09/09/2026
“%90 of Indian Media Reported Unverified Claims During May 2025 Conflict, Says Ex-Indian General | NNNEWS22
🔴 کیا سب میڈیا ایک ہیں؟ بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر سابق بھارتی جنرل کا بڑا اعتراف!
بھارتی میڈیا کی جنگی رl ورٹنگ پر ایک بار پھر سنگین سوالات اٹھ گئے۔ سابق بھارتی میجر جنرل راجن کوچہر نے مئی 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے ہی ملک کے میڈیا کے کردار پر سخت تنقید کی۔
راجن کوچہر کے مطابق جنگ کے دوران تقریباً 90 فیصد بھارتی میڈیا ادارے غیرمصدقہ معلومات نشر کر رہے تھے اور کئی چینلز زمینی حقائق کی تصدیق کے بجائے اپنی اپنی کہانیاں بنا رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ایک ایسے “Information Void” میں کام کر رہا تھا جہاں درست معلومات کی کمی کے باعث مختلف ادارے اپنی اپنی کہانیاں تشکیل دے رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایسی رپورٹنگ سے میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
یہ اعتراف ایک اہم سوال ضرور کھڑا کرتا ہے:
اگر جنگ جیسے حساس معاملے میں خبر کی تصدیق کے بجائے سنسنی اور غیرمصدقہ دعووں کو ترجیح دی جائے تو عوام سچ اور پروپیگنڈے میں فرق کیسے کریں گے؟
صحافت کا اصل امتحان مشکل حالات میں ہی ہوتا ہے—اور جنگ کے دوران ذمہ دار صحافت کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
کیا سب میڈیا ایک ہیں؟ یا عوام کو ہر خبر کی آزادانہ تصدیق کرنی چاہیے؟