bazam e jaha

bazam e jaha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from bazam e jaha, Grocers, house 1507 block107 amrican qurter hyderabad, Hyderabad.

10/10/2025

مصیبتیں سر برہنہ ہوں گی عقیدتیں بے لباس ہوں گی
تھکے ہوؤں کو کہاں پتہ تھا کہ صبحیں یوں بد حواس ہوں گی

تو دیکھ لینا ہمارے بچوں کے بال جلدی سفید ہوں گے
ہماری چھوڑی ہوئی اداسی سے سات نسلیں اداس ہوں گی

کہیں ملیں تم کو بھوری رنگت کی گہری آنکھیں مجھے بتانا
میں جانتا ہوں کہ ایسی آنکھیں بہت اذیت شناس ہوں گی

میں سردیوں کی ٹھٹھرتی شاموں کے سرد لمحوں میں سوچتا ہوں
وہ سرخ ہاتھوں کی گرم پوریں نہ جانے اب کس کو راس ہوں گی

یہ جس کی بیٹی کے سر کی چادر کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہے
تم اس کے گاؤں میں جا کے دیکھو تو آدھی فصلیں کپاس ہوں گی

دانش نقوی

29/09/2025

فکرِ معاش تھی یا محبت کسی کی تھی
کوئی تو تھا جو میری جوانی کو کھا گیا

ہر خواہشوں کا قتل ہوا چپ کے شور میں
جو خواب آنکھ میں تھے، کہانی کو کھا گیا

یہ کس کی دید تھی کہ نظر لوٹ کر گئی
یہ کس کا درد تھا جو روانی کو کھا گیا

میں سوچتا رہا کہ میں زندہ تو ہوں مگر
کوئی نظر کے سامنے پانی کو کھا گیا

میں جس بدن کے رنگ میں ڈھلتا رہا سدا
وہ رنگ تھا جو میری روانی کو کھا گیا

وقتِ وفا کے نام پہ سب کچھ لٹا دیا
پھر جانا کون میری نشانی کو کھا گیا
ــــــــــــــــــــــ ساجد

25/09/2025

اِتنا بھی شہــــــر میں نہ مَحبّت کا ' کال ہو
جس شخص کی طلب ہو 'وہ ملنا محـال ہو

بے کار بیٹھنا بھی کوئی بیٹھنا ہے دوست !
صـحــرا بَہ دست ہو کـوئی ' دریـا مثال ہو

کچھ خــاص ہونا چاہیے اِنســـان کے لئے
شاعر اگر نہيں ہے تو پھر مست حــال ہو

یہ سوچ کر' کسی کے گلے سے لگا نہيں
ممکن ہے' میرا ہجــر کسی کا وصال ہو

جتنی کسی کے ہاتھ لگی' اُس کی ہو گئی
دُنیا بھی جیسے اندھے کبـاڑی کا مال ہو

میں چاہتا ہوں' بـزم میں رونق لگی رہے
جس کیفیّـت میں ہو کوئی ' اپنی مثال ہو

یہ کیا کہ آسمان کے تارے نہ گِن سکے
اِتنابھی رَتجــگے سے نہ جوگی نڈھال ہو

اب دل ہی مانتا نہيں رقص و سرور کو
ورنہ ۔ ۔ مزارِ عشق پہ ایسی دھمال ہو !

25/09/2025

زہر نبضوں میں زمانے کا بھرا جاتا ہے
قہقہے مرتے ہیں تو شعر کہا جاتا ہے

لوگ ہیں حسن کو ترسے ہیں برا مت مانیں
چھوڑیے دیکھنے دیں آپ کا کیا جاتا ہے

آگ ہو راکھ ہو بارود ہو جن میں ہر وقت
ان ہواؤں میں بتا کیسے اڑا جاتا ہے

کچھ نہیں تو یہ سہولت بھی یہاں کافی ہے
رونے والوں پہ سدا کھل کے ہنسا جاتا ہے

ہجر آسان ہوا ہے ترا اتنا اے شخص
اب تجھے یاد بھی مشکل سے کیا جاتا ہے

باقی ردی کی طرح پھینک دئیے جاتے ہیں
ایک چہرے کو مگر دل سے پڑھا جاتا ہے

اس لیے چھوڑ دیا بھیس بدلنا میں نے
مجھ کو ہر روپ میں پہچان لیا جاتا ہے

21/09/2025

چل انشاء اپنے گاؤں میں
یہاں اُلجھے اُلجھے رُوپ بہت
پر اصلی کم، بہرُوپ بہت
اس پیڑ کے نیچے کیا رُکنا
جہاں سایہ کم ہو، دُھوپ بہت
کیوں تیری آنکھ سوالی ہے؟
یہاں ہر اِک بات نرالی ہے
اِس دیس بسیرا مت کرنا
یہاں مُفلس ہونا گالی ہے
جہاں سچے رشتے یاریوں کے
جہاں گُھونگھٹ زیور ناریوں کے
جہاں جھرنے کومل سُکھ والے
جہاں ساز بجیں بن تاروں کے
چل انشاء اپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں ...
✍🏻 (ابن انشاء)

16/09/2025

اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی​
میں "میر" کی ہمراز ہوں "غالب" کی سہیلی​

دکّن کے ولی نے مجھے گودی میں کھلایا​
"سودا" کے قصیدوں نے میرا حسن بڑھایا​
ہے "میر" کی عظمت کہ مجھے چلنا سکھایا​

