LifeBoost Stories

LifeBoost Stories Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from LifeBoost Stories, Grocers, Islamabad.

Daily wellness tips • Healthy habits • Positive living
Inspiring short stories that boost your mind,


"پھول مکھانے اصل Glow کا سستا راز  صرف کیلشیم نہیں، یہ ہے پورا غذائی پاور ہاؤس"پیارے دوستو ♥️آج بات کرتے ہیں اندرونی گلو...
03/06/2026

"پھول مکھانے اصل Glow کا سستا راز صرف کیلشیم نہیں،
یہ ہے پورا غذائی پاور ہاؤس"

پیارے دوستو ♥️
آج بات کرتے ہیں اندرونی گلو
کی، بیرونی گلو کے مشورے بھی چلتے رہیں گے انشاءاللہ 😄

کبھی سوچا ہے کہ ہم مہنگے
سپلیمنٹس کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں، جب قدرت نے ہمیں اتنے سستے خزانے دے رکھے ہیں؟
پھول مکھانے ہی کو دیکھ لیں بچپن میں پنجیری میں نظر آتے تھے تو ہم منہ بنا لیتے تھے 😄
اب جا کے سمجھ آئی کہ امی جنہیں روز کی غذا میں شامل کرتیں، وہی تو قدرتی کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور پروٹین سے بھرے ہوتے ہیں۔

یہی چھوٹے سفید پھول ہڈیوں کو مضبوط، چہرے کو نکھرا اور دماغ کو پرسکون رکھتے ہیں۔
جیسے ان کا رنگ صاف اور چمکدار ہوتا ہے، ویسے ہی اندرونی طاقت سے چہرے پر قدرتی Glow آتا ہے۔

پھول مکھانوں کی تاثیر سرد مانی جاتی ہے، اس لیے سردیوں میں اگر انہیں ہلکا سا بھون کر یا دودھ کے ساتھ لیا جائے تو جسم میں توازن رہتا ہے۔
اگر گرمیوں میں استعمال کریں تو سادہ بھوننا بھی کافی ہے، دیسی گھی ضروری نہیں بس ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھون لیں۔

یہ مردوں، عورتوں اور بچوں، تینوں کے لیے طاقت کا خزانہ ہیں۔
مردوں کے لیے طاقت اور اسٹیمنا، عورتوں کے لیے کیلشیم اور ہارمون بیلنس، اور بچوں کے لیے ہڈیوں اور یادداشت کے لیے بہترین ہیں۔

روزانہ ایک مٹھی تقریباً
25–30 دانے کافی ہیں۔

بھون کر تھوڑا سا نمک یا کالی مرچ ڈال کر سنیک کی طرح کھائیں۔
یا پھر دودھ میں دو تین چمچ مکھانے پکا کر اس میں تھوڑا سا شہد یا گڑ شامل کر لیں زبان کو چسکا، دل کو سکون، نیند بھی بہتر۔ قدرت کا مزیدار ڈیزرٹ تیار 😋

بچوں کے لیے تو یہ جادو ہے
مکھانے گڑ یا چینی کے ہلکے شیرے میں لپیٹ لیں، قدرتی میٹھے پاپ کارن بن جائیں گے
روز دو تین چمچ دینا کافی ہے۔

ہاں، یاد رکھیں، ہر چیز کی زیادتی نقصان دیتی ہے۔
زیادہ مکھانے کھانے سے قبض ہو سکتی ہے، اس لیے اعتدال رکھیں۔
ورنہ نقصان کوئی خاص نہیں، بس پانی زیادہ پیتے رہیں۔

آخر میں بس اتنا کہوں گی
قدرتی چیزوں پر بھروسہ کیجیے، یہ جسم کے ساتھ بے وفائی نہیں کرتیں۔
شاید آپ کا اصل Glow کسی مہنگی بوتل میں نہیں بلکہ انہی سفید پھول مکھانوں میں چھپا ہو

🤲 یا اللہ! ہمیں اندرونی گلو، خوبصورتی اور صحت کے ساتھ قدرتی نعمتوں کی قدر کرنے کی توفیق دے۔ آمین
عظمـــی اکرام
۔"پھول مکھانے اصل Glow کا سستا راز صرف کیلشیم نہیں،
یہ ہے پورا غذائی پاور ہاؤس"

پیارے دوستو ♥️
آج بات کرتے ہیں اندرونی گلو
کی، بیرونی گلو کے مشورے بھی چلتے رہیں گے انشاءاللہ 😄

کبھی سوچا ہے کہ ہم مہنگے
سپلیمنٹس کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں، جب قدرت نے ہمیں اتنے سستے خزانے دے رکھے ہیں؟
پھول مکھانے ہی کو دیکھ لیں بچپن میں پنجیری میں نظر آتے تھے تو ہم منہ بنا لیتے تھے 😄
اب جا کے سمجھ آئی کہ امی جنہیں روز کی غذا میں شامل کرتیں، وہی تو قدرتی کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور پروٹین سے بھرے ہوتے ہیں۔

