MPA Haripur

MPA Haripur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MPA Haripur, Grocers, haripur, Haripur.

ہری پور سٹی شاپر سنٹر کے ٹاپ فلور پر دا کرکٹ ہب انڈور اکیڈمی کا افتتاح سابقہ وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن قاضی اسد اور ایم ...
09/01/2026

ہری پور سٹی شاپر سنٹر کے ٹاپ فلور پر دا کرکٹ ہب انڈور اکیڈمی کا افتتاح سابقہ وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن قاضی اسد اور ایم پی اے شازیہ جدون سمیت تمام احباب کی خصوصی شرکت
Shazia Jadoon Pmln

دو قائد، ایک وژن — یومِ پیدائش کی مبارکبادآج کا دن تاریخِ پاکستان میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ آج ہم بابائے قوم قائدِاعظم...
25/12/2025

دو قائد، ایک وژن — یومِ پیدائش کی مبارکباد

آج کا دن تاریخِ پاکستان میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ آج ہم بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اور قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

قائدِاعظم محمد علی جناحؒ وہ عظیم رہنما تھے جن کی بے مثال جدوجہد، اصول پسندی اور عزمِ صمیم نے مسلمانوں کو ایک آزاد ریاست عطا کی۔ ان کا دیا ہوا پیغام ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

قائد نواز شریف نے بھی ملک کی ترقی، عوامی فلاح اور جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے عملی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پاکستان کی معیشت، انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں میں ان کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ان عظیم قائدین کے نقشِ قدم پر چلنے، ملک و قوم کی خدمت کرنے اور پاکستان کو مضبوط و خوشحال بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

پاکستان پائندہ باد 🇵🇰

Shazia Jadoon Pmln

24/12/2025
یونیورسٹی آف ہریپور میں ہونے والے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب میں شرکت ❤️بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں کامیابی پہ بھی رو پڑ...
24/12/2025

یونیورسٹی آف ہریپور میں ہونے والے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب میں شرکت ❤️
بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں کامیابی پہ بھی رو پڑتی ہیں اور خوشی میں بھی انسو نکل اتے ہیں
جب میں نے اس بوٹی بیٹی سے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بولا کہ میرے والد صاحب نے میرے بابا نے مجھے یہاں پہنچانے میں بڑی تکلیفیں دیکھی ہیں اپنے والدین کا دکھ ایک بیٹی جس طرح سمجھ سکتی ہے شاید ہی کوئی سمجھ سکے

رکن قومی اسمبلی حلقہ NA18 ہری پور خادم ہری پور بابر نواز خان 3 جنوری بروز ہفتہ سے اختر نواز خان مرکز عوامی باغ کھلابٹ ٹا...
24/12/2025

رکن قومی اسمبلی حلقہ NA18 ہری پور خادم ہری پور بابر نواز خان 3 جنوری بروز ہفتہ سے اختر نواز خان مرکز عوامی باغ کھلابٹ ٹاؤن شپ ہری پور میں پبلک ڈے کریں گے ، 3 جنوری سے ہر ہفتہ کو بابر نواز خان پبلک ڈے کے موقع پر عوام کے مسائل سنیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے

ہری پور چیمبر میں خواتین کو ہراسانی سے بچاؤ سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ ہری پور ۔ خواتین کو ہراسانی...
14/12/2025

ہری پور چیمبر میں خواتین کو ہراسانی سے بچاؤ سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
ہری پور ۔ خواتین کو ہراسانی سے بچاؤ سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ شازیہ جدون نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں خواتین کو سرکاری اداروں اور نجی شعبے میں درپیش اہم مسائل اور ہراسانی کے بڑھتے ہوئے خدشات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے ایک اہم ابتدائی قدم اٹھاتے ہوئے ضلع ہری پور کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں قائم خواتین ہراسانی سے بچاؤ کمیٹیوں کی فہرستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ ان اداروں کے درمیان بہتر رابطہ، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
چیئرپرسن شازیہ جدون نے یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی خواتین کو ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ، باوقار اور خوشگوار ماحول پیدا کرنا خواتین کی بھرپور شرکت اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
کمیٹی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہری پور میں آگاہی مہمات کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں بھی شعور بیدار کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ ہر خاتون اپنے کام کی جگہ پر مکمل اعتماد، تحفظ اور احترام کے ساتھ خدمات انجام دے سکے۔




Shazia Jadoon Pmln

کیپٹن صفدر اعوان کا  ایم پی اے شازیہ جدون کے سسرال آمد پر این اے 18 کی انتخابی مہم اور ان کی کامیابی پر مبارک باد دی اور...
14/12/2025

کیپٹن صفدر اعوان کا ایم پی اے شازیہ جدون کے سسرال آمد پر این اے 18 کی انتخابی مہم اور ان کی کامیابی پر مبارک باد دی اور ان کی مہم کو سراہا
Shazia Jadoon Pmln

ہریپور کانگڑہ  سانحہ “(ایم پی اے شازیہ جدون )بیل دوڑ میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہید ہونے والے مولانا ہدایت اللہ صاحب ...
11/12/2025

ہریپور کانگڑہ سانحہ “(ایم پی اے شازیہ جدون )بیل دوڑ میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہید ہونے والے مولانا ہدایت اللہ صاحب کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے گئیں اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔”
مولانا ھدایت آللہ فاروقی کا بڑا معصوم بیٹا جسکے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا
باقی دو بھائی اور تین بہنیں اس سے چھوٹی ہیں
اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں بچیوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور اپنے خاص کرم سے انکی کفالت کا ذریعہ معاش آسان بنائے آمین یارب العالمین
Shazia Jadoon Pmln

ایم پی اے شازیہ جدون نے عورت فاؤنڈیشن میٹنگ میں ڈاکٹر رِدہ اور مختلف مظلوم عورتوں کے لیے آواز بلند کی Shazia Jadoon Pmln
11/12/2025

ایم پی اے شازیہ جدون نے عورت فاؤنڈیشن میٹنگ میں ڈاکٹر رِدہ اور مختلف مظلوم عورتوں کے لیے آواز بلند کی
Shazia Jadoon Pmln

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ شازیہ جدون سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران مستحق...
10/12/2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ شازیہ جدون سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران مستحق خواتین کی بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن سے متعلق مسائل، ، ہنرمندی کی تربیت اور دیگرفلاحی اقدامات پر آگاہی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

10/12/2025

Address

Haripur
Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MPA Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category