11/04/2026
پھول مکھانہ
مکھانہ ایک نبات کے تخم ہیں ۔اس کاپودا تالابوں میں پیداہوتاہے۔اس کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھول اور پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔
اس کی جڑ چھوٹے چقندر کے برابر ہوتی ہے۔اس کا بیرونی پوست سیاہ اور کھردرا ہوتاہے۔اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں اور ہرایک خانے کے اندر سے سیاہ رنگ کے گول تخم نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور قدرے شیریں لیس دارہوتاہے۔خام ہونے کی حالت میں ان کا مغز نکال کر کھاتے ہیں اور خشک شدہ کو بریاں کرکے مرکبات میں شامل کرتے ہیں ۔مزاج سردتر ہے
مقدار خوراک پنچ سے سات دانے
🔸 فواٸد🔸
مکھانہ خزانہ ہے کیلشٸیم کا اس لیے اس کا استعمال ہڈیوں اور پھٹوں کو مضبوط بناتا ہے۔
مکھانا مقوی بدن ،مقوی باہ اورمولدمنی خیال کیاجاتاہے۔اس لیے قوت باہ کے سفوف اور معجون وغیرہ میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے
خشک بھونے ہوئے مکھانے قابض اورغذائیت سے بھرپو رہوتے ہیں
بریاں مکھانے زیادہ تر مستورات کو بچہ جننے کے بعد کمزوری کو دور کرنے کے لئے حلووں یا پنجری میں شامل کرکے کھلاتے ہیں۔۔
جس کی وجہ سے مستورات کی ہڈیوں کو طاقت ملتی ہے۔۔ اور وہ بہت سے تکالیف سے بچ جاتی ہی۔..
🔸مرکبات مکھانہ 🔸
1⃣کمزور اور لاغر بچوں بڑوں کے لیے
مکھانہ بادام بہت تھوڑے سےدیسی گھی بھون کر گراٸینڈ کرکے رکھ لیں۔۔ اور روزانہ دو سے چار چمچ سفوف دودھ میں ڈال کر کھیر بنا کر کھلاٸیں۔۔
چند دنوں صحت اچھی ہونے لگے گی۔ وزن بڑھنے لگے گا۔۔ بازاری سریلیک وغیرہ سے بہتر ہے
بچوں کے مرکب میں سوجی بھی شامل کرسکتے ہیں۔۔
2⃣ وہ خواتین جو ہڈیوں کی کمزوری اور کیلشٸیم
کی کمی کا شکار ہیں۔ ساتھ رحم کی کمزوری اور ڈھیلے پن کی بھی شکایت ہو۔۔
خشک مکھانہ پانچ عدد
اسگندھ ناگوری کا سفوف ایک چمچہ
بادام چار عدد۔۔ شکر یا شہد حسب ذاٸقہ
ان سب اجزإ کو ایک گلاس گرم دودھ میں ڈال کر
بلینڈ کر لیں اور گرم گرم صبح نہار منہ پی لیں۔۔
بہت مفید اور طاقت ور نسخہ ہے۔ مندرجہ بالا تکالیف کو سو فیصدی دور کرکے ۔۔خواتین کو کمر و پیروں کے درد سے نجات دیتا ہے۔ رحم کے ڈھیلے پن کو دور کرتا ہے۔
3⃣مکھانہ اور کجھور کا شیک
پانچ عدد مکھانہ کے پھول
تین عدد کجھور بیج نکال لیں
بادام پانچ عدد
پستہ پانچ عدد
ایک گلاس دودھ
شکر یا شہد حسب ضرورت
تمام اجزإ کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں
گرمیوں میں برف ڈال کر پی سکتے ہیں۔
ایک گلاس روزانہ
خاص طور پر ان کے لیے جو ناشتہ نہیں کرتے۔
غذاٸی کمی کو پورا کرتا ہے۔۔
اعضاۓ رٸیسہ کو طاقت دیتا ہے۔۔