یہی چھوٹے سفید پھول ہڈیوں کو مضبوط، چہرے کو نکھرا اور دماغ کو پرسکون رکھتے ہیں۔
جیسے ان کا رنگ صاف اور چمکدار ہوتا ہے، ویسے ہی اندرونی طاقت سے چہرے پر قدرتی Glow آتا ہے۔

پھول مکھانوں کی تاثیر سرد مانی جاتی ہے، اس لیے سردیوں میں اگر انہیں ہلکا سا بھون کر یا دودھ کے ساتھ لیا جائے تو جسم میں توازن رہتا ہے۔
اگر گرمیوں میں استعمال کریں تو سادہ بھوننا بھی کافی ہے، دیسی گھی ضروری نہیں بس ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھون لیں۔

یہ مردوں، عورتوں اور بچوں، تینوں کے لیے طاقت کا خزانہ ہیں۔
مردوں کے لیے طاقت اور اسٹیمنا، عورتوں کے لیے کیلشیم اور ہارمون بیلنس، اور بچوں کے لیے ہڈیوں اور یادداشت کے لیے بہترین ہیں۔

روزانہ ایک مٹھی تقریباً
25–30 دانے کافی ہیں۔

بھون کر تھوڑا سا نمک یا کالی مرچ ڈال کر سنیک کی طرح کھائیں۔
یا پھر دودھ میں دو تین چمچ مکھانے پکا کر اس میں تھوڑا سا شہد یا گڑ شامل کر لیں زبان کو چسکا، دل کو سکون، نیند بھی بہتر۔ قدرت کا مزیدار ڈیزرٹ تیار 😋

بچوں کے لیے تو یہ جادو ہے
مکھانے گڑ یا چینی کے ہلکے شیرے میں لپیٹ لیں، قدرتی میٹھے پاپ کارن بن جائیں گے
روز دو تین چمچ دینا کافی ہے۔

ہاں، یاد رکھیں، ہر چیز کی زیادتی نقصان دیتی ہے۔
زیادہ مکھانے کھانے سے قبض ہو سکتی ہے، اس لیے اعتدال رکھیں۔
ورنہ نقصان کوئی خاص نہیں، بس پانی زیادہ پیتے رہیں۔

آخر میں بس اتنا کہوں گی
قدرتی چیزوں پر بھروسہ کیجیے، یہ جسم کے ساتھ بے وفائی نہیں کرتیں۔
شاید آپ کا اصل Glow کسی مہنگی بوتل میں نہیں بلکہ انہی سفید پھول مکھانوں میں چھپا ہو

🤲 یا اللہ! ہمیں اندرونی گلو، خوبصورتی اور صحت کے ساتھ قدرتی نعمتوں کی قدر کرنے کی توفیق دے۔ آمین

پاکستان میں آج کل ویاگرا بہت سستی مل رہی ہے…!جی ہاں، اتنی سستی کہ شاید آپ روزانہ اپنے گھر میں ہی کھا رہے ہیں مگر اس کے ا...
20/05/2026

پاکستان میں آج کل ویاگرا بہت سستی مل رہی ہے…!
جی ہاں، اتنی سستی کہ شاید آپ روزانہ اپنے گھر میں ہی کھا رہے ہیں مگر اس کے اصل فائدوں سے ناواقف ہیں۔

قدرت نے مردانہ طاقت، جسمانی توانائی اور ازدواجی صحت کے لیے کچھ ایسی غذائیں پیدا کی ہیں جو نہ صرف سستی ہیں بلکہ حیران کن فوائد رکھتی ہیں۔ ان میں سب سے اہم ہیں:

پیاز اور تربوز

بدقسمتی یہ ہے کہ ہم مہنگی دواؤں، کیپسولز اور وقتی طاقت دینے والی چیزوں کے پیچھے بھاگتے ہیں مگر اللہ کی بنائی ہوئی قدرتی نعمتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

اگر آپ واقعی جسمانی کمزوری، تھکن، سستی، اعصابی کمزوری یا ازدواجی کمزوری محسوس کرتے ہیں تو صرف ایک مہینہ یہ معمول اپنا کر دیکھیں:

روزانہ ایک یا دو کچے پیاز
اور ایک مناسب مقدار میں تربوز

پھر خود فرق محسوس کریں۔

تربوز کو قدرتی ویاگرا کیوں کہا جاتا ہے؟

تربوز میں Citrulline نامی ایک خاص امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو جسم میں جا کر Arginine میں تبدیل ہوتا ہے۔ یہ خون کی نالیوں کو کھولنے اور دورانِ خون بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، جس سے جسم میں طاقت، تازگی اور چستی آتی ہے۔

تربوز کے چند اہم فوائد:

جسمانی تھکن کم کرتا ہے
گرمی اور جلن کو کم کرتا ہے
قدرتی توانائی فراہم کرتا ہے
خون کی روانی بہتر بناتا ہے
جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے
وٹامن A، B6 اور C سے بھرپور

تربوز کے بیج بھی خزانہ ہیں

تربوز کے بیج دھو کر سکھا لیں، ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔
ایک چائے کا چمچ صبح نہار منہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

پیاز کے حیران کن فوائد

پیاز میں Quercetin جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو خون کی نالیوں کو کھولنے اور جسم میں دورانِ خون بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

کئی تحقیقات کے مطابق پیاز مردانہ ہارمونز کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