میں "داغ" کے آنگن میں کھلی بن کے چمیلی​
اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی​

"غالب" نے بلندی کا سفر مجھ کو سکھایا​
"حالی" نے مرووت کا سبق یاد دلایا​
"اقبال" نے آئینہ حق مجھ کو دکھایا​

"مومن" نے سجائی میرے خوابوں کی حویلی​
اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی​

ہے "ذوق" کی عظمت کہ دیئے مجھ کو سہارے​
"چکبست" کی الفت نے میرے خواب سنوارے​
"فانی" نے سجائے میری پلکوں پہ ستارے​

"اکبر" نے رچائی میری بے رنگ ہتھیلی​
اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی​

کیوں مجھ کو بناتے ہو تعصب کا نشانہ​
میں نے تو کبھی خود کو مسلماں نہیں مانا​
دیکھا تھا کبھی میں نے بھی خوشیوں کا زمانہ​

اپنے ہی وطن میں میں ہوں مگر آج اکیلی​
اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی

15/09/2025

مریض اٹھنے لگے ہیں کسی سہارے بغیر
پکارتا ہے کوئی اِس طرح پکارے بغیر

تری رضا کے بنا ذائقہ بھی دیتا نہیں
یہ پیڑ پھل نہیں دیتا ترے اشارے بغیر

اداسی ہم سے ملے تو اداسی بنتی ہے
بنے گا جانے اداسی کا کیا ہمارے بغیر

دِکھاؤ کوئی تو لڑکی بِنا محبت کے
بتاؤ کوئی تو دریا مجھے کنارے بغیر

سنا تو میرے چراغوں کا خون جلنے لگا
کوئی پہنچتا نہیں تجھ تلک ستارے بغیر

پھر اس کے واسطے میں نے انا کو مار دیا
وہ عشق کرتا رہا اژدھے کو مارے بغیر

ہمارا دل ہے مگر دلبری نہیں کوئی
ہمارے پاس ہیں آنکھیں مگر نظارے بغیر

دعا سلام بھی رکھنا ہمیں پڑی مہنگی
کسی کا عشق مکمل ہوا خسارے بغیر

کمال ہے کہ تم اوروں کی بات کرتے ہو ؟
میں اپنے آپ سے ملتا نہیں تمہارے بغیر

ہمارے راستے آخر جدا ہی ہونا تھے
ہم آگے چلتے رہے غلطیاں سدھارے بغیر

کئی طرح کے وہ لیتا ہے کام لہجے سے
بدن کی ٹہنیاں وہ کاٹتا ہے آرے بغیر

ندیم راج

11/09/2025

مومن خاں مومن

مار ہی ڈال مجھے چشمِ ادا سے پہلے
اپنی منزل کو پہنچ جاؤں قضا سے پہلے

اِک نظر دیکھ لوُں آجاؤ قضا سے پہلے
تم سے مِلنے کی تمنّا ہے خُدا سے پہلے

حشر کے روز میں پُوچھوں گا خُدا سے پہلے
تُو نے روکا نہیں کیوں مجھ کو خطا سے پہلے

اے مِری موت ٹھہر اُن کو ذرا آنے دے
زہر کا جام نہ دے مجھ کو دوا سے پہلے

ہاتھ پہنچے بھی نہ تھے زُلفِ دوتا تک مومن
ہتھکڑی ڈال دی ظالم نے قضا سے پہلے

مومن خاں مومن

11/09/2025

بسمل کا خُدا حافظ قاتل کا خُدا حافظ
تم جس پہ نظر ڈالو اس دل کا خُدا حافظ

آ جاؤ جو محفل میں اک جان سی آ جائے
اُٹھ جاؤ جو محفل سے محفل کا خُدا حافظ

ساتھی ہو اگر تم سا منزل کی تمنا کیا
ہم کو تو سفر پیارا منزل کا خدا حافظ

اب ہم بھی تمہارے ہیں کشتی بھی تمہاری ہے
اب مڑ کے نہ دیکھیں گے ساحل کا خُدا حافظ

23/08/2025

درد سہہ کر بھی تیرا نام لیے جاتے ہیں
تیرے دیوانے تجھے یاد کیے جاتے ہیں

تو نوازے نا نوازے تیری مرضی جاناں
ھم تو سجدے تیری چوکھٹ پے کیے جاتے ہیں

شکریا تیرا رفوگر مگر اتنا تو بتا
کیا محبت میں گریبان سیے جاتے ہیں

ایک ہم ہیں کے ہمیں کچھ بھی نہیں پاسِ وفا
ایک وہ ہیں کے کرم ہم پے کیے جاتے ہیں

ہم پرستارِمحبت ہیں ہمیں جام سے کیا
وہ پلاتے ہیں نگاہوں سے پیے جاتے ہیں

جانے والے تیرے قدموں کے نشاں باقی ہیں
ہم تو سجدے اُنہی راہوں پے کیے جاتے ہیں

اے فنا عشق کا دستور تجھے کیا معلوم
عشق میں دل ہی نہیں سر بھی دیے جاتےہیں

Address

House 1507 Block107 Amrican Qurter Hyderabad
Hyderabad

Telephone

+923158383300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when bazam e jaha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to bazam e jaha:

Share

Category