24/06/2026
اجمیر نگری سے بابا موڑ تک سیوریج کی ایک نئی لائن ڈالی جارہی ہے، جو خوش آئند لیکن رحمانیہ موڑ سے الحمید تک لائن کو سیوریج کے ڈسپوزل سے ملانے کے بجائے مسجد ملت عثمانیہ کے سامنے سیکٹر فائیو اے تھری کیساتھ گزرنے والے نالے سے ملادیا گیا ہے، جو ٹیکس پئیر کے پیسے کو برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اسی طرح سیکٹر 3 سے نکلنے والی سیوریج کی لائن کو ٹھیک طریقے سے نئی لائن کیساتھ نہیں ملایا جارہا ہے، جس سے آگے جاکر مسائل پیدا ہونگے۔ متعلقہ ادارے اس حوالے سے توجہ دیں۔