Rozi Grocery service

Rozi Grocery service Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rozi Grocery service, Grocers, Islamabad.

25/09/2023
10/09/2023
05/09/2023
05/09/2023
05/09/2023
27/07/2023

تندوری شوارما

تندوری مصالحہ بنانے کے اجزاء۔
ذیرہ 2کھانے کے چمچ
دھنیا 2کھانے کے چمچ
سونف 1چائے کا چمچ
دارچینی 2عدد
سبز الائچی 14-15عدد
کالی الائچی 3عدد
لونگ 1چائے کا چمچ
کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
بادیان 1عدد
خشک ادرک 1عدد
لال مرچ پاؤڈر 1کھا نے کا چمچ
کشمیری چلی پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
نمک 1اور آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ٹاٹری آدھا چائے کا چمچ
مالٹا کھانے کا رنگ 1چائے کا چمچ

ڈو بنانے کے اجزاء۔
میدہ 3کپ
خمیر 2چائے کے چمچ
چینی 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دہی 1چوتھائی کپ
گرم پانی حسبِ ضرورت
فلنگ بنانے کے اجزاء:
کھانے کا تیل 4-5کھانے کے چمچ
ابلا اور باریک کٹا چکن 2کپ
پیاز آدھاکپ
بند گوبھی 1کپ
تندوری مصالحہ 1اور آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کریم سوس بنانے کے اجزاء:
کریم آدھا کپ
مایونیز 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پودینہ 2کھانے کے چمچ

اسمبلنگ۔
موزریلا، چیڈر چیز حسبِ ضرورت
کالا زیتون حسبِ ضرورت
پیزا سوس حسبِ ضرورت
اوریگانو حسبِ ضرورت
ڈو ترکیب۔
ایک باؤل میں میدہ، نمک، چینی اور خمیر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں دہی ڈال کر تھوڑا تھوڑاپانی ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ کر ایک سے دوگھنٹے ڈھک کر رکھ دیں۔
تندوری مصالحہ ترکیب:
ایک گرینڈر میں ذیرہ، دھنیا، سونف، دار چینی، کالی الائچی، لونگ، بادیان اور خشک ادرک ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کر لیں۔
اب اس مکسچر کو ایک باؤل میں ڈال کر ا س میں لال مرچ پاؤڈر، کشمیری چلی پاؤڈر، نمک، ہلدی، ٹاٹری اور مالٹا کھانے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، تدوری مصالحہ تیار ہے۔

فلنگ ترکیب۔
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر بھون لیں۔
اب اس میں چکن اور بند گوبھی ڈال کر مکس کریں۔
پھر ا س پر تندوری مصالحہ اور نمک چھڑک دیں، فلنگ تیار ہے۔
کریم سوس ترکیب:
ایک باؤ ل میں مایونیز، کریم، نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس، لہسن اور پودینہ ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں، سوس تیار ہے۔
اسمبلنگ۔
ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ لیں
اب اس پر پیزا سوس پھیلا کر اس پر چکن، کریم سو س، کا لا زیون اور چیز ڈال کر شوارما کی شکل میں لپیٹ لیں۔
پھر اس پر اوریگانو چھڑک کر پہلے سے گرم اوو ن میں ایک سو اسی کے ٹمپریچر پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کر لیں۔
آپ شوارما کو پین میں ڈھک کربھی پکا سکتے ہیں

24/07/2023

Address

Islamabad
4400

Telephone

+923122645407

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rozi Grocery service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category