پیاز کے چند اہم فوائد:

جسمانی کمزوری میں مفید
خون صاف کرنے میں مددگار
اعصاب کو طاقت دیتا ہے
بھوک بہتر کرتا ہے
جسمانی تھکن کم کرتا ہے
قدرتی طاقت بحال کرنے میں معاون

پیاز کھانے کے آزمودہ طریقے

پہلا طریقہ:
پیاز کو دیسی گھی میں ہلکی آنچ پر نرم کر لیں، پھر اس میں شہد ملا کر صبح نہار منہ یا رات سونے سے پہلے کھائیں۔

دوسرا طریقہ:
سفید پیاز کا عرق نکال کر شہد میں ملا لیں اور نیم گرم دودھ کے ساتھ رات کو استعمال کریں۔

تیسرا طریقہ:
ایک پیاز، 3 جوے لہسن اور ایک انچ ادرک کو دو کپ پانی میں ابالیں، پھر شہد ملا کر دن میں دو بار پئیں۔

اہم بات

یہ غذائیں کسی جادو کی دوا نہیں بلکہ صحت مند غذا کا حصہ ہیں۔ ان کا اثر ہر انسان میں مختلف ہو سکتا ہے۔ اگر کسی کو شوگر، معدے کی شدید بیماری، الرجی یا کوئی مستقل بیماری ہو تو احتیاط ضروری ہے۔

قدرتی غذائیں وقتی طاقت نہیں بلکہ جسم کو اندر سے بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

ایک مہینہ پابندی سے استعمال کریں…
پھر خود اپنے جسم کی توانائی، تازگی اور فرق محسوس کریں۔

یہ معلومات مفید لگیں تو اپنے دوستوں اور عزیزوں تک ضرور پہنچائیں تاکہ لوگ مہنگی اور نقصان دہ چیزوں کے بجائے قدرتی غذاؤں کی طرف آئیں۔





#پیاز
#تربوز












ہر طرح کی الرجی اور پرانے نزلہ زکام سے نجاتیہ مجرب نسخہ ہر قسم کی الرجی میں مفید ہے، چاہے وہ ڈسٹ الرجی ہو، پرانا نزلہ زک...
16/03/2026

ہر طرح کی الرجی اور پرانے نزلہ زکام سے نجات

یہ مجرب نسخہ ہر قسم کی الرجی میں مفید ہے، چاہے وہ ڈسٹ الرجی ہو، پرانا نزلہ زکام، تیل یا گندم سے الرجی، دھوئیں سے الرجی، بار بار چھینکیں آنا، سانس کی حساسیت یا پھپھڑوں میں انفکشن کی شکایت ہو۔

ھوالشافی
سونٹھ کا سفوف 50 گرام
کالی مرچ پاؤڈر 50 گرام
ہلدی پاؤڈر 25 گرام
ملٹھی پاؤڈر 50 گرام

چاروں اجزاء کو اچھی طرح آپس میں مکس کر لیں۔

طریقہ استعمال
ایک گرام سفوف ایک گلاس پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب پانی آدھا رہ جائے تو اتار لیں، چھان کر گرم گرم پی لیں۔
دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔

فوائد
نزلہ زکام کی جڑ ختم کرتا ہے
چھینکوں اور ناک کی الرجی میں آرام دیتا ہے
سینے اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے
مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے















جن اور شیطان کھجور سے نفرت کیوں کرتے ہیںرسولِ اکرم ﷺ نے وصیت فرمائی ہے کہ روزانہ کھجور کھایا کرو، خاص طور پر صبح کے وقت ...
25/02/2026

جن اور شیطان کھجور سے نفرت کیوں کرتے ہیں
رسولِ اکرم ﷺ نے وصیت فرمائی ہے کہ روزانہ کھجور کھایا کرو، خاص طور پر صبح کے وقت ۳، ۵ یا ۷ دانے۔
آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ کھجور کو طاق عدد (یعنی ۱، ۳، ۵، ۷...) میں کھاؤ، جفت عدد میں نہیں۔

یہ کیوں؟
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جب انسان کھجور کھاتا ہے تو اس کے جسم میں ایک نیلی غیر مرئی توانائی پیدا ہوتی ہے جو پورے جسم کو گھیر لیتی ہے، اور اس توانائی کی وجہ سے جن، شیطان، جادو اور نظرِ بد سے حفاظت ہوتی ہے۔
لیکن یہ اثر صرف تب ہوتا ہے جب کھجور کو طاق عدد میں کھایا جائے (۳ یا ۵ یا ۷ عدد)۔

اگر کوئی شخص کھجور کو جفت عدد میں کھائے (مثلاً ۲، ۴ یا ۶)،
تو وہ جسم میں شکر کی شکل میں ذخیرہ ہو جاتی ہے،
اور اس سے ذیابطیس یعنی شوگر کا مرض پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

دنیا کے سائنس دان حیران ہیں کہ
نبی کریم ﷺ نے صدیوں پہلے جن و شیطان کے اثر سے بچنے کا یہ قدرتی علاج بتایا۔

رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:
"کھجور واقعی ایک عجیب دوا ہے۔"

