04/06/2026
*بئیر پینے کا حکم*
سوال
شراب کی ایک قسم بئیر(beer)ہے، اس میں8٪الکحل ہوتی ہے اور92٪آبِ جو یاآبِ گندم ہوتاہے اور اس کے پینے سے پہلی دفعہ پینے والے کو ہلکا سا نشا ہوتا ہے جس میں بندے کے حواس باقی ہوتے ہیں۔
برائےمہربانی یہ بتادیں اس کا پینا حلال ہے یا حرام؟
جواب
بیئر شراب ہے اور شراب (میں اگرچہ نشہ نہ ہو تو بھی اس) کا پینا حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 143609200024
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نقلہ ✍️ سیدنثاراحمدعفی عنہ
فاضل جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی
مدرس جامعہ دارالعلوم گلشن
وجامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی