Al Safa Honey

Al Safa Honey جنگلات سے حاصل شدہ بیری کا خالص شہد

16/07/2025

اب خالص شھد کے ساتھ ساتھ دیسی گھی بھی دستیاب ہے۔

16/07/2025

جنگلات سے حاصل شدہ بیری کا خالص شہد

29/10/2024

جنگلی_بیری کا شھد آگیا۔۔۔۔ الحمدللہ

بہترین کوالٹی ۔۔۔۔ مزیدار ذائقہ۔۔۔۔ مکمل صفائی ستھرائی اور نفاست کے ساتھ ۔۔۔

شہد کے افادیت سے آجکل کون ناواقف ہے۔۔۔۔ ڈھیر سارے فوائد اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے۔۔۔ آج بھی شہد سب سے پہلے نمبر پرہے۔۔۔۔ لیکن جب 💯 فیصد گارنٹیڈ اور خالص چیز مل جائے تو سونے پر سہاگہ ہوجاتا ہے۔۔۔۔ تو پھر دیر کیسی۔۔۔!!!
ابھی آڈر کیجئے۔۔۔۔

08/11/2023

بسم الله الرحمن الرحیم
*🍺عسل یعنی شھد کے فوائد🥃*
*🌴ماہرین ِ طب نے اپنی تحقیقات اور تجربات کی روشنی میں شہد کے کئی فوائد ذکر کیے ہیں جن میں سے چند فوائد ہدیہٴ ناظرین کیے جاتے ہیں:🌴*

۱- شہد پیاس کو بجھاتا ہے ۔

۲- حافظہ کو قوت بخشتا ہے؛چنانچہ امام ِزہری کا ارشاد ہے :﴿عَلَیْکَ بِالْعَسَلِ فَاِنَّہ جَیِّدٌ لِلْحِفْظِ﴾ ترجمہ :شہد کا اہتمام کرو؛ کیونکہ یہ حافظہ کے لیے بہترین ہے ۔

۳- شہد ردی رطوبتیں نکالتا ہے ۔

۴- اس کا کثرتِ استعمال استسقاء،یرقان ، عسرالبول ،ورمِ طحال،فالج ،لقوہ ،زہروں کے اثرات اور امراض سر وسینہ میں مفید ہے۔

۵- پتھری کو خارج کرتا ہے ۔

۶-باہ ، بصارت ،اور جگر کو قوت ملتی ہے۔

۷- بو علی سینا اسے مقوی معدہ بھی قرار دیتے ہیں۔

۸- دانتوں کے لیے شہد ایک بہترین ٹانک ہے ،اسے سرکہ میں حل کرکے دانتوں پر ملنا ان کو مضبوط کرتا ہے، اور مسوڑھوں کے ورم دور کرنے کے علاوہ دانتوں کو چمکدار بناتاہے،گرم پانی میں شہد اور سرکہ کے ساتھ نمک ملا کر غرارہ کرنے سے گلے اور مسوڑھوں کا ورم جاتا رہتا ہے۔

۹- نہار منہ شہد پینے سے پرانی قبض ٹھیک ہو جاتی ہے،کھٹے ڈکار آنے بند ہو جاتے ہیں اور اگر پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہو تو وہ نکل جاتی ہے ۔

۱۰- اطباء قدیم نے افیون ،پوست اور بھنگ کے نشہ کو زائل کرنے کے لیے گرم پانی میں شہد مفید بتایا ہے۔

۱۱- انسان بڑھاپے میں عموماًتین مسائل کا شکار ہو تا ہے:۱۔ جسمانی کمزوری، ۲۔بلغم، ۳۔جوڑوں کا درد،قدرت کا کرشمہ ہے کہ شہد کے استعمال سے یہ تینوں مسائل آسانی سے حل ہو جاتے ہیں ۔

۱۲- شہد میں Antiseptic خصوصیات ہونے کی بنا پر زخموں پر لگانا یا جلی ہوئی جلد پر لگانا نہایت مفید پایا گیا ہے۔

۱۳- چہرے سے مہاسے اور پھنسیاں دور کرنے کے لیے بہت اچھا علاج سمجھا جا تا ہے ۔

۱۴- طب ِنبوی کے مشہور مرتب علاء الدین کحال (م۷۲۰ھ -۱۳۲۰م)نے شھد کو اسہال کے علاوہ غذائی سمیت یعنی Food poisining میں مفید قرار دیا ہے۔