اگر کسی کو خون کی کمی (انیمیا) ہو تو کیمیائی دواؤں کی ضرورت نہیں،
صرف روزانہ چند کھجوریں کھاؤ، خون کی کمی دور ہو جائے گی۔

اگر جگر چربی والا یا بڑا ہو گیا ہے تو روزانہ صبح کے وقت سات کھجوریں کھاؤ،
ان شاءاللہ چربی ختم ہو جائے گی۔

اگر تم سرد مزاج ہو تو روزانہ تین کھجوریں کھاؤ۔

کینسر ہر مسلمان کے لیے ایک خطرہ ہے —
لیکن کیا تم جانتے ہو کہ کینسر سے بچاؤ کا بہترین علاج بھی کھجور ہے؟

حدیثِ مبارک میں ہے:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس گھر میں کھجور نہیں، وہ گھر یقیناً بھوکا ہے۔"

🌿 نصیحتیں (قیمتی مشورے)
پہلی نصیحت
صبح بیدار ہوتے ہی جو بھی کام کرو، چھوٹا ہو یا بڑا،
ہمیشہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" سے شروع کرو،
اللہ تمہیں کامیابی عطا کرے گا۔

دوسری نصیحت
ہمیشہ پانی اتنا ہی پیو جتنی جسم کو ضرورت ہو۔
زیادہ پانی پینے سے جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
جدید سائنس یہ کہتی ہے کہ روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا چاہیے،
لیکن حقیقت میں پانی صرف ضرورت کے مطابق پینا چاہیے۔
جب پیاس لگے تب پانی پیو۔

تیسری نصیحت
ہمیشہ ورزش کرو،
چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہو۔
جسم کو ہمیشہ حرکت میں رہنا چاہیے۔
چاہے چہل قدمی ہو، تیراکی ہو یا کوئی اور ورزش۔

چوتھی نصیحت
کھانے کو کم کرو۔
حدیث میں ہے:
"آدمی کے لیے اتنا کھانا کافی ہے جتنا اس کی کمر کو سیدھا رکھے۔"
زیادہ کھانا چھوڑ دو،
کیونکہ اس میں کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی نقصان ہے۔
سادی زندگی اپناؤ اور کھانے میں اعتدال رکھو۔
پانچویں نصیحت
جہاں تک ممکن ہو،
گاڑی صرف ضروری موقعوں پر استعمال کرو۔
مسجد، دکان یا کسی عزیز کے گھر جانے کے لیے
ممکن ہو تو پیدل چلو۔

چھٹی نصیحت
غصہ نہ کرو۔
غصہ نہ کرو۔
غصہ نہ کرو۔
پریشان مت ہو، درگزر کرو۔
غم اور غصہ تمہاری صحت کے لیے نقصان دہ ہیں اور خوشی کو ختم کر دیتے ہیں۔
ان لوگوں کے ساتھ رہو جن کے پاس تمہیں سکون ملتا ہے۔

ساتویں نصیحت
جیسے کہا جاتا ہے:
"اپنا مال دھوپ میں رکھو، خود سایہ میں بیٹھو۔"
زندگی کو اپنے اوپر اور دوسروں پر تنگ نہ کرو۔
مال اس لیے ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے استعمال ہو،
نہ کہ زندگی کو برباد کرنے کے لیے۔

آٹھویں نصیحت
اس چیز پر حسرت نہ کرو جو تم حاصل نہیں کر سکتے۔
بھول جاؤ، اگر وہ تمہارے نصیب میں ہے تو
تمہارے پاس ضرور آئے گی،
چاہے تم اپنے بستر پر ہی کیوں نہ ہو۔
اور جو چیز تمہارے نصیب میں نہیں،
اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے روک دیتا ہے،
کیونکہ وہ تمہارے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔
نویں نصیحت
عاجزی اختیار کرو،
عاجزی اختیار کرو۔
غرور اور تکبر مال و طاقت دونوں کو ختم کر دیتا ہے۔
تواضع تمہیں لوگوں میں محبوب بناتی ہے
اور اللہ کے نزدیک تمہارا درجہ بلند کرتی ہے۔

دسویں نصیحت
سفید بالوں کا آنا زندگی کے خاتمے کی علامت نہیں،
بلکہ ایک نئی اور بہتر زندگی کی شروعات ہے۔
مثبت سوچ رکھو،
سفر کرو،
اور حلال روزی سے لطف اٹھاؤ۔

ایک اور نصیحت
جلدی سو جاؤ ✔️
رات گئے جاگنا چھوڑ دو ✔️
یہ عادت صحت کے لیے بہتر ہے۔

🌙 آخری اور سب سے اہم نصیحت
نماز کبھی مت چھوڑو۔
نماز کو اول وقت میں ادا کرو۔ کیونکہ نمازِ اول وقت دنیا اور آخرت دونوں میں تمہارے لیے نفع کا سود نامہ ہے۔
اس دن جب نہ مال فائدہ دے گا، نہ اولاد۔

اگر یہ باتیں تمہیں اچھی لگیں تو اسے دوسروں تک پہنچاؤ تاکہ نیکی پھیل جائے۔ اگر تمہیں پسند نہ آئیں تو بھی کسی کو محروم نہ کرو — شاید کسی دوسرے کے لیے یہ باعثِ خیر بن جائے۔😊💕💫

کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی یہ کڑوا گھونٹ پینے پر بھی مجبور ہو ...
01/02/2026

کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی یہ کڑوا گھونٹ پینے پر بھی مجبور ہو جائیں گے

انڈے اور دودھ کی غذائیت کے حوالے سے تو ہم سب ہی معلومات رکھتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے کے چند ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، یوں تو یہ پینا تھوڑا مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے حیرت انگیز فوائد آپ کو ایسا کرنے پر مجبور کر دیں گے۔

• کچے دودھ کو انڈے میں ملا کر پینے کے فوائد
ہم اکثر انڈہ کھاتے ہیں مگر مختلف طریقوں سے پکا کر یعنی فرائی کرکے ابال کر یا آملیٹ وغیرہ بنا کر کھاتے ہیں، مگر انڈے کو پکانے سے اس کےا ندر موجود غذائیت پروٹین، زنک، وٹامن ڈی وغیرہ کم ہوجاتی ہے، اس لئے انڈوں کو پکا کر کھانے کے بجائے اگر کچا ہی کھایا جائے تو یہ بہت ہی زبردست فوائد دیتا ہے۔
آپ دودھ میں کچا انڈا ملا کر کچھ دن استعمال کریں گے تو چند ہی دن میں آپ کو فائدہ نظر آنا شروع ہو جائےگا۔

• سردیوں میں کچا انڈا اور دودھ
اگر سردی کے موسم میں کچا انڈا اور دودھ استعمال کیا جائے تو اس کے بےشمار فوائد حاصل ہوں گے، اس سے ہم مختلف جسمانی الرجی سے بچ سکتے ہیں اس کے علاوہ گلے کی خرابی، نزلہ و زکام اور جلد کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

• کچے انڈے کی غذائیت
کچے انڈے میں وٹامن بی 12 اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ کچے انڈے میں وٹامن اے، ڈی ، ای اور کے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بےحد مفید ہیں۔

• دماغی صحت کے لئے مفید
جہاں کچا انڈا پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے وہیں اس میں ہیبو فلائیون بھی ہوتا ہے اس کے استعمال سے ذہن تیز ہوتا ہے دماغی کمزوری بھی دور ہوتی ہے اور یاداشت بھی تیز ہوجاتی ہے ساتھ ہی ذہن جلدی نہیں تھکتا ہے۔

• کینسر سے بچاؤ میں مفید
کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے جب سارے وٹامنز ہمیں روزانہ حاصل ہوتے ہیں تو باقی کئی بیماریوں کے علاوہ ہم کینسر سے بھی بچ سکتے ہیں کچے دودھ اور انڈے کے استعال سے کینسر ہونے کا خطرہ بہت ہی کم ہوجاتا ہے۔

• ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے مفید۔
ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے انڈا اور دودھ دونوں ہی بےحد مفید ہیں، کمزور ہڈٰیوں اور کمزور پٹھوں والے لوگ اگر روزانہ ایک عدد کچا انڈا دودھ میں پھینٹ کر پی لیں تو اس سے ہڈیوں کی کمزوری دور ہوگی اور پٹھے مضبوط ہوں گے۔ ایک کچے انڈے میں تقریباً چھ گرام تک پروٹین موجود ہوتا ہے، جو کہ ہمارے جسم کے مرمت کے لیے بہت ضروری ہے، یہ دودھ کے غذائی اجزاء کے ساتھ مل کر پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے علاوہ کچے انڈے میں فاسفورس اور کیلشیم بھی ہوتا ہے ہمارے جسم کے سیلز کو ان کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

• بالوں اور جلد کے لیے مفید۔
بالوں، جلد اور ناخنوں کے لیے انڈے کی زردی میں نیچرل بائیوٹین ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بال مضبوط اور چمکدار، جلد نرم و ملائم اور ناخن مضبوط ہو جاتے ہیں۔

سنت نبویﷺکےمطابق سونے سے پہلے3 مرتبہ بستر جھاڑنےدائیں کروٹ سونے اور سونے سے پہلے_وضو_کا_حکم_کیوں_دیا_گیا؟؟؟🔬 سائنسدانوں ...
31/01/2026

سنت نبویﷺکےمطابق سونے سے پہلے3 مرتبہ بستر جھاڑنےدائیں کروٹ سونے اور سونے سے پہلے_وضو_کا_حکم_کیوں_دیا_گیا؟؟؟
🔬 سائنسدانوں نے تحقیق کی تو نتائج نے سب کو دنگ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی بے اختیار
❤ سبحان الله ❤کہہ اٹھیں گے

💠 اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی کے ہر پہلو سے متعلق رہنمائی موجود ہے اور ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے 14 سو سال قبل جو سنت اختیار کی تھی اور ان پر عمل پیرا ہونے کا حکم دیا تھا آج سائنس بھی ان احکامات کو درست تسلیم کر رہی ہے۔

💠 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات اور سنت سے یہ ثابت ہے کہ سونے سے قبل اپنے بستر کو تین بار جھاڑ لینا چاہئے۔

