Al Bushra

Al Bushra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Bushra, Health Food Shop, Gadap Road Baqai Univerctiy Karachi, Karachi.

29/12/2025

ہمارا گھر کبھی سکون کی جگہ ہوا کرتا تھا، مگر پھر نہ جانے کیا ہوا کہ ہر دیوار بوجھل ہونے لگی۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بحث، بلاوجہ کی پریشانیاں، رزق میں تنگی، بیماریوں کا آنا جانا، اور دلوں میں ایک انجانی گھبراہٹ۔ رات کو نیند پوری نہ ہوتی، دن کو دل بےچین رہتا۔ ایسا لگتا جیسے گھر میں روشنی تو ہے مگر برکت کہیں کھو گئی ہے۔

امی اکثر کہتیں، “بیٹا، دعا تو کرتے ہیں، پھر بھی دل مطمئن کیوں نہیں ہوتا؟” ابو خاموش رہتے، ان کی خاموشی میں بھی تھکن بولتی تھی۔ میں خود بھی اندر سے ٹوٹتا جا رہا تھا، جیسے کوئی بوجھ ہے جو نظر نہیں آتا مگر ہر وقت کندھوں پر رکھا ہے۔

ایک دن مسجد کے باہر ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی۔ باتوں باتوں میں انہوں نے اصحابِ کہف کے نقش کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، “یہ نقش کوئی جادو نہیں، یہ یاد دہانی ہے۔ اللہ کی حفاظت، صبر اور ایمان کی یاد۔ اگر یقین کے ساتھ گھر میں لگایا جائے تو فضا بدلتی ہے۔”

میں نے زیادہ بحث نہ کی، بس دل میں ایک امید جاگی۔ میں نے وہ نقش حاصل کیا، وضو کر کے خاموشی سے گھر کی ایک صاف دیوار پر لگا دیا۔ نہ کوئی خاص اعلان، نہ شور۔ بس دل سے ایک دعا نکلی:
“یا اللہ، اگر اس میں خیر ہے تو ہمارے حال بدل دے۔”

کچھ دن گزرے۔ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ جھگڑے کم ہونے لگے۔ امی کے چہرے پر سکون آنے لگا، ابو کی پیشانی کی شکنیں ہلکی ہو گئیں۔ راتوں کی بےچینی کم ہوئی، نیند بہتر ہونے لگی۔ رزق کے دروازے بھی آہستہ آہستہ کھلنے لگے، ایسے جیسے بند کھڑکی سے ہوا کا پہلا جھونکا آتا ہے۔

میں جانتا ہوں، اصل طاقت نقش میں نہیں، اصل طاقت اللہ پر یقین میں ہے۔ مگر وہ نقش ہمیں ہر روز یاد دلاتا رہا کہ جب ایمان کے ساتھ پناہ لی جائے، تو غار بھی محل بن جاتا ہے۔

آج بھی وہ نقش ہمارے گھر میں لگا ہے۔ دیوار پر نہیں، دلوں میں۔ اور گھر… اب واقعی گھر لگتا ہے۔

18/07/2025
*ایک کاونٹر خرید لیجیئے*اور اسے انگلی میں پہن لیجیئے ۔۔۔چلتے پھرتے ۔۔اٹھتے بیٹھتے ۔۔۔کام کے دوران ۔۔۔فارغ اوقات میں ہر ل...
04/08/2024

*ایک کاونٹر خرید لیجیئے*
اور
اسے انگلی میں پہن لیجیئے ۔۔۔چلتے پھرتے ۔۔اٹھتے بیٹھتے ۔۔۔کام کے دوران ۔۔۔فارغ اوقات میں ہر لمحہ درود شریف پڑھیئے۔۔۔
اپنے آج کو کل سے بہتر بنائیے۔۔
*پیارے آقا کریم سید المرسلین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم* سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار درود شریف کی کثرت ہے۔
صبح اٹھنے سے رات سونے تک درود شریف کواپنی روٹین کا لازمی حصہ بنائیے۔۔۔جب آپ ہر لمحہ درود شریف کو وردِزباں کریں گے تو آپ سوتے ہوئے بھی گویا درود ہی پڑھ رہے ہوں گے ۔۔۔آپ کا دل آپ کا دماغ ہر لمحہ ورد میں ہو گا۔۔۔دنیا و آخرت کی تمام تر بھلائیاں ۔۔خیر ۔۔۔رحمتیں اور برکتیں ۔۔۔ہر امتحان میں۔۔۔ ہر مشکل و پریشانی میں ۔۔۔العرض ہر معاملے میں آسانی اور کامیابی آپ کا مقدر ہو گی ۔۔۔ان شاء اللہ العزیز۔۔۔
اور اس سب سے بڑھ کر *پیارے آقا کریم سید المرسلین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم* کی محبت و شفقت بھری نگاہِ کرم اور دربار اقدس ﷺ تک رسائی یقینی ہو گی۔۔۔امت کے لیے آپ خیر کا ذریعہ بنے گے۔۔۔
اللہ کریمﷻ کے محبوب ۔۔۔فرمانبردار ۔۔اطاعت گزار بندے بن جائیں گے جن کے بارے میں اللہ کریم فرماتے ہیں
*(وہ اللہ سے محبت کرتے ہیں اور اللہ اُن سے محبت کرتا ہے)💞*
اور پھر اللہ کی محبت کے رنگ میں نہ صرف آپ خود رنگ دیئے جائیں گے بلکہ آپ کی اولاد ۔۔ آپ کے والدین۔۔ آپ کے عزیزو اقارب سبھی دوست احباب بھی اس نعمت سے بھرپور مستفید ہوں گے۔۔۔ان اللہ العزیز ۔۔۔
اللہ کریم ہم سب کو اپنے خزانےِ غیب سے بےشمار انعامات و اکرامات اور رحمتوں و برکتوں سے سرفراز فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین ۔۔۔
آئیے! پھر بسم اللہ کیجیئے اور اللہ کریم اور ملائکہ کی اس سنت کو بغیر کوئی لمحہ ضائع کرتے ہوئے ۔۔۔احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔۔۔درود پڑھتے ہیں ۔۔۔درود شریف پڑھتے جائیں اور پڑھواتے جائیں۔

*پڑھنے لگا دُرود میں جب سے حُضور پر*
*ہر کام میرے واسطے آسان ہو گیا*

سیدنا کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم❤️
صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد وآلہ واصحابہ وسلم
صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد وآلہ واصحابہ وسلم
صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد وآلہ واصحابہ وسلم
#صَلَّى_اللّٰهُ_عَلَيهِ_وَآَلِهٖ_وَاصَّحَابِهٖ_وَبَارِك_وَسَّلَم
درود پاک کے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ ہو جائے اور جس کو ایصال ثواب چاہیے ہو لے سکتا ہے اپ سے03357484674

Address

Gadap Road Baqai Univerctiy Karachi
Karachi
75320

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Bushra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Bushra:

Share