Mirpur the land of peace & prosperity

Mirpur the land of peace & prosperity Mirpur called the mini london

16/03/2025

12/03/2025

28/02/2025

موٹروے پر150 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارپر ڈرائیور پرمقدمہ اور گاڑی بند ہوگی

27/02/2025

قومی کرکٹ ٹیم 9 کروڑ 37 لاکھ روپے خرچ کر کے دبئی پہنچی، جہاں انہوں نے 241 رنز بنائے۔ اس طرح، اس مقروض قوم کے لیے ہر رن کی قیمت 388,967 روپے پڑی۔ 😜

27/02/2025

بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ آزادکشمیر کے ژالہ باری کے نظارے

26/02/2025

کیا دن تھے جب کسی کو اسٹیشن چھوڑنے جاتے تھے تو آنکھیں نم ہو جاتی تھیں۔۔
اب تو قبرستان میں بھی قہقہے گونجتے ہیں۔۔
(تلخ حقیقت)

24/02/2025

ایسے نوسربازوں اور ٹھگوں سے بچیں ،جو بہروپ بدل کر آپ کو چونا لگاتے ہیں اور مستحقین کا حق مارتے ہیں ! آج ایسے ہی ایک نوسرباز کا سنگوٹ میں ہلکا سا سافٹ وئیر مقامی لوگوں نے اپ ڈیٹ کیا تو کیا ہوا خود دیکھیں

23/02/2025

یاباری تعالیٰ ہمیں ماہ صیام کے مکمل روزے تراویح اور نمازوں کی خشوع و خضوع سے اداٸیگی نصیب فرما۔آمین

گذشتہ روز تھانہ سٹی میرپور پولیس کی طرف سے  گرفتار کی گئی خاتون جس نے پولیس ابتدائی طور پر اپنے چھ سے سات نام اور اپنی ر...
23/02/2025

گذشتہ روز تھانہ سٹی میرپور پولیس کی طرف سے گرفتار کی گئی خاتون جس نے پولیس ابتدائی طور پر اپنے چھ سے سات نام اور اپنی رہائش کے حوالے سے بتایا تھا اس میں کافی حد تک تضاد بیانی پائی جاتی تھی خاتون نے آخری اور حتمی نام کوکو جان ظاہر کیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ ژوب بلوچستان کی رہائشی اور عارضی طور پر اسلام پورہ مشین محلہ جہلم رہ رہی ہے خاتون کی طرف سے اپنی معلومات جھوٹ کا پلندہ نکلی ہیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور ایس ایس پی پشاور نے بھی ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت اور ایس ایچ او میرپور سٹی سے رابطہ کیا ہے خاتون کا اصل نام شازیہ یونس عرف ڈاکٹر نرگس اور شناختی کارڈ کا بیک پرت بھی ٹمپر ہے جس پر درج رہائش بھی مشکوک ہے اس خاتون کے خلاف پنجاب پولیس اور کے پی کے پولیس کے پاس چھ سے زائد قتل کے مقدمات درج ہیں خاوند پنجاب پولیس میں اے ایس آئی ہے اس کے خلاف پنجاب پولیس اشتہار شور غوغا شائع کروا رکھا ہے جس کا طریقہ واردات یہ رہا ہے کہ کسی ٹول پلازہ یا کسی مصروف جگہ پر کھڑی ہو کر اپنی گاڑی خراب ہونے کا بہانہ بناتی کسی کے سامنے اپنے آپ کو جج ڈاکٹر ظاہر کرتی اور جب لفٹ حاصل کر لیتی تو اس کے فورا بعد وہ چکنی چپڑی باتوں سے بندے کو شکار بناتی
پولیس تھانہ سٹی میرپور کی طرف سے گرفتاری پر کے پی کے پولیس نے میرپور پولیس اور معاونین پولیس کی حوصلہ افزائی بھی کرنا چاہتی ہے
جرم کی دنیا کی اس بے تاج بادشاہ کو میرپور تک رسائی دینے والوں کے چہرے بھی سامنے انے شروع ہو گئے ہیں
ڈی آئی جی میرپور پولیس ڈاکٹر لیاقت علی ایس ایس پی خاور علی شوکت اس اہم کیس کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرہ افراد کے مقدمات جو ان کے اپنے علاقوں میں درج ہیں وہاں کی پولیس میرپور پولیس سے رابطہ کر رہی ہے
جرم کی بے تاج ملکہ جو اشتہار ی ہونے کے باوجود دوسرے لوگوں کے شناختی استعمال کر تی رہی ہے خاتون اور اس کے خاندان کا ملکیتی مکان نمبر 2437
محلہ ندیم آباد گڑھی ڈھوک چراغ دین راولپنڈی ہے جو اشتہاری ہونے پر اشتہار شور غوغا جاری ہوا خاتون کا خاوند آکی منڈی بہاول دین کا سکونتی ہے

(کاپی بشکریہ محمد رمضان چغتائی)

22/02/2025

نوسر باز خاتون کی تصویر اور تفصیلات

میرپور پولیس نے پاکستان و آزادکشمیر کے مختلف شہروں وارداتیں کرنے والی خاتون ملزمہ کو گرفتار، 5 لاکھ روپے برآمد
تھانہ پولیس سٹی میرپور کے مقدمہ علت 2024/234مورخہ 2024-07-04 بجرائم APC337J/379/420میں مستغیث طارق چغتائی کو جوس میں زہریلی کوئی چیز پلاکر نقدی 05 لاکھ روپے اور ایک راڈو کھڑی لیکر کوئی نامعلوم عورت فرار ہوگئی تھی مستغیث مقدمہ کی نشاندہی پر عورت کو گرفتار کرتے ہوئے 05 لاکھ روپے برآمدگی کی گئی ملزمہ نے اپنا نام کوکو جان دختر یوسف قوم ملک ساکن زوب کوئٹہ حال محلہ مشین اسلام پورہ ضلع جہلم بتلایا اس بات کا شبہ بھی ہے کہ مذکوریہ نے اپنا نام درست نہ بتایا ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔ جس نے علاقہ پاکستان میں بھی متعدد وارداتیں کہیں ہیں۔
(1) گوجر خان میں اس طریقہ سے واردات کی نشہ آور شے والا جوس پینے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا اور ساڑے سات لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئی جس کی FIR مقدمہ علت 2024/1028 مورخہ 2024-08-13 بجرائم PPC302/337J تھانہ گوجر خان درج ہے۔
(2) ساجد محمد بھٹی ولد عاشق حسین قوم بھٹی ساکن مندرہ سے بھی اسی طریقہ کی واردات کی جوس میں نشہ آور چیز ملاکر بے ہوش کرکے 10 تولے زیورات اور 4 لاکھ 25 ہزار روپے نقدی ATM سے نکلوائے ۔
(3) جمیل عامر ولد بشیر احمد قوم شیخ ساکن دینہ سے اس طریقہ سے 11 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئی ۔
(4) حاجی طارق شاندار بیکری دینہ والے سے نقدی رقم اور دوگاڑیوں کے کاغذات لیکر فرار ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد متذکرہ بالا لوک تھانہ پر آئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Address

Mirpur Azad Kashmir
Islamabad
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mirpur the land of peace & prosperity posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mirpur the land of peace & prosperity:

Share

Category