Ibn E Asgher

Ibn  E  Asgher _پاک کے لئے پاک بننا پڑتا ہے_

28/10/2025
کام کیا نفرت نے اپنا عشق نے اپنا کام کیادار و رسن کو تم نے سجایا سر ہم نے نیلام کیا  ایسے بھی کچھ راہِ طلب میں ہم نے مسا...
16/10/2025

کام کیا نفرت نے اپنا عشق نے اپنا کام کیا
دار و رسن کو تم نے سجایا سر ہم نے نیلام کیا

ایسے بھی کچھ راہِ طلب میں ہم نے مسافر دیکھے ہیں
دھوپ سے ہمت ہار گئے تو سائے کو بدنام کیا

وقت یہ سب سے پوچھ رہا ہے جہدو عمل کی منزل میں
کس کس نے تلوار اٹھائی کس کس نے آرام کیا

ایک ہی صورت باقی تھی سو ہم نے کیا یوں غم کا علاج
چھوڑ دیا ساقی کو ہم نے ٹکڑے ٹکڑے جام کیا

ہم نے فصیلِ شہرِ ستم پر دیپ جلا کر زخموں کے
*سورج کو زحمت سے بچایا ظلمت کو ناکام کیا*

ـــــ *اعجاز رحمانی*

القائد الشهيد یحیٰی الســ ـنوار ❣️

کیسے کیسے روشنی بکھیرتے ستارے بجھ گئے ـــ عزم و وفا کے استعارے وفا کی نذر ہوگئے ـــ ہائے ! ہم نے اپنے درخشاں مستقبل کے راہنما کیسی ناقدری سے کھو دیے !
آئے عشـــــاق گئے، وعدۂ فــردا لے کر
اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر

07/10/2025

مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہ کریں گے
احرار کبھی ترک روایت نہ کریں گے

کیا کچھ نہ ملا ہے جو کبھی تجھ سے ملے گا
اب تیرے نہ ملنے کی شکایت نہ کریں گے

شب بیت گئی ہے تو گزر جائے گا دن بھی
ہر لحظہ جو گزری وہ حکایت نہ کریں گے

یہ فقر دل زار کا عوضانہ بہت ہے
شاہی نہیں مانگیں گے ولایت نہ کریں گے

ہم شیخ نہ لیڈر نہ مصاحب نہ صحافی
جو خود نہیں کرتے وہ ہدایت نہ کریں گے

07/10/2025

*شہید یحییٰ سنوار رحمتہ اللّٰـہ علیہ نے صحیح فرمایا تھا*!!! 🇵🇸💔🥀

*"غزہ ساری دنیا کے منافقوں کو بے نقاب کردے گا"* 💯

*7 اکـــتـ🔻ــوبــــر*وہ مبـــــارک دن جس میں صہیونیت اور اس کے مذموم عزائم پر ایسی تاریخی ضرب لگی جس کا زخم صدیوں تک ہرا...
07/10/2025

*7 اکـــتـ🔻ــوبــــر*
وہ مبـــــارک دن جس میں صہیونیت اور اس کے مذموم عزائم پر ایسی تاریخی ضرب لگی جس کا زخم صدیوں تک ہرا، بھرا، پھلتا اور پھولتا رہے گا۔
*إن شاء الله*

*حوصلے مردہ ہیں۔ ہمتیں پست ہیں۔ چراغِ امید گل ہے۔* جواں مردی و سرفرازی اسلاف کے ساتھ مخصوص کی جاچکی ہے۔ مسجدِ مقدّس کی پ...
07/10/2025

*حوصلے مردہ ہیں۔ ہمتیں پست ہیں۔ چراغِ امید گل ہے۔* جواں مردی و سرفرازی اسلاف کے ساتھ مخصوص کی جاچکی ہے۔ مسجدِ مقدّس کی پامالی معمول بن چکی ہے۔ سربراہانِ ممالکِ اسلامیہ کی دستاریں گر چکی ہیں۔ مجرم کا نقطہ مٹایا جا چکا ہے۔ ناقابلِ تسلیم، تسلیم ہو چکا ہے۔ الغرض ہر سمت راکھ ہی راکھ ہے۔ حال اور مستقبل، سب راکھ کے ڈھیر میں گم ہیں۔

*ایسے میں 7 اکتوبر کا سورج چڑھتا ہے* اور صدیوں پر محیط اندھیرے چھٹ جاتے ہیں۔ ناقابلِ تسخیر، مسخر ہوتا ہے۔ ناقابلِ یقین، مشاہدہ بنتا ہے۔ سرفروشی، جانبازی اور سربلندی کی بھولی بسری داستانیں حقیقت کا رنگ پکڑتی ہیں۔ الغرض، خون و جرأت کی ایک ایسی فصیل قائم ہوتی ہے، جو شاید اب صدیوں تک ناپاک صہیونی عزائم کی راہ میں رکاوٹ بنی رہے۔

*خراجِ تحسین ہے ان جوانوں کو* جنہوں نے امّتِ مرحومہ کو اس کا فرضِ منصبی یاد دلایا۔ *سلام ہو ان سرفروشوں پر* جن کا مبارک خون تحریرِ بیت المقدّس کی راہ میں بہ گیا۔

*سلام ہو*
*القائد الشهيد إسماعیل ہنیہ پر۔*
*سلام ہو*
*قائد الامۃ الکبیر محمد الضیف پر۔*
*سلام ہو*
*المجاهد الشهيد یحییٰ السنوار پر۔*

اور ان سب پر جن کی قربانیوں سے *عزیمت کی راہ میں چراغاں ہے*۔ جو امّتِ مرحومہ کے ابدی ہیروز ہیں، جن کا خون *صبحِ آزادئٍ اقصٰى* کی نوید ہے۔

02/10/2025

ٹرینڈ چلاؤ 📢 اسٹیٹس لگاؤ
گلوبل صمود فلوٹيلا کو تحفظ دو🇦🇪🇵🇰

Address

Karachi
Karachi
75340

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibn E Asgher posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category