15/06/2026
روحِ من جاناں
تم میں
ایک عجیب سا سکون ہے
ایسا سکون جو لفظوں
میں
بیان نہیں ہو سکتا
تمہاری موجودگی
کسی نرم شام کی
ٹھنڈی ہوا کی طرح ہے
جو بے چین دل پر
خاموشی سے اترتی ہے
اور اس کی ساری تھکن
اپنے ساتھ لے جاتی ہے
تم سے پہلے
زندگی میں بہت سے چہرے آئے
بہت سی آوازیں سنائی دیں
مگر دل کو قرار کبھی نہ ملا
پھر تم آئے اور یوں لگا جیسے
برسوں سے بھٹکتی ہوئی
میری روح کو آخرکار
اپنی منزل مل گئی ہو
روحِ من تمہارا ساتھ کسی دعا کے
قبول ہو جانے جیسا ہے
تمہارا نام سنتے ہی
دل کی دھڑکنوں میں ایک
عجیب سی مٹھاس گھل جاتی ہے
اب یوں محسوس ہوتا ہے
جیسے میرے اندر کی تمام ویرانیاں
تمہاری محبت کی روشنی سے
آباد ہو چکی ہوں❤️
#مہدوی