12/05/2026
جلال پور: معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شبیر احمد رحمانی کی بھٹی سپر سٹور سہولت بازار آمد
جلال پور کے نواحی علاقہ کوٹلہ چاکر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین عشر و زکوٰۃ کمیٹی چوہدری شبیر احمد رحمانی نے بھٹی سپر سٹور شاپ نمبر 33،34 سہولت بازار جلال پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منیر بھٹی سے ملاقات کرتے ہوئے کاروبار میں نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
چوہدری شبیر احمد رحمانی نے کہا کہ محنت، دیانتداری اور بہترین کاروباری حکمتِ عملی ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہیں۔ انہوں نے بھٹی سپر سٹور کی مزید ترقی، کامیابی اور کاروبار میں برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
منیر بھٹی نے معزز مہمان کی آمد کو اپنے لیے باعثِ عزت و افتخار قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دوستانہ ماحول میں نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا گیا۔
آخر میں بھٹی سپر سٹور کے مالک منیر بھٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شبیر احمد رحمانی کو صحت و تندرستی کے ساتھ خوشحال اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