Sahil khan

Sahil khan خوش رہو سدا مسکراتے رہو



نفرتوں میں کیا رکہا ہے



😇☺🤗☺

مجھے  چھوڑ  تو  جسے  جا ملا  تجھے  کیا  ملا  مجھے   عمر   بھر   کا   خلا  ملا  تجھے  کیا  ملا  تو   گیا   تو  تجھ  پہ  و...
21/11/2024

مجھے چھوڑ تو جسے جا ملا تجھے کیا ملا
مجھے عمر بھر کا خلا ملا تجھے کیا ملا

تو گیا تو تجھ پہ وفا کے در سبھی بند تھے
مجھے میکدہ تو کھلا ملا تجھے کیا ملا

میں تیری تلاش میں دور تک تھا بھٹک گیا
مجھے راستے میں خدا ملا تجھے کیا ملا

تیرے بعد جب ہوا آئینوں کے میں روبرو
میرا چہرہ مجھ سے خفا ملا تجھے کیا ملا

ِصفِ دشمناں کو نوید تھی گویا عید تھی
میرا سر جو تن سے جدا ملا تجھے کیا ملا

میرے قتل پر میری ذات کی ہوئی جانچ جب
میرا شجرہ عشق سے جا ملا تجھے کیا ملا

تو نہیں تھا مظہرِ جاں مگر تیرا نقشِ پا
مجھے رہگزر پہ پڑا ملا تجھے کیا ملا

21/11/2024

`سلسلہ تعارف اولادِ رسولﷺ`

قسط 3️⃣
*سوانح سیده زینبؓ بنتِ رسولﷺ*

1_ ابو العاصؓ کا پورا نام بعض نے لقیط ذکر کیا ہے اور بعض نے مقسم وغیرہ لکھا ہے اور سلسلۂ نسب اس طرح ہے ابو العاص بن ربیع بن عبدالعزىٰ بن عبد الشمس بن عبد مناف یعنی ابو العاصؓ کا نسب چہارم پشت میں رسالت مآبﷺ اور سیدنا علی المرتضیٰؓ سے مل جاتا ہے ۔ ابو العاصؓ کی وفات کے متعلق علماء نے لکھا ہے کہ خلافتِ صدیق اکبرؓ ذو الحجہ سن 12ہجری میں ہوئی اور بعض علماء نے کہا ہے کہ ابو العاصؓ یوم الیمامہ میں شہید ہوئے تھے۔
2_ ابو العاصؓ سیدہ خدیجہؓ کے خواہر زادے ہیں یعنی ان کی والدہ کا نام ہالہ بنتِ خویلد بنی اسد ہے جو سیدہ خدیجہؓ کی حقیقی بہن ہیں اور خدیجہؓ ابو العاصؓ کی خالہ ہیں۔
3_ ابو العاصؓ صاحبزادی سیدہ زینبؓ کے خالہ زاد بھائی ہیں اور نبی اقدسﷺ کے بڑے باوفا اور باوقار داماد ہیں چنانچہ (ان کی وفا کے متعلق ان شاء اللہ آگے ذکر آئے گا)
4_ سیدہ زینبؓ اور سیدہ فاطمہؓ چونکہ آپس میں حقیقی بہنیں ہیں اس بنا پر سیدنا علی المرتضیٰؓ اور ابو العاصؓ آپس میں ہم زلف ٹھہرے اور اس با عزت رشتہ داری میں باہم منسلک ہوئے۔
5_ ابو العاصؓ بن ربیع جس طرح نبی کریمﷺ کے داماد ہیں اسی طرح سیدنا علی المرتضیٰؓ ابو العاصؓ بن ربیع کے داماد ہیں (کتاب المجر صفحہ99)
6_ سیدہ فاطمہؓ نے اپنے انتقال سے قبل سیدنا علیؓ کو وصیت فرمائی تھی کہ میرے بعد اگر آپ نکاح کریں تو میری خواہر زاڈی یعنی امامہ بنتِ ابی العاص کو نکاح میں لانا چنانچہ سیدنا علی المرتضیٰؓ نے اس وصیت کے مطابق عمل کیا اور امامہ بنت ابی العاصؓ کو نکاح میں لائے اس کا مزید تذکرہ حسبِ موقع ان شاء اللہ آئے گا۔
7_ ابو العاصؓ بن ربیع سیدنا علی المرتضیٰؓ کے سسر ہیں اور سیدہ زینبؓ اس رشتہ کے بعد سیدہ علیؓ کے لئے خوش دامن بنیں۔ یہ رشتہ داری کے تعلقات ان حضرات کے درمیان وقتی نہیں دائمی تھے۔
ناظرین کرام سیدہ زینبؓ اور سیدنا ابو العاصؓ دونوں کا اجمالی تذکرہ رحماء بينهم حصہ صدیقی کے صفحہ 166,167 پر بھی موجود ہے۔
8_ ابو العاصؓ جب ہالہ بنتِ خویلد کے فرزند ٹھہرے اور ان کے ساتھ سیدہ زینبؓ کا نکاح ہوا تو معلوم ہوا کہ سیدہ زینبؓ کے بنتِ ھالہ ہونے کی روایت سراسر غلط ہے کیونکہ اس صورت میں یہ بہن بھائی کا نکاح ہو گا جس کی اجازت کسی دین و مذہب میں نہیں ہے۔

