RealWorld

RealWorld short videos

23/06/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

22/06/2025

"میری لاش دفتر سے اٹھا لینا
کہتے ہیں کچھ جنگیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم دنیا کے سامنے نہیں لڑتے — وہ اندر کہیں دل میں چھپی ہوتی ہیں، آواز نہیں کرتیں، مگر روح کو چیر جاتی ہیں۔ یہ دو تصویروں نے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ کیسا خوبرو نوجوان ۔۔۔ اللہ اکبر

وقاص رضا، 30 سال کا ایک ہنستا کھیلتا نوجوان، ماڈل ٹاؤن چوک کے ایک چھوٹے سے دفتر میں اپنی محنت سے خواب بُن رہا تھا۔ مگر کون جانتا تھا کہ اس کے دل کے اندر ایک ایسی ادھوری کہانی چل رہی ہے جس کا باب کسی نے پڑھا ہی نہیں۔

کاغذوں کا بکھرا ڈھیر، کھلی کتابیں، اور ایک دیوار پر لکھا جملہ: "اپنی کمزوریوں اور غلطیوں کی ذمہ داری لینا ہی اصل جیت ہے۔" مگر شاید زندگی کی اس بے آواز جنگ میں ہار اور جیت کا کوئی مطلب باقی نہ رہا تھا۔

اپنے آخری پیغام میں بس اتنا کہا :

"میری لاش دفتر سے اٹھا لینا۔"

جب اپنے پہنچے، تو وقاص کی سانسیں تھم چکی تھیں۔ کیا درد تھا؟ کیسا بوجھ تھا؟
کس امید نے دم توڑا تھا؟ کوئی نہیں جان پایا۔ وقاص اپنی جان اپنے ہاتھوں سے لے چکا تھا ۔

یہ واقعہ چیخ چیخ کر ہمیں یاد دلاتا ہے کبھی کبھی مسکراتے چہرے بھی دل کے اندر کے طوفان چھپا لیتے ہیں۔ خاموشی بھی مدد کے لیے پکارتی ہے — بس سننے والے کان اور محسوس کرنے والے دل چاہیے ہوتے ہیں۔

اپنوں کو وقت دیں۔ ان کے لفظوں کے پیچھے چھپی تھکن کو سمجھیں۔ ہر کوئی زندگی کی دوڑ میں تیز قدموں کے ساتھ نہیں چل رہا ہوتا — کوئی کہیں اندر ہی اندر بکھر رہا ہوتا ہے۔
کاپی پیسٹ

22/06/2025

Address

Jahania
Jahanian
58200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RealWorld posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category