۱۵- طالبِ علموں کے لیے انتھائی مفید بتایا جاتا ہے ،زیادہ دیر تک پڑھ سکنے کا باعث اور ان کی یادداشت کے بہتر رہنے کا ذریعہ ہے۔

۱۶- دل کے مریضوں کو اسے پینے کے دوران دورے نہیں پڑتے۔
۱۷۔ بچوں کو چٹانا بہت مفید ہے اس سے ان کی نشو نما بہت اچھی ہوتی ہے سر لے کر پیر تک غذائیت سے بھر پور ہے
*🌴مقام افسوس یہ ہے کہ آجکل مہنگی وبیش قیمت دواؤں اور ڈاکٹروں کی فیس اور چیکب وغیرہ میں خوب پیسے خرچ کئیے جاتے ہیں لیکن جس کو قرآن وحدیث نے شفاء کہا ہے اس پر پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتے اگر ان نبوی غذاؤں کو استعمال کریں تو دواؤں اور ڈاکٹروں کی ضرورت ہی نھیں پڑےگی ان شاءالله🌴*

ہمارے ہاں سوفیصد خالص شہد گارنٹی کے ساتھ دستیاب ہے۔
عبدالمنان جامع مسجد قبا
سیکٹر G-9/4 اسلام آباد
0333 5753995

07/11/2023

دوا بھی غذا بھی
الصفا نام ہے اعتماد کا

06/12/2022
08/09/2022
08/09/2022

دافع جراثیم :
شہد ایک اینتی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے جسم کا دفاعی میکانیزم مضبوط کرنے میں مدددیتا ہے ۔ جس کے باعث شہد کا استعمال کرنے والے لوگ سردی ، فلو اور الرجیز سے بچے رہتے ہیں ۔
سینے اور گلے کا انفیکشن :
سینے اور گلے کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے دو بڑے چمچ شہد کا سونے سے قبل استعمال انتہائی مفید ہے اس سے گلے کی سوزش کم ہوتی ہے اور آرام پہنچتا ہے ۔ ساتھ ہی اس سے نیند بھی اچھی آتی ہے ۔ الرجی اور گلے کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے چائے میں شہدڈال کر پینا چاہیے ۔
بہترین اینٹی بیکٹیریل :
شہد کی ایک اہم خصوصیت اور افادیت یہ بھی ہے کہ اس سے زخم جلد بھر جاتا ہے ۔ دودھ پلانے والی خواتین کے لیے شہد کا استعمال بہت مفید ہے اس کے استعمال سے چھاتی کے انفیکشن پر قابو پایا جا سکتا ہے اور یہ ایک بہترین پین کلر بھی ہے ۔ دودھ پلانے والی خواتین شہد کو بطور دوا اور بطور مرہم استعمال سے ہر قسم کے بیکٹیریاز سے خود کو اور اپنے بچے کو محفوظ رکھ سکتی ہیں ۔
غرض یہ کہ انسان کے لیے شہد کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ پانی ، چائے اور میٹھے کے ساتھ شہد کے روزانہ استعمال سے نہ صرف اس کا ذائقہ بڑھایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے جسمانی و ذہنی توانائی بھی بڑھائی جا سکتی ہے ۔

08/09/2022

ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے :
شہد قدرتی شکر حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس لیے اسے سفید شکر کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد نہ صرف جسم کو توانا رکھتا ہے بلکہ یہ سفید شکر کی طرح نقصان دہ بھی نہیں ہے ۔ البتہ ذیابیطس کے مریضوں کو اعتدال میں رہ کر شہد کا استعمال کرنا چاہیے اور اسے استعمال کرتے ہوئے اپنے شوگر لیول کو مانیٹر کرتے رہنا چاہیے ۔
امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے :
شہد استعما ل کرنے سے کولیسٹرول پر قابو رکھا جاسکتا ہے ۔ شہد خون میں ایچ ڈی ایل یعنی گڈ کولیسٹرول کو بڑھا تا ہے ۔ شہد کے اندر موجود ایکس پیکٹورینٹ اور سوتھنک جیسی خوبیاں نظام تنفس کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے مفید ہیں ۔ پانی میں شہد اور الائچی ڈال کر اُبال لیں اور اسے روزانہ استعمال کریں ۔ اس مکسچر کے استعمال سے کولیسٹرول 10فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔
موٹاپاکم کرنے کے لیے :
یوں تو محض شہد کے استعمال سے موٹاپے پر قابو نہیں پایا جا سکتا اور اس کے لیے معتدل غذا ، مناسب ورزش اور طرززندگی کو بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ البتہ یہ ایک بہترین ڈیٹوکس ایجنٹ ہے جس سے وزن کم کرنے میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے ۔ اس کے استعمال سے جگر کی صفائی ہوجاتی ہے اور جگر میں موجود غیری ضروری چربی بھی اپنے آپ ہی گھل جاتی ہے ۔ اس سے نظام استحالہ بہتر ہوتا ہے اور یہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفید ہے ۔

