Chaudhary Farms

Chaudhary Farms Our service guarantees:

Healthy, disease-free, and well-fed animals. Fully Shariah-compliant Qurbani process. Transparent and trusted farm-to-sacrifice service.

Convenient booking and timely Eid delivery options. Best quality silage at affordable price.

12/05/2026

Mashallah! Available for Qurbani.

12/05/2026

Mashallah! Beautiful animal available for Qurbani 2026. Book your favourite animal and farm will take care of those animals till Eid.

12/05/2026

Alhamdulillah!

12/05/2026

Alhamdulillah Sold Out the Beauty.

Mashallah! Beauty available for Qurbani 2026.
11/05/2026

Mashallah! Beauty available for Qurbani 2026.

Watch, follow, and discover more trending content.

11/05/2026

Book the animal of your choice and the farm will manage them till Eid. Limited stock available now.

With Anjum Saroya Official – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
03/05/2026

With Anjum Saroya Official – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

قربانی کے نام پر مویشی پالوں کی تذلیل بند کرو!آپ کا اپنا فاروق سندھو عیدالاضحیٰ آتے ہی ہر سال ایک مخصوص نسل  🐕 باہر نکل ...
02/05/2026

قربانی کے نام پر مویشی پالوں کی تذلیل بند کرو!

آپ کا اپنا فاروق سندھو

عیدالاضحیٰ آتے ہی ہر سال ایک مخصوص نسل 🐕 باہر نکل آتی ہے۔

ہاتھ میں موبائل، منہ میں زہر، دماغ میں جہالت اور دل میں حسد لے کر یہ لوگ مویشی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں۔
کبھی یوٹیوبر بن کر، کبھی عوامی ہمدرد بن کر اور کبھی معاشی تجزیہ کار بن کر۔

ان کا ایک ہی مشن ہوتا ہے:

“مویشی پال کو لٹیرا ثابت کرو!”
“بیوپاری کو ظالم کہو!”
“جانور مہنگا ہے کا شور مچاؤ!”

کیونکہ ان کو سستی ویڈیوز بھی بنانی ہوتی ہیں، ویوز بھی لینے ہوتے ہیں اور عوام کی جہالت پر تالیاں بھی بجوانی ہوتی ہیں۔

مگر ان عقل کے اندھوں کو یہ نہیں معلوم کہ جس جانور کے آگے کھڑے ہو کر یہ چیخ رہے ہوتے ہیں، وہ جانور کسی دکان کی شیلف سے اٹھا کر نہیں لایا جاتا…
وہ سالہا سال کی محنت، خرچ، نیند کی قربانی، موسموں کی سختی اور گھر کے رزق میں کمی برداشت کر کے تیار کیا جاتا ہے۔
یہ جانور نہیں… ایک چلتا پھرتا سرمایہ ہوتا ہے

ایک قربانی کا بچھڑا پہلے نو ماہ اپنی ماں کے پیٹ میں پلتا ہے۔
گھبن گائے کی خوراک، دوائیں، ویکسین، حفاظت — الگ۔

پھر جب پیدا ہوتا ہے تو وہ سوشل میڈیا والوں کی طرح مفت کی ہوا نہیں کھاتا۔

وہ دودھ پیتا ہے… خالص دودھ۔

صرف چار کلو روزانہ بھی پیئے تو 680 روپے۔

اس کے بعد:سبز چارہ،خشک چارہ(بھوسہ)مہنگا ونڈا،نمکیات،ادوایات،ویکسئن،ملازمین کی تنخواہیں
بجلی،پانی،باڑے کی مرمت
کم از کم سات سو روزانہ مزید۔

یعنی ایک جانور پر روزانہ 1380 روپے سے اوپر۔

ایک مہینہ 41 ہزار سے زائد۔
ایک سال تقریباً 5 لاکھ۔
تین سال تقریباً 15 لاکھ۔
اور بڑے شہروں میں یہ لاگت اس سے کہیں زیادہ۔

اب ذرا اپنے دماغ کے زنگ اتارو اور حساب لگا کر بتاؤ —
دو لاکھ، تین لاکھ، چار لاکھ، پانچ لاکھ میں بکنے والا جانور کہاں مہنگا ہے؟

