Sawal.TV

Sawal.TV 🍁

عشرہ مجالس عزا یکم محرم الحرام تا ۹ محرم الحرام ۱۴۴۸ھ سہ پہر 5:00 بجے موضوع قوموں کے عروج و زوال کے اسباب بہ مقام مرکزی ...
16/06/2026

عشرہ مجالس عزا
یکم محرم الحرام تا ۹ محرم الحرام ۱۴۴۸ھ
سہ پہر 5:00 بجے
موضوع قوموں کے عروج و زوال کے اسباب
بہ مقام مرکزی امامیہ جامعہ مسجد گلگت
خطیب : آغا سید راحت حسین الحسینی قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان
تمام مومنین سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی استدعا ہے۔

منجانب، مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان

انجمن امامیہ بلتستان نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق مطالبہ کردیا۔
15/06/2026

انجمن امامیہ بلتستان نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق مطالبہ کردیا۔

 #سکردو ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و ام...
15/06/2026

#سکردو ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں امام بارگاہوں، جلوسوں اور مجالس کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات، بجلی، پانی، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، سیاحوں کو مقامی مذہبی حساسیت سے آگاہ کرنے اور ضلع بھر میں امن و اتحاد کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے ضلع میں امن، استحکام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کھرمنگ میں طالبات پر مبینہ تشدد کی خبر، تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آگئےکھرمنگ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک خبر زیر گردش ...
14/06/2026

کھرمنگ میں طالبات پر مبینہ تشدد کی خبر، تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آگئے
کھرمنگ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک خبر زیر گردش رہی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک نجی اسکول کے استاد نے طالبات پر تشدد کیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے جرنلسٹ احمد شاہ کی ٹیم نے دو روز تک تحقیقات کیں۔ دورانِ تحقیقات ایک نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ متعلقہ استاد کو اسکول انتظامیہ نے ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔
تاہم جب اسکول کے پرنسپل سے اس حوالے سے مؤقف لیا گیا تو انہوں نے وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب، ہسپتال ذرائع کے مطابق جس طالبہ کو طبی معائنے کے لیے لایا گیا تھا، اس کے جسم پر تشدد کے کوئی واضح نشانات موجود نہیں تھے۔
واقعے سے متعلق حقائق سامنے آنے تک حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کچورا میں آج کل ٹریفک کا رش حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ بڑے گاڑیوں، بسوں اور غیر ضروری بھاری ٹریفک کے ل...
14/06/2026

کچورا میں آج کل ٹریفک کا رش حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ بڑے گاڑیوں، بسوں اور غیر ضروری بھاری ٹریفک کے لیے مناسب ضابطے بنائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خصوصاً اسکول جانے والے بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ جو بچے صبح اسکول جاتے ہیں، وہ ٹریفک جام کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے بعد گھر پہنچتے ہیں۔ بعض اوقات معمول کا مختصر سفر 5 گھنٹے تک طویل ہو جاتا ہے، جس سے بچوں کی تعلیم، صحت اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
اگر انتظامیہ نے فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے تو کچورا کی عوام اور مقامی کمیٹیاں اس مسئلے کے حل کے لیے آواز بلند کرنے پر مجبور ہوں گی۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹریفک کے اس سنگین مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جائے تاکہ عوام، خصوصاً طلبہ، کو ریلیف مل سکے۔

گلگت:گانچھے سے تعلق رکھنے والا قوم پرست رہنما سید نظر عباس کاظمی پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے۔
14/06/2026

گلگت:
گانچھے سے تعلق رکھنے والا قوم پرست رہنما سید نظر عباس کاظمی پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے۔

07/02/2026

اسلام اباد| امام بارگاہ خدیجۃ الکبری| میں خوفناک واقعہ پیش ایا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sawal.TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Grocery Store?

Share