I m kashmiri

I m kashmiri Kashmir stories

17/07/2026

بلوچ بیٹھک پولیس اہلکار کی ڈیڈ باڈی براستہ دھمن پکھوناڑ سرساوہ کوٹلی پہنچ گئی ہے

17/07/2026

بلوچ بیٹھک میں موجود پولیس اہلکار کی میت، جو راستے بند ہونے کے باعث روانہ نہ ہو سکی تھی، آج اپنی منزل کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔ میت سرساوہ سے ہوتے ہوئے کوٹلی پہنچ چکی ہے۔

17/07/2026
17/07/2026

🖤 اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 💔

جنڈالہ کراس میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے عبداللہ بھائی پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

آج ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔

🤲 اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اللہ پاک شہید کی قربانی قبول فرمائے۔ آمین۔ 🕊️


> * Voice of Kashmir🍁🕊️

17/07/2026

پہلے میری تحریر غور سے پڑھیں، پھر تبصرہ کریں۔
نیچے دی گئی فہرست میں شامل تمام شہداء کی تصاویر میرے پاس پہلے سے موجود ہیں۔ اگر آپ کے علم میں کسی ایسے شہید کا نام ہو جو اس فہرست میں شامل نہیں، تو براہِ کرم کمنٹ میں اس کی تصویر کے ساتھ درج ذیل مکمل معلومات ضرور شیئر کریں
نام
• تاریخِ شہادت
• سکونت / تعلق والا علاقہ
• جائے شہادت
تاکہ فہرست کو مکمل، درست اور مستند بنایا جا سکے۔ شکریہ۔
.......................................................
نام: عرصہ ایڈوکیٹ
سکونت: کوٹلی دھونگ
جائے شہادت: کوٹلی
تاریخِ شہادت: 9 جون 2026ء

نام: محمد حسیب نقاش
سکونت: سیدپور، تحصیل کھوئی رٹہ، ضلع کوٹلی
جائے شہادت: رولی گلی، کوٹلی
تاریخِ شہادت: 9 جون 2026ء

نام: ظفر مغل
سکونت: گاؤں نورسہ، تحصیل بلوچ
جائے شہادت: بلوچ
تاریخِ شہادت: 14 جولائی 2026ء

نام: مصطفیٰ رحیم
والد کا نام: عبدالرحیم علوی
سکونت: بھاٹا سنگھڑ
جائے شہادت: پوٹھی مکوالاں
تاریخِ شہادت: 9 جولائی 2026ء

نام: عبداللہ فاروق
سکونت: جنڈالہ
جائے شہادت: جنڈالہ ہلاں کراس
تاریخِ شہادت: 16 جولائی 2026ء

نام: نقاش
سکونت: گاؤں سون ٹوپہ، راولاکوٹ
جائے شہادت: راولاکوٹ
تاریخِ شہادت: 7 جون 2026ء

نام: احتشام الحق
سکونت: کھوئی رٹہ
جائے شہادت: کوٹلی
تاریخِ شہادت: 9 جون 2026ء

نام: نزاکت خادم
سکونت: جنڈالہ
جائے شہادت: جنڈالہ ہلاں کراس
تاریخِ شہادت: 11 جولائی 2026ء

نام: زاہد یاسین
والد کا نام: محمد یاسین
سکونت: گاؤں نورسہ، تحصیل بلوچ
جائے شہادت: بلوچ
تاریخِ شہادت: 14 جولائی 2026ء

نام: محمد حسنین راجہ
سکونت: پگل چک، ڈڈیال
جائے شہادت: انب، تحصیل ڈڈیال
تاریخِ شہادت: 5 جولائی 2026ء

نام: یعقوب حسین
والد کا نام: رشید حسین
سکونت: سنڈل، ڈڈیال
جائے شہادت: ڈڈیال
تاریخِ شہادت: 5 جولائی 2026ء

نام: منصور نظر
سکونت: قلعاں منشاء آباد
جائے شہادت: بیٹھک اعوان آباد
تاریخِ شہادت: 14 جولائی 2026ء

نام: وسید صدیق
سکونت: پراٹ، راولاکوٹ، آزاد جموں و کشمیر
جائے شہادت: سپلائی بازار، فاطمہ گرلز اسکول کے قریب، راولاکوٹ
تاریخِ شہادت: 7 جون 2026ء