نہار منہ شہد کو گرم پانی اور لیموں کے ساتھ استعمال کرنا وزن کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے ۔ البتہ یادرہے کہ ایک چمچ شہد میں 63کیلوریز ہوتی ہیں اس لیے اسے اعتدال میں رہ کر ہی استعمال کرنا چاہیے ۔ البتہ یقینی طور پر شہد کو سفید شکر کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد کا تھوڑی مقدار میں استعمال بھی چینی کی کمی کو پورا کردیتا ہے اور یہ نقصان دہ بھی نہیں ہے ۔ اسے چائے میں ڈال کر پینے سے نہ صرف چائے کا ذایقہ مزید اچھا ہوجاتا ہے بلکہ اس سے چائے کی افادیت میں بھی اضاف ہوجاتا ہے ۔

08/09/2022

مضبوط اور صحت مند بال :
موسم کے باعث رکھے اور بے رونق ہوجانے والے بالوں کے لیے شہد ایک بہترین غذا اور علاج ہے ۔ یہ خشکی دور کرتا ہے اور بالوں میں نمی برقرار رکھتی ہے ۔ اکثر بال دھونے کے بعد خشک ہوجاتے ہیں لیکن شہد کا استعمال انہیں نرم وملائم رکھتا ہے ۔ شہد سے بالوں کا رنگ بھی زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے ۔ سفید اور گرتے بالوں کے لیے شہد کا استعمال بے انتہاء مفید ہے ۔ جو لوگ بالوں پر رنگ کرتے ہیں ان کے لیے بھی شہد کا استعمال بے حد ضروری ہے ۔ یہ نقصان دہ کیمیکل کا مقابلہ کرکے بالوں کو ان کی اصل شکل میں برقرار رکھتا ہے ۔

چمکدار آنکھیں :
حیرت انگیز طور پر مصریوں کا یہ ماننا تھاکہ شہد کے ذریعے آنکھوں کی کئی بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ آنکھوں پر شہد لگانے سے نہ صرف آنکھیں محفوط رہتی ہیں بلکہ بینائی بھی تیز ہوتی ہے ۔ کمزور بینائی رکھنے والے لوگوں کے لیے بھی شہد انتہائی مفید ہے ۔ اس سے آنکھوں کا انفیکشن ، آنکھوں کا لال ہوجانا اور آشوب چشم جیسی تکالیف پر بھی قابو پا یا جاسکتا ہے ۔ زیابیطس کے مریضوں کو موتیا اور گلوکوما جیسے امراض سے بچنے کے لیے شہد کا استعمال کرنا چاہیے ۔

08/09/2022

کیل ، مہاسوں سے بچاؤ :
کیل مہاسے محض چہرے پر ہی نہیں بلکہ جسم کے دیگر حساس حصوں پر بھی نکل آتے ہیں ۔ ان سے بچنے کے لیے شہد کا استعمال بے انتہاء مفید ہے ۔ شہد جلد کے تباہ خلیے اور ان میں موجود میل کچیل کو ختم کرکے جلد کو تروتزہ کرتا ہے ۔ شہد ایک زبردست اینٹی سپٹک ہے جو جلد کی آلودگی سے بھی محفوظ رکھتا ہے جو کہ کیل مہاسوں کی ایک اہم وجہ ہے ۔

Address

Jama Masjid Quba Sector G-9/4 St62
Islamabad
04491

Telephone

+923335753995

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Safa Honey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Safa Honey:

Share

Category