*ابتدائی دورِ نبوت میں صاحبزادی زینبؓ کی خدمات*
سردارِ دوعالم ﷺنے قوم کو جب دعوتِ دین دینا شروع کی اور قومِ قریش کو اسلام کی طرف بلایا تو وہ لوگ سخت برہم ہوئے اسلام کی دعوت زبان سے سننے کے لیے وہ ہر گز آمادہ نہیں تھے اور آنجنابﷺ کی ایذاء رسانی میں پیش پیش تھے۔ چنانچہ اس دور کا ایک واقعہ حدیث شریف کی کتابوں میں منقول ہے جس سے سیدہ زینب کی خدمات نمایاں ہوتی ہیں۔
علامہ الہیثمی رحمتہ اللہ نے طبرانی کے حوالہ سے الحارث بن الحارث کی زبانی نقل کیا ہے کہ وہ اپنے باپ حارث کے ساتھ ایک دفعہ مکہ شریف میں پہنچا۔ لوگ ایک شخص کے گرد جمع تھے جس کو وہ ”صابی" (نیا دین اختیار کرنے والا) کہتے تھے۔ یہ صاحبِ رسول خداﷺ تھے جو لوگوں کو توحید اور ایمان باللہ کی دعوت دے رہے تھے لیکن لوگ آنجنابﷺ کی بات کو رد کر رہے تھے اور آپﷺ کو ایذاء دینے کے درپے تھے یہ سلسلہ دوپہر تک جاری رہا حتیٰ کہ لوگ آپﷺ سے جدا ہونے لگے اس وقت ایک نو عمر خاتون آئیں جو پریشانی میں دو پٹہ پیچھے ڈالے ہوئے تھیں۔ پانی کا بڑا پیالہ اور ایک رومال اٹھائے ہوئے تھیں یہ چیزیں اس نے آنجنابﷺ کی خدمت میں پیش کیں تو آپﷺ نے پانی نوش فرمایا اور ہاتھ منہ صاف کیا۔ پھر آنجنابﷺ نے نظر اٹھا کر ارشاد فرمایا بیٹی یا دوپٹہ کو سینے پر ڈال لو اور ان حالات میں اپنے والد پر (ہلاکت کا کوئی خوف نہ کرنا ۔(اللہ تعالیٰ حافظ و ناصر ہیں)۔
ہم نے کہا یہ کون خاتون ہیں لوگوں نے جواب دیاکہ یہ آنجنابﷺ کی صاحبزادی سیدہ زینبؓ ہیں۔

جاری ہے
ادارہ دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

https://whatsapp.com/channel/0029VanTSwUEFeXiUHaMkk3m

21/11/2024
21/11/2024

جدید تحقیق کے مطابق
پتہ چلا ہے کہ😁🧐
ٹھرکی رات کو "جنات" بن جاتے ہیں 👻💀☠
جان محسوس کرو میں تمہارے پاس ہوں🤭😅😬
"ایڈے تسی عینک والے جن "😝😁🌚

ضدی شہزادہ🔥🔥

21/11/2024

تمہاری خوشبو کی چادر کو اوڑھنا ہے مجھے❤️🌹
کیا تم ایک بار مجھے سینے سے لگا سکتے ہو؟😉😋🫂

🔥🔥

انتہائی گہرے الفاظ💔💓💞
07/02/2024

انتہائی گہرے الفاظ💔💓💞

آج کل کی حقیت لمحہ فکریہ
07/02/2024

آج کل کی حقیت
لمحہ فکریہ

تمام عالم اسلام کو نیا اسلامی سال مبارک ہو
20/07/2023

تمام عالم اسلام کو نیا اسلامی سال مبارک ہو

Address

Mhran Taon Korngi Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahil khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category