سے ان کی ماں یاد آ جائے گی
میں اس گھر میں ان کی ماں بن کر نہیں آئی بلکہ کنیز بن کر آئی ہوں
میرا یہ مقام نہیں کہ ان کی ماں کی جگہ لے سکوں

ان کے چار بیٹے ہوئے اس لیے انہیں ام البنین بھی کہتے مطلب بیٹوں کی ماں
اپنے بیٹوں کو ہمیشہ حسنؓ حسینؓ کی اطاعت کا حکم دیا ادب سکھایا اور کہا جو وہ کہیں بس حکم بجا لانا ہے بحث نہیں کرنی

یہ اہلبیت ہیں ہم ان کے نوکر ہیں

چار بیٹوں میں عباس ابن علیؓ، عبداللہ ابن علیؓ، جعفر ابن علیؓ اور عثمان ابن علیؓ تھے
سیدنا عباسؓ لشکر حسین کے سپہ سالار بھی رہے
شجاعت میں یہ ایک مقام رکھتے تھے، دونوں ہاتھوں سے تلوار چلاتے تھے
جنگ صفین میں سیدنا علیؓ نے ان کو بھیجا تو محمد بن حنفیہ کہتے کہ مولا آپ صرف عباسؓ کو کیوں آگے بھیجتے ہیں تو سیدنا عباس کہنے لگے حسنؓ حسینؓ میرے ابا کی آنکھیں ہیں اور میں ان کا بازو اور بازو ہمیشہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں

حالانکہ عمر میں حسنؓ و حسینؓ سے چھوٹے تھے

مطلب کہ یہ سوال بھی نہیں بنتا، ماں کی تربیت ہر مقام پر جھلکتی تھی

واقعہ کربلا میں جب ایک ایک کرکے لشکر حسینؓ کے سپاہی شہید ہوتے گئے تو سیدنا عباسؓ نے حضرت امام حسینؓ سے درخواست کی کہ مجھے جانے دیں
سیدنا امام حسینؓ ان سے تلواریں لے لیتے ہیں کہ بس عباسؓ تم پانی لے آؤ
آپ پانی لینے جاتے ہیں تو یزیدی لشکر ان پر حملہ کر دیتا ہے دونوں بازو کاٹ دئیے جاتے ہیں
امام عالی مقام کی آنکھیں بھر آتی ہیں
سیدنا عباسؓ حضرت امام حسینؓ سے درخواست کرتے ہیں کہ میرے گھٹنے سے تیر نکال دیں اور کہتے ہیں کہ میری والدہ سے کہہ دیجئیے گا کہ عباسؓ کے دونوں بازو نہیں تھے اس لیے صرف آپ کو تیر نکالنے کا کہا
یہ وہ ادب تھا وہ اطاعت تھی جو سیدہ ام البنین کی تربیت تھی جنہوں نے ساری زندگی نبیؐ کے اس گھرانے کی کنیز بن کر گزار دی
آپ کے چاروں بیٹے اس جنگ میں شہید ہو گئے

حضرت علیؓ کے پانچ بیٹوں نے میدان کربلا میں جام شہادت پائی
جس میں 4 سیدہ ام البین کے فرزندان تھے
جو لشکر حسینؓ کا نہ صرف حصہ بنے بلکہ امام عالی مقام پر اپنی جان تک قربان کر دی اور ساری عمر کبھی زبان پر کوئی سوال نہ لائے
سیدہ ام البنین کو جب بیٹوں کی شہادت کی خبر ملی تو کہا عباسؓ شہد ہوا جعفرؓ شہید ہوا عثمانؓ شہید ہوا عبداللہؓ بھی شہید ہو گیا
فرمانے لگی سب چھوڑیں میرے حسینؓ کا بتائیں تو بتایا کہ وہ بھی شہید ہو گئے تو کہنے لگی کیا میرے بیٹے حسینؓ سے پہلے شہید ہوئے کہ بعد میں تو بتایا کہ نہیں وہ پہلے شہید ہوئے اور امام عالی مقام کی حفاظت کے لئے خوب لڑے تو شکر ادا کیا کہ انہوں نے بیشک حق ادا کر دیا

یہ وہ ماں تھی جو اہلبیت کے مقام کو سمجھتی تھی جس نے اپنے سارے بیٹوں کو ساری عمر صرف اطاعت سکھائی ادب سکھایا خود کو اس گھر کی کنیز بنایا

خدا ہم سب کو اہلبیت کا مقام سمجھنے اور اس ادب و اطاعت کی ہدایت فرمائے جو سیدہ ام البینین نے اپنی اولاد کو سکھایا

( آمین )

09/07/2025

*چاپلوس آدمی کی دوستی میں کوئی خیر و بھلائی نہیں ہے ،*

اس لئے کہ

*وہ شیریں زبان تو ہوتا ہے لیکن اس کا قلب شعلہ زن ہوتا ہے ،*

*وہ تم سے خود اعتمادی کی قسم کھا کر ملے گا لیکن جب وہ تم سے الگ ہو جاے گا تو " بچھو " بن جاے گا*

*{ منادی }*

09/07/2025

دارالایمان و التقوی ۔۔۔ کربوغہ شریف ۔۔۔ جہاں اصلاح و تزکیہ کی ایسی محنت ہوتی ہے ۔۔۔جو لاکھوں انسانوں کو نفس و شیطان کے پھندوں سے آزاد کر کے اللہ کا صحیح بندہ بنا رہی ہے ۔۔ جہاں ایک اللہ والا لوگوں کو سنت کے راستوں پر چلنے کی مشق کرا رہا ہے ۔۔۔ جہاں دینِ کامل کا ایک جامع نقشہ ، دعوت و عمل کے زریعہ سمجھایا جا رہا ہے ۔۔۔ اگر آپ نے یہ جگہ آج تک نہیں دیکھی تو ضرور دیکھئیے اور دیکھ کر راۓ قائم کیجئیے۔
ہنگو--> دوابہ سٹاپ--> کربوغہ شریف

30/04/2025

نیک ہونے میں اور خود کو نیک سمجھنے میں بڑا فرق ہوتا ہے*
جب آپ نیک ہو جاتے ہیں، تو آپ کو اپنے گناہ نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
اور جب آپ خود کو نیک سمجھنے لگتے ہیں، تو آپ کو دوسروں کے گناہ نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
اسی لیے کہتے ہیں کہ بس اتنا نیک ہونا کہ اپنے گناہ نظر آئیں، لیکن اتنا نیک نا ہونا کہ دوسروں کے گناہ نظر آنا شروع ہو جائیں
اللہ ہم سب کو نیک بندوں میں شامل فرمائیں آمیــــــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــــــن یــــا رب العالمــــــــین

Address

Thal
Hangu
26270

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when make life beautiful2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category