Balochistan Fishermen's Cooperative Society Ltd

Balochistan Fishermen's Cooperative Society Ltd Working for Fishermen Cooperate

پرزور اپیلبلوچستان کے وزیر اعلیٰ جناب میر سرفراز بگٹی،وزیر زراعت و کوآپریٹیوز بلوچستان میر علی حسن زہری ، سیکریٹری فشریز...
03/11/2025

پرزور اپیل

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جناب میر سرفراز بگٹی،
وزیر زراعت و کوآپریٹیوز بلوچستان میر علی حسن زہری ، سیکریٹری فشریز اور متعلقہ تمام حکام سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ وہ بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین کی مشکلات پر فوری توجہ دیں۔

بلوچستان پہلے ہی روزگار کے حوالے سے پسماندگی کا شکار ہے، اور یہاں موجود محدود ملازمتوں میں سب سے زیادہ اہمیت بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی ملازمتوں کی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس ادارے کے ملازمین گزشتہ بیس ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

خدارہ، ان ملازمین اور ان کے بچوں کی مالی مشکلات پر رحم کیا جائے، اور ان کے واجبات کی فوری ادائیگی کے لیے تمام دستیاب اختیارات اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

*بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین 20 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، انتظامیہ اور محکمہ فشریز کی بے حسی برقرار*حب: ...
01/11/2025

*بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین 20 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، انتظامیہ اور محکمہ فشریز کی بے حسی برقرار*

حب: بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے درجنوں ملازمین گزشتہ بیس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں طویل عرصے سے واجبات کی عدم ادائیگی نے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پیدا کر دی ہے جبکہ متعدد اہلکاروں کے بچے تعلیمی اخراجات برداشت نہ کرنے کے باعث اسکولوں سے محروم ہو گئے ہیں ادارے کے انتظامی امور طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ سیکرٹری فشریز طارق قمر کی عدم دلچسپی اور مسلسل غفلت بتائی جا رہی ہے۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم فائلیں مہینوں سے سیکرٹریٹ میں زیرِ التواء ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں سوسائٹی کے فنڈز اور تنظیمی معاملات سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں کی جا رہی۔ملازمینوں نے متعدد بار محکمہ ماہی گیری متعلقہ حکام اور صوبائی حکومت سے رجوع کیا، مگر ہر بار صرف زبانی یقین دہانیاں ملیں ہم بیس ماہ سے تنخواہیں نہیں لے سکے گھروں میں چولہے بجھ گئے ہیں۔ سیکرٹری صاحب کی عدم دلچسپی نے پورے ادارے کو مفلوج کر دیا ہے ماہی گیر برادری اور سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے، غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے اور بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین کو فوری طور پر ان کے واجبات ادا کیے جائیں محکمہ فشریز کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جس سے ملازمین میں بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔

*بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین 20 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، انتظامیہ اور محکمہ فشریز کی بے حسی برقرار*حب: ...
31/10/2025

*بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین 20 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، انتظامیہ اور محکمہ فشریز کی بے حسی برقرار*

حب: بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے درجنوں ملازمین گزشتہ بیس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں طویل عرصے سے واجبات کی عدم ادائیگی نے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پیدا کر دی ہے جبکہ متعدد اہلکاروں کے بچے تعلیمی اخراجات برداشت نہ کرنے کے باعث اسکولوں سے محروم ہو گئے ہیں ادارے کے انتظامی امور طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ سیکرٹری فشریز طارق قمر کی عدم دلچسپی اور مسلسل غفلت بتائی جا رہی ہے۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم فائلیں مہینوں سے سیکرٹریٹ میں زیرِ التواء ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں سوسائٹی کے فنڈز اور تنظیمی معاملات سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں کی جا رہی۔ملازمینوں نے متعدد بار محکمہ ماہی گیری متعلقہ حکام اور صوبائی حکومت سے رجوع کیا، مگر ہر بار صرف زبانی یقین دہانیاں ملیں ہم بیس ماہ سے تنخواہیں نہیں لے سکے گھروں میں چولہے بجھ گئے ہیں۔ سیکرٹری صاحب کی عدم دلچسپی نے پورے ادارے کو مفلوج کر دیا ہے ماہی گیر برادری اور سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے، غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے اور بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین کو فوری طور پر ان کے واجبات ادا کیے جائیں محکمہ فشریز کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جس سے ملازمین میں بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔

29/10/2025

*کنڈ ملیر۔وائس چیئر مین بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی ارشاد فارس مگسی وجنرل مینجر خلیل احمد کا لسبیلہ کے ساحلی علاقہ کنڈ ملیر آمد*

*رپورٹ!میر علی جان شاد نمائندہ پاک 99 نیوز لسبیلہ*

کنڈ ملیر سے نمائندہ خصوصی کی رپورٹبلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ ارشاد پارس مگسی، جنرل منیجر ...
29/10/2025

کنڈ ملیر سے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ

بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ ارشاد پارس مگسی، جنرل منیجر خلیل احمد بلوچ اور معروف کاروباری شخصیت حاجی عبدالحمید مانڈڑہ نے کنڈ ملیر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وفد نے معروف سماجی و قبائلی شخصیت میر عبداللہ ڈگارزئی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں ساحلی پٹی کی ترقی، ماہیگیروں کی فلاح و بہبود، اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر غور کیا گیا
اس موقع پر وفد نے ماہیگیروں کے دیرینہ مسائل، معاشی مشکلات اور علاقائی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
بعد ازاں وفد نے کنڈ ملیر کی ساحلی پٹی کا معائنہ کیا اور ماہیگیروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے فوری حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی
وائس چیئرمین ایڈووکیٹ ارشاد پارس مگسی نے ماہیگیروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام جائز مطالبات اور مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
علاقے کے متعدد ماہیگیروں نے بھی وفد سے ملاقات کی اور اپنے مسائل و خدشات کا تفصیل سے اظہار کیا۔

ایڈووکیٹ ارشاد پارس مگسی نے اس موقع پر کہا کہ:

> “ماہیگیر بلوچستان کے ساحلوں کی جان اور معیشت کی روح ہیں — ان کی خوشحالی دراصل پورے خطے کی ترقی کی ضمانت ہے۔”

دورے کے اختتام پر مقامی ماہیگیروں اور عمائدین نے فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ماہیگیروں کے لیے نئی امید کی کرن اور ساحلی ترقی کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔

24/10/2025
24/10/2025
حب:وائس چیئرمین بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی ایڈوکیٹ ارشاد پارس مگسی جنرل منیجر بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی خ...
23/10/2025