نام: عبداللہ
سکونت: گاؤں کنڈیالہ کولی، بنگیوں
جائے شہادت: پمز (PIMS) ہسپتال، اسلام آباد (ارجا کراس پر گولی لگنے کے بعد زیرِ علاج تھے)
تاریخِ شہادت: 16 جولائی 2026ء

نام: واجد صدیق
سکونت: بڑی باڑی ٹوپی، باغ
جائے شہادت: شجاع آباد، باغ

نام: راشد خان
سکونت: یونین کونسل پکھر نکھا
جائے شہادت: راولاکوٹ
تاریخِ شہادت: 8 جون 2026ء

نام: احسان اصغر
والد کا نام: محمد اصغر
سکونت: گاؤں کنجیری، تحصیل بلوچ
جائے شہادت: بلوچ، آزاد کشمیر
تاریخِ شہادت: 14 جولائی 2026ء

نام: ناصر نذیر
سکونت: گہل ٹوپی خاص ماخیالہ، باغ
جائے شہادت: شجاع آباد، باغ

نام: عبدالرحمان
سکونت: کوٹلی
جائے شہادت: پنڈی ہسپتال (9 جون کو کوٹلی میں گولیاں لگنے کے بعد زیرِ علاج تھے)
تاریخِ شہادت: 16 جولائی 2026ء

نام: عاطف خان
سکونت: سہر کھرانج، ہجیرہ
جائے شہادت: کوٹلی
تاریخِ شہادت: 9 جون 2026ء

نام: سردار نعیم امین
سکونت: اسلام پورہ، تحصیل پلندری
جائے شہادت: دریک، راولاکوٹ
تاریخِ شہادت: 14 جون 2026ء

نام: ارسلان اکبر
والد کا نام: نظام اکبر
سکونت: گاؤں پھلڑ کوٹ، یونین کونسل چوکیاں، تحصیل بلوچ، ضلع سدھنوتی
جائے شہادت: بلوچ، آزاد کشمیر
تاریخِ شہادت: 14 جولائی 2026ء

نام: عثمان
سکونت: گاؤں برمنگ خورد
جائے شہادت: سپلائی بازار، راولاکوٹ
تاریخِ شہادت: 7 جون 2026ء

نام: جمشید اشرف
والد کا نام: محمد اشرف
سکونت: گاؤں بنجونسہ ڈنہ کوٹیڑی
جائے شہادت: راولاکوٹ
تاریخِ شہادت: 7 جون 2026ء

نام: فیضان عنایت
سکونت: کیری کوٹ، ہجیرہ
جائے شہادت: دریک، راولاکوٹ
تاریخِ شہادت: 14 جون 2026ء

نام: طارق ریشم
سکونت: گاؤں سمیکوٹ دوتھان
جائے شہادت: راولاکوٹ
تاریخِ شہادت: 7 جون 2026ء

نام: عدیل رفیق
والد کا نام: محمد رفیق
سکونت: گاؤں پوٹھ جاویلی، تحصیل بلوچ
جائے شہادت: بیٹھک اعوان آباد
تاریخِ شہادت: 15 جولائی 2026ء

نام: شاہ زیب حبیب
سکونت: راولاکوٹ
جائے شہادت: راولاکوٹ
تاریخِ شہادت: 5 جون 2026ء

17/07/2026

فارورڈ کہوٹہ کے نواحی علاقہ چھانجل میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قافلہ کی پولیس کی گاڑی کو حادثہ متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ۔

تنویر الیاس کے گارڈز کی فائرنگ کی زد میں  ان کا اپنا ہی ساتھی جان کی بازی ہار گیا تنویر الیاس نے خود میڈیا سے بات کرتے ہ...
17/07/2026

تنویر الیاس کے گارڈز کی فائرنگ کی زد میں ان کا اپنا ہی ساتھی جان کی بازی ہار گیا تنویر الیاس نے خود میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا حالات خراب ہیں پھر کیا ضرورت ہے کمپین کرنے کی ۔ ذرائع

17/07/2026

سابق وزیراعظم اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر سردار تنویر الیاس کے قافلے کو ڈھلکوٹ انٹری پوائنٹ پر کشمیر کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔مختلف ذرائع کے مطابق اس دوران فائرنگ اور شیلنگ کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔واقعے کے بعد سردار تنویر الیاس کا قافلہ اسلام آباد واپس روانہ ہو گیا۔

17/07/2026

Address

BETHAIK AWANABAD
Islamabad
12100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I m kashmiri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share