19/04/2025
مستحکم پارلیمان پاکستان کی ٹیم کی قائم مقام گورنر بلوچستان سے بلوچستان اسمبلی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ملاقات مورخہ: 18 اپریل 2025 آج گورنر اینیکسی اسلام آباد میں مستحکم پارلیمان پاکستان کے نمائندگان محترمہ مریم کمنز (ٹیم لیڈ)، جناب اعزاز آصف (ٹیکنیکل لیڈ)، اور جناب علی عمران (سینئر ایڈوائزر) نے قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان اسمبلی کی کارکردگی کو مؤثر بنانے، پارلیمانی استعداد کار میں اضافے اور جمہوری اقدار کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنر بلوچستان نے یورپی یونین کے تعاون سے جاری پراجیکٹ “مستحکم پارلیمان” کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صوبائی سطح پر ادارہ جاتی بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سیکریٹری بلوچستان اسمبلی جناب طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکریٹری جناب عبد الرحمن، سیکریٹری ٹو اسپیکر جناب محمد حیات بزنجو، اور اسٹاف آفیسر ٹو اسپیکرجناب جنگی خان لاسی بھی موجود تھے۔