☚ بظاہر تو ایسا نظر آتا ہے کہ اس حکم کا مقصد بستر پر کیڑے مکوڑوں یا کسی اور نقصان دہ چیز سے صاف کرنا ہے لیکن سائنسی تحقیق میں ایسا ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے اور بے اختیار سبحان الله کہہ اٹھیں گے کہ کس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کریم نے 14 سو سال پہلے ہی اپنی امت کو بچاﺅ کی تدابیر بتا دیں۔

🔬 سائنس کے مطابق انسانی جسم میں میٹابولزم کا عمل 24 گھنٹے جاری رہتا ہے جس کے باعث سنکڑوں نئے سیل بنتے اور پرانے ٹوٹتے ہیں۔

🔬 حیران کن بات یہ ہے کہ سونے کے دوران جسم میں ٹوٹنے والے سیل بستر ہی پر گر جاتے ہیں جو انتہائی چھوٹے ہونے کے سبب نظر نہیں آتے۔

🔬 اگر بستر کو بغیر جھاڑے اس پرسونے کیلئے لیٹ جائیں تو یہ مردہ سیل جسم میں داخل ہو کر کئی مہلک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اور سائنس نے بھی یہ ہی ثابت کیا ہے کہ ان مردہ سیلوں کو صاف کرنے کیلئے بستر کو کم از کم تین بار جھاڑنا لازمی ہوتا ہے اور ایسا کرنے سے خطرہ ٹل جاتا ہے۔

💠 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوتے ہوئے دائیں کروٹ پر لیٹنے کا حکم بھی دیا ہے۔

🔬 اور اس ضمن میں سائنس کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے دل پر دباﺅ بہت کم ہوتا ہے جس کے باعث دل صحیح بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور سونے کے دوران بھی پورے جسم کو خون کی سپلائی بہترین انداز میں ہوتی ہے جبکہ دل کے دورے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

🔬 اس کے علاوہ دائیں کروٹ پر سونے سے معدہ بھی اوپر کی جانب ہوتا ہے اور اسے رات میں کھائی جانے والی غذا کو ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
رات سونے کے دوران معدے میں موجود غذا اچھی طرح ہضم ہوتی ہے جس کے باعث انسان بیدار ہونے پر خود کو تروتازہ محسوس کرتا ہے اور تیزابیت بھی نہیں ہوتی۔

💠 ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کے مطابق سونے سے قبل باوضو ہو کر سونے کا حکم دیا گیا ہے ۔عشاء کی نماز سے قبل دانتوں کو مسواک کرنے یا برش کرنے اور پھر باوضو حالت ہی میں سونے کا حکم موجود ہے۔

🔬 اس کی سائنسی توجیح آج کے سائنسدان یہ پیش کرتے ہیں کہ رات میں دانت صاف کرنے کے سبب انسان دانتوں کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دل کی مہلک بیماریوں سے اور معدے کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

🔬 منہ میں موجود کھانے کے ذرات کو اگر سونے سے پہلے صاف نہ کیا جاۓ تو وہ جراثیموں کا سبب بنتے ہیں ۔رات میں وضو کے بعد کچھ نہ کھانے پینے کا بھی حکم ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سونے سے قبل جب انسان وضو کرتا ہے تو اپنا مثانہ پیشاب سے خالی کر لیتا ہے جس کے سبب انسان گردوں کی بھی کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا

لڑائی یا کسی شدید تناؤ والی صورتحال میں جسم کا کانپنا ایک فطری عمل ہے، جسے طبی زبان میں "Adrenaline Rush" یا "Fight or F...
28/01/2026

لڑائی یا کسی شدید تناؤ والی صورتحال میں جسم کا کانپنا ایک فطری عمل ہے، جسے طبی زبان میں "Adrenaline Rush" یا "Fight or Flight Response" کہا جاتا ہے۔
یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ آپ کے جسم کا دفاعی نظام ہے جو آپ کو خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہا ہوتا ہے۔ اس کی اہم وجوہات درج ذیل ہیں:
1. ایڈرینالین کا اخراج (Adrenaline Rush)
جب آپ غصے میں ہوتے ہیں یا خطرہ محسوس کرتے ہیں، تو دماغ گردوں کے اوپر موجود غدود (Adrenal Glands) کو پیغام بھیجتا ہے کہ وہ ایڈرینالین ہارمون خارج کریں۔ یہ ہارمون:
• دل کی دھڑکن تیز کر دیتا ہے۔
• پٹھوں میں خون کی روانی بڑھا دیتا ہے۔
• آپ کو اچانک توانائی فراہم کرتا ہے۔
جب یہ توانائی استعمال نہیں ہوتی (مثلاً آپ خاموش کھڑے رہیں یا لڑائی شروع نہ ہو)، تو پٹھے اس اضافی طاقت کو سنبھال نہیں پاتے اور کانپنے لگتے ہیں۔
2. پٹھوں میں تناؤ (Muscle Tension)
لڑائی کے دوران آپ کا جسم خود کو چوٹ سے بچانے یا حملہ کرنے کے لیے سخت (Tense) ہو جاتا ہے۔ پٹھوں کا یہ غیر معمولی کھچاؤ تھرتھراہٹ پیدا کرتا ہے۔
3. خون میں شکر کی سطح (Blood Sugar)
شدید تناؤ کی حالت میں جسم ذخیرہ شدہ گلوکوز کو فوری توانائی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اس عمل کے دوران میٹابولزم کی تبدیلی بھی لرزہ پیدا کر سکتی ہے۔
4. جذباتی دباؤ اور خوف
کبھی کبھی جسم کا کانپنا صرف غصے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس انجانے خوف یا بے چینی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے جو لڑائی کے نتیجے کے بارے میں ذہن میں ہوتا ہے۔
اس صورتحال پر قابو پانے کے طریقے
اگر آپ محسوس کریں کہ آپ کا جسم قابو سے باہر ہو رہا ہے، تو یہ چند کام کریں:
• لمبی سانسیں لیں: ناک سے سانس لیں اور منہ سے آہستہ نکالیں۔ اس سے اعصابی نظام پرسکون ہوتا ہے۔
• پانی پییں: یہ دل کی دھڑکن کو نارمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
• جگہ بدلیں: اس ماحول سے تھوڑی دیر کے لیے ہٹ جانے سے ایڈرینالین کی سطح کم ہو جاتی ہے۔