اصل مسئلہ قیمت نہیں… اصل مسئلہ مویشی پال سے حسد ہے

یہی لوگ شادی ہال میں دو گھنٹے کے کھانے پر پانچ ہزار پلیٹ دے آتے ہیں۔
یہی لوگ موبائل بدلنے پر ایک لاکھ اڑا دیتے ہیں۔
یہی لوگ برانڈڈ جوتے، گھڑیاں اور کپڑوں پر منہ بند رکھتے ہیں۔

مگر جب ایک مویشی پال اپنی تین سال کی محنت کا معاوضہ مانگتا ہے تو ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں۔

کیوں؟

کیونکہ محنت کش کا کمانا بہت سے نکموں کو ہضم نہیں ہوتا۔

یہ یوٹیوبر نہیں… مویشی پالوں کی عزت کے قاتل ہیں

قربانی کے دنوں میں کیمرہ لے کر منڈیوں میں گھسنے والے بہت سے یوٹیوبر دراصل عوامی خدمت نہیں کرتے۔

یہ:
لوگوں کو بھڑکاتے ہیں
خریدار اور بیوپاری میں نفرت پیدا کرتے ہیں
مویشی پال کو ظالم بنا کر پیش کرتے ہیں
اور ایک محنت کش طبقے کی عزت نفس کا جنازہ نکالتے ہیں

کیونکہ ان کے لیے مویشی پال کا پسینہ نہیں، صرف اپنی ویڈیو کا thumbnail اہم ہوتا ہے۔
انہیں نہ چارے کی قیمت معلوم، نہ ویکسین کی، نہ دودھ کی، نہ مزدور کی، نہ بیماری کے رسک کی۔

بس ایک جملہ بولنا ہوتا ہے:

“دیکھیں ناظرین! جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں!”

اور عوام جہالت میں کمنٹس کر کے ان کی دکان چمکا دیتے ہیں۔

آؤ… ایک دن باڑے میں گزارو، سارا فلسفہ نکل جائے گا

میرا کھلا چیلنج ہے ان سب فیس بکی دانشوروں، یوٹیوبرز، تبصرہ نگاروں اور معاشی لال بجھکڑوں کو:

آئیں۔
اپنے ساتھ منشی،اکاؤنٹنٹ،چارٹر اکاؤنٹنٹ،معاشی تجزیہ کار
سب لے آئیں
ایک دن اور ایک رات
گوبر اٹھائیں
چارہ کاٹیں
جانور نہلائیں
بیمار جانور کے پاس جاگیں
مچھر بھگائیں
دودھ پلائیں
اخراجات لکھیں
پھر حساب لگائیں اور بتائیں:
مویشی پال منافع کھا رہا ہے یا اپنی ہڈیاں جلا رہا ہے؟
قربانی کرو… مگر کسی کا حق دبا کر نہیں
قربانی استطاعت کے مطابق کرو۔
چھوٹا کرو، بڑا کرو، حصہ لو، جتنا بس میں ہو کرو۔
مگر خدا کے لیے اپنی کم قوت خرید کا غصہ مویشی پال پر مت نکالو۔
وہ تمہارا دشمن نہیں۔
وہ بھی رزق کمانے والا ایک محنت کش انسان ہے۔

یاد رکھو:

جس قربانی میں ایک محنت کش کی تذلیل شامل ہو، وہ عبادت نہیں رویہ بن جاتی ہے۔
اور آخر میں…
یہ جانور صرف گوشت نہیں ہوتے
یہ خوبصورت مویشی
اللہ کی نعمت
مویشی پال کی جاگتی راتیں
اس کے بچوں کے منہ سے نکلا نوالہ
اس کی گرمی سردی کی مشقت
اس کی امید
اس کی کمائی
ہوتے ہیں۔

لہٰذا منڈی میں جاؤ تو جانور کے دانت مت گنو…
پہلے اس محنت کش کے زخم گن لو جس نے اسے وہاں تک پہنچایا ہے۔

قربانی ضرور کرو…
لیکن کسی غریب کی محنت کو سستا سمجھ کر نہیں۔

Address

Jhang Sadar
35200

Telephone

+923346405903

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhary Farms posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category