27/05/2025
"28 مئی یومِ تکبیر صرف ایک دن نہیں، یہ ہمارے قومی وقار، خودمختاری اور دفاع کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑا چیلنج بھی سر کیا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں! یہی جذبہ آج ہمیں علم، کردار اور جدوجہد کے میدان میں بھی اپنانا ہے۔ اپنی صلاحیتوں کو قوم کی خدمت کے لیے وقف کرو، کیونکہ آج کا باعمل نوجوان ہی کل کا مضبوط پاکستان ہے!"
"خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا"