27/07/2024
.زیر نظر تصویر میں آپ کو ایک مردہ جسم نظر آرہا ہوگا,
یہ ایک میت ہے، فوتگی کا ماحول تھا لیکن اچانک بارش شروع ہو جاتی ہے. گھر والے اور رشتہ دار وغیرہ اس مردہ جسم (میت) کو پلاسٹک میں ڈھانپ لیتے ہیں اور تمام لوگ کمروں وغیرہ میں پناہ لے لیتے ہیں.
یہ میری اور آپ کی کہانی ہے. ہمارے ہونے نہ ہونے سے اتنا فرق پڑتا. آپ سوچیں کہ مرنے کے بعد کوئی آپ کے لیے بارش کے پانی میں بھیگنا بھی نہیں چاہتا، کوئی اس بارش میں اپنی قیمتی چیزوں کو خراب نہیں کرنا چاہتا.
سوچنے کی بات ہے کہ........!!!
ہم دنیا داری اور ان رشتوں کے لیے اپنے رب کو ساری عمر ناراض کرتے پھرتے ہیں اور آخر میں ہماری یہ حیثیت...... ؟؟؟؟
اپنی آخرت خود سنواریں. نیکی کے کاموں میں خود کو اتنا مصروف کریں کہ مطلب پرست رشتوں سے جان چھوٹ جائے.