Pakistan Tujha Salam

Pakistan Tujha Salam Positive Pakistan

یہ دونوں تصاویر کسی کیلنڈر کے بدلتے ہوئے سال کی طرح بدل گئیں دو ہنستے کھلتے چہرے پل بھر میں ختم ہو گئے۔یہ تصاویر کسی مضب...
08/02/2023

یہ دونوں تصاویر کسی کیلنڈر کے بدلتے ہوئے سال کی طرح بدل گئیں دو ہنستے کھلتے چہرے پل بھر میں ختم ہو گئے۔
یہ تصاویر کسی مضبوط اعصاب والے انسان کو بھی توڑ کر رکھ دینے کیلئے کافی ہیں!
ایک ترک شہری میسوت، ساری رات اپنی پندرہ سالہ بیٹی ارماک لیلہ کا ہاتھ تھامے اس ملبے کے ڈھیر کے ساتھ بیٹھا رہا ہے جس کے تلے اس کی بیٹی کی میت موجود تھی۔ارماک ملبے تلے پھنسی رہی اور بالآخر دم توڑ گئی میسوت کو معلوم ہے کہ اس کی بیٹی اب زندہ نہیں ہے، مگر وہ بیٹی کو تنہا چھوڑنے کی ہمت نہیں کرتا ہے یا ایسی ہمت کرنا نہیں چاہتا۔
قدرتی آفات قدرت کیلئے شاید قدرتی ہوں، ہمارے لیئے محض آفات ہوتی ہیں۔
اللہ پاک ہمارے ترک بہن بھائیوں پر رحم فرمائے۔
اپنے پیاروں سے پیار کیجیئے!
دوسروں کے پیاروں سے پیار کیجیئے!
کیونکہ پیار قدرتی آفات کے ملبے تلے دب کر بھی نہیں مرتا!

ترکی کے جنوبی علاقے ہولناک زلزلے سے لرز اٹھے 😢پورے ترکی میں سوگ کا سماں، کہرامان مرعش اور غازی انتپ علاقے میں آنے والے ز...
07/02/2023

ترکی کے جنوبی علاقے ہولناک زلزلے سے لرز اٹھے 😢
پورے ترکی میں سوگ کا سماں، کہرامان مرعش اور غازی انتپ علاقے میں آنے والے زلزلے سے تقریباً ایک ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے دس ہزار تک ممکنہ اموات ہوسکتی ہیں دکھ کی اس گھڑی میں اہل پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ اپنا خصوصی رحم اہل ترکیہ پر نازل فرمائے اس مصیبت کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے، جو فوت ہوگئے ہیں ان کی مغفرت فرمائے، آمین یارب العالمین

16/01/2023

Address

Dha Karachi
Karachi
75500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tujha Salam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category