حب:وائس چیئرمین بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی ایڈوکیٹ ارشاد پارس مگسی جنرل منیجر بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی خلیل احمد بلوچ اور فوکل پرسن بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی شہزاد نیاز بلوچ سے کہدہ عبدالکریم فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی پسنی کے رہنما عنایت بلوچ، لیاقت بلوچ جماعت بلوچ اور سخاوت بلوچ پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ملاقات میں پسنی کے مقامی مچھیروں کے معاشی مسائل پر تفصیلی گفتگو وفد نے بتایا کہ غیر قانونی ٹرالرنگ کے باعث پسنی سمیت بلوچستان کے دیگر ساحلی علاقوں میں مچھیروں کا روزگار خطرے میں ہے۔ غیر مقامی ٹرالرز کے سمندری حدود میں داخل ہونے سے مچھلی کی پیداوار کم اور ماہی گیروں کی آمدنی شدید متاثر ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سمندر تمام پاکستانی مچھیروں کا مشترکہ وسیلہ رزق ہے اس پر کسی ایک گروہ یا طاقتور طبقے کی اجارہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر جنرل منیجر بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی خلیل احمد بلوچ نے وفد کو ادارے کے کردار، مقاصد، آئینی حیثیت اور جاری ترقیاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو صوبے بھر کے مچھیروں کی فلاح و بہبود، ان کے روزگار کے تحفظ اور ساحلی ترقی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
ادارہ مچھیروں کی رجسٹریشن، فش مارکیٹ کے شفاف نظام، ماہی گیروں کے لیے قرضہ اسکیموں، اور جدید فشنگ آلات کی فراہمی پر کام کر رہا ہے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی موجودہ قیادت ماہی گیر برادری کے ساتھ کھڑی ہےادارہ مچھیروں کے ساتھ براہِ راست رابطے کو فروغ دے رہا ہے تاکہ پالیسی سازی ان کے حقیقی مسائل کو مدِنظر رکھ کر کی جائے فوکل پرسن بلوچستان پسنی شہزاد نیاز بلوچ نے کہا کہ پسنی کے مچھیروں کے مسائل ادارے کی اولین ترجیح ہیں انہوں نے کہا کہ فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی اب محض ایک نام نہیں بلکہ ماہی گیروں کا حقیقی پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں ان کی آواز سنی جاتی ہے اور حل کے لیے عملی اقدامات کیے جاتے ہیں جلد ہی پسنی میں مچھیروں کے لیے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی رہنماؤں، ماہی گیروں اور سوسائٹی کے نمائندوں کو شریک کیا جائے گا تاکہ باہمی تعاون اور اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ پسنی کے وفد نے بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی موجودہ قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادارے کی سنجیدہ کاوشوں سے پہلی بار مچھیروں کو یہ احساس ہوا ہے کہ ان کی بات سنی جا رہی ہے اگر یہی جذبہ برقرار رہا تو بلوچستان کا ساحلی خطہ نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ مچھیروں کی معاشی حالت بھی مستحکم ہوگی۔

*چیئرمین بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی میر علی اکبر زہری سے کہدہ عبدالکریم فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے وفد کی ملاقات...
23/10/2025

*چیئرمین بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی میر علی اکبر زہری سے کہدہ عبدالکریم فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے وفد کی ملاقات، ماہی گیروں کے مسائل اور مطالبات پر تفصیلی گفتگو*

حب: چیئرمین بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی میر علی اکبر زہری سے کہدہ عبدالکریم فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عنایت بلوچ کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ماہی گیر برادری کے نمائندے، معززین علاقہ اور سوسائٹی کے اراکین شامل تھے ملاقات کے دوران وفد نے پسنی کے ماہی گیروں کو درپیش سنگین مسائل بالخصوص ٹرالر مافیا کی غیرقانونی سرگرمیوں، بندرگاہ پر سہولیات کی کمی فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے تنظیمی معاملات سے متعلق تفصیلی طور پر چیئرمین صاحب کو آگاہ کیا۔جنرل سیکرٹری عنایت بلوچ نے چیئرمین میر علی اکبر زہری کو بتایا کہ ماہی گیروں کی آمدنی میں روز بروز کمی آرہی ہے، جبکہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کے باعث سمندری وسائل متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پسنی کے مقامی ماہی گیروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں، غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور سوسائٹی کے فعال کردار کو بحال کیا جائے۔چیئرمین نے وفد کے تمام مطالبات غور سے سنے اور مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ماہی گیر اس خطے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کے مسائل حل کرنا سوسائٹی کی اولین ترجیح ہے چیئرمین نے مزید کہا کہ وہ متعلقہ محکموں سے رابطے میں ہیں اور پسنی سمیت ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے وفد نے چیئرمین میر علی اکبر زہری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ماہی گیروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سننے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔

Assistant manager Adnan Ali
21/10/2025

Assistant manager Adnan Ali

General manager Khalil Ahmed
20/10/2025

General manager Khalil Ahmed

Vice Chairman Adv Irshad Paras Magsi
20/10/2025

Vice Chairman Adv Irshad Paras Magsi

Address

Civic, Centre
Hub
90250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Fishermen's Cooperative Society Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Fishermen's Cooperative Society Ltd:

Share

Category