30/10/2024
اپر کرم کے محاصرے کے آج اُنیس دن پورے ہوگئے
اس محاصرے کے دوران ان انسانوں کی جانوں کا کیا جو راستوں کی بندش کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے ۔
ایسے ہی ایک سچی کہانی Amjad Hussain Turi کے گھرانے پر گزری ان درد بھرے لمحات کی ۔۔۔۔۔۔
زیر نظر تصویر میں انکا ایک سالہ بیٹا جنکے پیدا ہونے پر امجد بہت خوش تھا۔ ایک ہفتے سے بیمار ہوا۔ پاراچنار میں موجود کوئی ڈاکٹر کہتا کہ اسے دل کا مسئلہ ہے ،کوئی کیا جواب دیتا۔ راستوں کی بندش کی وجہ والدین رات بھر جاگتے ، کہ اب راستے کھلیں گے اور ہم پشاور جائیں گے ۔ مگر پرسوں یہ خوبصورت بچہ ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند کر گیا۔
بتائیں کہ میں کس سے اپنے علاقے کے بدحالی کا ذکر کروں ۔ آپ سے۔ لوگوں سے۔ حکمرانوں سے ۔ ؟
یہ بچہ ہر اس مسلمان سے اور اسلامی جمہوریہ کے حکمرانوں سے، صاحب اقتدار پر قابض فرعونوں سے اور خاموش تماشائیوں سے ضرور پوچھے گا کہ میرا قصور کیا تھا ؟؟؟؟
شاید آپکی ایک آواز ان جیسے اور بچوں کے لیے جینا کا ذریعہ بن جائے ۔۔۔اسلئے ساتھ دینا ضروری ہے
خدا آپ سب کے بچوں کو سلامت رکھے