سید ملنگ شاہ حسینی نقوی بخاری جلالی

سید ملنگ شاہ حسینی نقوی بخاری جلالی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from سید ملنگ شاہ حسینی نقوی بخاری جلالی, Grocers, A-2/3. Street/2 � house/3 Qayyumabad Karachi Est, Karachi.

14/08/2026
07/08/2026

قال امیر المؤمنین علیؑ:
«الْفَقْرُ زِينَةُ الْمُؤْمِنِ»
"فقر مؤمن کی زینت ہے۔"

یہ مختصر مگر گہرا فرمان انسان کو دنیا اور آخرت دونوں کی حقیقت سمجھا دیتا ہے۔ یہاں "فقر" سے مراد صرف مالی تنگ دستی نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی محتاجی، عاجزی اور بے نیازیِ دنیا کا شعور ہے۔ مؤمن جانتا ہے کہ اصل غنی صرف اللہ ہے، اور بندہ ہر لمحہ اپنے رب کا محتاج ہے۔

فقر وہ مقام ہے جہاں انسان اپنی خواہشات کا غلام نہیں رہتا بلکہ اللہ کی رضا کا طالب بن جاتا ہے۔ جس دل میں فقر آ جاتا ہے، وہاں تکبر، غرور، لالچ اور دنیا پرستی کے لیے جگہ باقی نہیں رہتی۔ ایسا انسان اگر مالدار بھی ہو تو مال اس کے دل میں نہیں بلکہ ہاتھ میں ہوتا ہے، اور اگر غریب ہو تو غربت اسے اللہ سے دور نہیں کرتی بلکہ مزید قریب کر دیتی ہے۔

اولیائے کرام نے فقر کو بادشاہی سے بہتر قرار دیا، کیونکہ بادشاہی انسان کو لوگوں کا محتاج بنا سکتی ہے، مگر فقر انسان کو صرف اللہ کا محتاج بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اہلِ معرفت فرماتے ہیں کہ فقر، عزت کا دوسرا نام ہے۔ جو شخص اللہ کے سامنے جھک جاتا ہے، اللہ اسے مخلوق کے سامنے جھکنے سے بچا لیتا ہے۔

قرآنِ مجید بھی اسی حقیقت کو بیان کرتا ہے:

"يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ"

"اے لوگو! تم سب اللہ کے محتاج ہو، اور اللہ ہی بے نیاز، ہر تعریف کے لائق ہے۔"
(سورۂ فاطر، 35:15)

🚩

02/08/2026

حق موجود صدا موجود

بسم اللہ الرحمن الرحیم یا علی کرم اللّٰہ وجہہ الکریم 📜 تحقیق و تحریر ✍🏻:: 🌹 گل سرخ سید شیر شاھ ملنگ حسینی نقوی بخاری جلا...
02/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یا علی کرم اللّٰہ وجہہ الکریم 📜 تحقیق و تحریر ✍🏻:: 🌹 گل سرخ سید شیر شاھ ملنگ حسینی نقوی بخاری جلالی 🚩 🌹 💫

زیارت جد امجد دربار عالیہ شمس العارفین ولی کامل مخدوم زماں حضرت السید اجمل دریا نقوی البخاری

مورث اعلی سادات نقوی البخاری برصغیر پاک وہند
مخدوم اعظم السید جلال الدین نقوی البخاری المعروف شیر شاہ جلال قطب کمال (اوچ شریف) کے فرزند اکبر
قطب مخدوم زماں فخر اولیاء
السید سید علی سرمست نقوی البخاری
(سید علی سرمست سودا دست بدست) (سہیون شریف)
کی اولاد میں سے ایک ہستی گزری ہیں جن کا نام
مخدوم السید رحمت اللہ چاندنہ چراغ نقوی البخاری تھا
آپ دربار عالیہ جلالیہ شیر شاہ جلال قطب کمال کے سجادہ نشین تھے اور آپ اوچ شریف سے ہجرت کر کے اوچ بلوٹ شریف تشریف لائے آپ سرکار کے دو فرزند تھے
مخدوم السید شاہ حسین نقوی البخاری اور
مخدوم السید نور مصطفٰی نقوی البخاری ولی اللہ

مخدوم السید شاہ حسین نقوی البخاری سرکار کی اولاد سے
شمس العارفین ولی کامل مخدوم زماں السید اجمل دریا نقوی البخاری
مخدوم السید بہاؤالدین نقوی البخاری

اور مخدوم السید نور مصطفی نقوی البخاری ولی اللہ کی اولاد سے
مخدوم السید شریف اولیاء نقوی البخاری
مخدوم السید ہاشم دریا نقوی البخاری
مخدوم السید مہدی غنیا نقوی البخاری
مخدوم السید مزمل شاہ نقوی البخاری

مخدوم السید شریف اولیاء نقوی البخاری
آپ سرکار کی اولاد چکڑالہ،میانوالی،ڈھیر امید علی،خانوال وغیرہ میں آباد ہے

مخدوم السید ہاشم دریا نقوی البخاری سرکار ہی تھے جنھوں نے اپنا بیٹا شمس العارفین ولی کامل مخدوم زماں السید اجمل دریا نقوی البخاری کو دیا جب آپ سرکار کے دونوں بیٹے اس دنیا سے پردہ فرما گے تھے
آپ سرکار کی اولاد پنجگرائیں،کلورکوٹ،ٹبہ مرتضی شاہ، ٹبہ شمالی، ٹبہ گانمہ شاہ، جھانبڑ اور متھہ سادات اور منگڑوٹھہ شرقی ، ناڑی، ڈونہ ، کوٹ سلطان ،لیہ ،مخدوم عالی ، مظفر گڑھ ، چوٹی زیریں، بکھر،لاہور وغیرہ آباد ہے

مخدوم السید رحمت اللہ چاندنہ چراغ نقوی البخاری اور آپ سرکار کا پاک خانوادہ حویلی اجمل دریا اوچ بلوٹ شریف میں مدفن ہے





طالب دعا
اولاد مخدوم السید ہاشم دریا حسنی الحسینی نقوی البخاری
سید توصیف الحسن نقوی بخاری،
سید محمد زین العابدین نقوی بخاری

Address

A-2/3. Street/2 � House/3 Qayyumabad Karachi Est
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سید ملنگ شاہ حسینی نقوی بخاری جلالی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category