یاد رکھیں: لڑائی میں کانپنا بزدلی کی علامت نہیں ہے، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کا جسم مکمل طور پر "ایکٹو" ہے اور اپنا کام صحیح کر رہا ہے۔

اک عربی کے والد کا انتقال ہو گیااور جنازے میں شرکت کے لیے کوئی بھی نہ آیا۔بیٹے نے اپنے باپ کی میت کو خود ہی گھسیٹ کر صحر...
22/01/2026

اک عربی کے والد کا انتقال ہو گیا
اور جنازے میں شرکت کے لیے کوئی بھی نہ آیا۔
بیٹے نے اپنے باپ کی میت کو خود ہی گھسیٹ کر صحرا میں لے جا کر دفنانے کا ارادہ کیا۔ راستے میں ایک اعرابی نے اسے دیکھ لیا جو بکریاں چرا رہا تھا۔ وہ اس کے پاس آیا اور پوچھنے لگا:
لوگ کہاں ہیں؟ تم اپنے والد کو اکیلے کیوں دفن کر رہے ہو؟
بیٹا نہیں چاہتا تھا کہ اپنے والد کی پردہ پوشی ٹوٹے،
اس لیے بس یہی کہتا رہا: لا حول ولا قوة الا بالله
اعرابی بات سمجھ گیا، اس نے آگے بڑھ کر بیٹے کا ہاتھ بٹایا
اور دونوں نے مل کر والد کو دفن کر دیا۔
پھر اعرابی نے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھایا
اور دل ہی دل میں دعا مانگتا رہا،
اس کے بعد وہ خاموشی سے اپنی بکریوں کے پاس چلا گیا۔
اسی رات بیٹے نے خواب میں اپنے والد کو دیکھا،
وہ مسکراتے ہوئے، خوش و خرم
فردوسِ اعلیٰ میں نظر آئے۔
بیٹا حیرت سے پوچھنے لگا:
ابا جان! آپ کو یہ بلند مقام کیسے نصیب ہوا؟
والد نے جواب دیا:
اعرابی کی دعا کی برکت سے۔
یہ سن کر بیٹا بے قرار ہو گیا،
اور اعرابی کی تلاش میں صحرا چھان مارا،
یہاں تک کہ اسے پا لیا۔
بیٹے نے اعرابی کا دامن پکڑ کر کہا:
اللہ کا واسطہ دے کر بتاؤ، تم نے میرے والد کی قبر پر کیا دعا مانگی تھی؟
میں نے انہیں فردوسِ اعلیٰ میں دیکھا ہے۔
اعرابی نے جواب دیا:
اے بیٹے! میں نے اللہ سے ایک عاجز بندے کی دعا مانگی تھی،
اور کہا تھا:
اے اللہ! میں تو سخی ہوں،
جب میرے پاس کوئی مہمان آتا ہے تو میں اس کی خوب خاطر کرتا ہوں،
اور یہ بندہ تیرا مہمان ہے،
اور تو سب سے بڑا سخی ہے!
پس نہ تو صرف اولاد،
نہ مال و دولت،
نہ ہی اعمال کی کثرت ہی سب کچھ ہے،
بلکہ اصل چیز
اللہ سے سچا تعلق اور خلوص ہے،
چاہے وہ کسی بھی دروازے سے ہو
اور کسی بھی عمل کے ذریعے ہو،
بس وہ عمل دل سے کیا گیا ہو۔
اے اللہ!
ہمیں قبر کے عذاب سے نجات عطا فرما۔
ہمیں جہنم کی آگ سے بچا لے۔
اور ہمیں فردوسِ اعلیٰ میں داخل فرما۔
اے اللہ! آمین
اگر آپ نے یہ تحریر مکمل پڑھی ہے
تو اللہ اور اس کے نبی ﷺ کے ذکر کے ساتھ تبصرہ ضرور کیجیے۔

سبق آموز واقعات کے لئے ہمیں لائک شیئر اور فالو کر لیں
شُکریہ




ٰ





🔥 اگر جگر خاموشی سے خراب ہو رہا ہو… تو جسم یہ اشارے دیتا ہےکیا آپ کو:بغیر وجہ تھکن رہتی ہے؟پیٹ میں بھاری پن محسوس ہوتا ہ...
16/01/2026

🔥 اگر جگر خاموشی سے خراب ہو رہا ہو… تو جسم یہ اشارے دیتا ہے
کیا آپ کو:
بغیر وجہ تھکن رہتی ہے؟
پیٹ میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے؟
کھانے کے بعد سستی یا بوجھ؟
چکنائی ہضم نہیں ہوتی؟
رپورٹس نارمل مگر طبیعت ٹھیک نہیں؟
👇 کیا آپ نے یہ علامات محسوس کی ہیں؟ “ہاں” لکھیں
⚠️ حقیقت جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
فیٹی لیور ایک خاموش مسئلہ ہے
جو آہستہ آہستہ:
ہاضمے کو خراب کرتا ہے
جسم کو سست بناتا ہے
اور مجموعی صحت پر اثر ڈالتا ہے
اکثر مسئلہ جگر کی گرمی اور چکنائی کے بگڑنے سے شروع ہوتا ہے۔
🌿 قدرتی سپورٹ — بزرگوں کا سادہ نسخہ
ہمارے بزرگ جگر کو متوازن رکھنے کے لیے
ایک سادہ سا نسخہ استعمال کرتے تھے:
نسخہ پہلے کمنٹ میں
💚 یہ نسخہ کس طرح مدد دیتا ہے؟
یہ نسخہ:
جگر کی گرمی کو سنبھالتا ہے
چکنائی کے عدم توازن میں معاون ہوتا ہے
ہاضمے کو بہتر بناتا ہے
جسم کو ہلکا اور متوازن محسوس کرواتا ہے
👉 یہ کوئی فوری جادو نہیں، بلکہ قدرتی توازن کا عمل ہے۔
🧪 استعمال (تفصیل)
مکمل طریقہ اور مقدار
میں کمنٹ میں بتاؤں گا
👇 اگر جاننا چاہتے ہیں تو “نسخہ” لکھیں
⚠️ ضروری احتیاط
کسی بھی نسخے کے استعمال سے پہلے
ماہرِ صحت سے مشورہ بہتر ہے
خاص طور پر اگر پہلے سے کوئی بیماری ہو۔
🌿 قدرتی علم • بزرگوں کا تجربہ • جگر کی بہتر صحت






چھوہارے استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟"چھوہارے (خشک کھجور) ایک زبردست قدرتی ٹانک ہیں، جو جسمانی طاقت، دماغی کمزوری، مردان...
13/01/2026

چھوہارے
استعمال کرنے
کا طریقہ کیا ہے؟"
چھوہارے (خشک کھجور)
ایک زبردست قدرتی ٹانک ہیں،
جو جسمانی طاقت، دماغی کمزوری، مردانہ قوت اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے صدیوں سے آزمائے جارہے ہیں۔
✅ چھوہارے کا صحیح استعمال کرنے کے طریقے:
🌅 صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ:
2 سے 3 چھوہارے رات کو دودھ میں بھگو دیں۔
صبح ان کو گرم دودھ سمیت کھالیں 📌 طاقت، دماغی کمزوری، اور سردی کے امراض کے لئے بہترین ہے۔
🌙 رات سونے سے پہلے:
1 گلاس گرم دودھ میں 2 چھوہارے ابال کر پی لیں۔
📌 مردانہ قوت اور جسمانی تھکن دور کرنے کے لئے مفید۔
🍲 خشک میوہ جات کے ساتھ:
چھوہارے کو بادام، اخروٹ، کشمش کے ساتھ ملا کر کھایا جاسکتا ہے۔
📌 توانائی اور حافظے کے لئے شاندار نسخہ۔
🍵 چھوہارے کا قہوہ:
پانی میں چھوہارے، سونف اور دار چینی ڈال کر قہوہ بنائیں
📌 کھانسی، گلے کی خراش اور جسمانی درد میں آرام دیتا ہے۔
🍚 حلوہ یا کھیر میں شامل کرکے:
چھوہارے کا گودا کھیر، حلوہ یا چاولوں میں شامل کر سکتے ہیں
📌 ذائقہ اور غذائیت دونوں میں اضافہ۔
🌿 چھوہارے کے فوائد:
فائدہ وضاحت
جسمانی کمزوری کا علاج پروٹین، آئرن اور منرلز سے بھرپور
مردانہ کمزوری دور کرے قوتِ باہ میں اضافہ کرتا ہے۔
دماغی طاقت میں اضافہ حافظہ اور دماغ کو توانائی دیتا ہے
ہڈیوں کے لئے مفید کیلشیم، میگنیشیم موجود
کھانسی اور نزلہ چھوہارے کا قہوہ مفید
خون کی کمی آئرن کی موجودگی سے خون بڑھاتا ہے
احتیاط:
شوگر کے مریض استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لیں
زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں، گرمی پیدا کرسکتا ہے
دن میں 2 سے 4 چھوہارے کافی ہیں۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LifeBoost Stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category