KDM News

KDM News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KDM News, Grocers, Karak.

11/09/2026

کرک میں تعلیمی ایمرجنسی کا اندازہ آپ اس بات سے لگا لیں!

تین سال گزر گئے، مگر ہمارے بچوں کے اسکول کی دیواریں آج بھی گری ہوئی ہیں۔
اسکول میں پینے کا پانی موجود نہیں، جبکہ بجلی نام کی کوئی چیز ہی نہیں۔

سوال یہ ہے کہ اگر بچوں کو بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جائیں گی تو ہم اپنے مستقبل کو کیسے محفوظ بنائیں گے؟
حکامِ بالا سے مطالبہ ہے کہ اس اسکول کی حالت کا فوری نوٹس لیا جائے اور بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

11/09/2026

کرک: نیشنل پارٹی کا شمولیتی پروگرام
کرک میں نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام شمولیتی پروگرام کا انعقاد، جہاں مختلف افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پروگرام میں سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان نے شرکت کی۔
مزید تفصیلات اور پروگرام کی جھلکیاں ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

کیا آپ متفق ہیں ؟؟کرک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا نیا راستہ کرک میں نوجوانوں کو بائیک رائیڈر کے شعبے کی طرف آنا چاہیے۔ ...
10/09/2026

کیا آپ متفق ہیں ؟؟
کرک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا نیا راستہ

کرک میں نوجوانوں کو بائیک رائیڈر کے شعبے کی طرف آنا چاہیے۔ اس کے دو بڑے فائدے ہوں گے:

🔹 غریب عوام کو سستی سواری میسر آئے گی اور روزمرہ سفر میں آسانی ہوگی۔
🔹 نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آئیں، نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار اور عوام کے لیے سستی و آسان سفری سہولت کے راستے تلاش کریں۔
روزگار بڑھے گا تو کرک آگے بڑھے گا۔ 🇵🇰

09/09/2026

🚨 اہم اپڈیٹ | کل رات پولیس حملے میں زخمی امتیاز اللہ حالت اب خطرے سے باہر
پولیس پر حملے میں زخمی امتیاز اللہ کی موجودہ حالت کیا ہے؟
ایک اور انتہائی تشویشناک صورتحال کی داستان سامنے آگئی۔

شہداء کے جنازوں سے منتخب نمائندگان غائب، سیاسی جماعتیں خاموش کیوں؟

آفتاب خٹک نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا۔
مکمل تفصیلات اور تازہ صورتحال جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَمرحوم شاہد الیاس کی زوجہ انتقال فرما گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردو...
09/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحوم شاہد الیاس کی زوجہ انتقال فرما گئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲
نمازِ جنازہ آج عصر شام 5 بجے تنگوڑی سر قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

۔🚨 بریکنگ نیوز | کرکصابر آباد پولیس موبائل پر حملہ، کانسٹیبل زعفران شہیدذرائع کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے م...
09/09/2026

۔
🚨 بریکنگ نیوز | کرک
صابر آباد پولیس موبائل پر حملہ، کانسٹیبل زعفران شہید
ذرائع کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل زعفران شہید ہوگئے، جبکہ خوالدار امتیاز کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
KDM

بریكینگ نیوز ۔۔گرگری کرک آئل اینڈ گیس فیلڈ پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کی اطلاعذرائع کے مطابق گرگری کے علاقے میں آئل اینڈ ...
08/09/2026

بریكینگ نیوز ۔۔

گرگری کرک آئل اینڈ گیس فیلڈ پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کی اطلاع

ذرائع کے مطابق گرگری کے علاقے میں آئل اینڈ گیس فیلڈ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ صورتحال کی مزید معلومات کا انتظار ہے۔

اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ 🤲

⚠️ نوٹ: خبر ابتدائی ذرائع سے موصول ہوئی ہے، مزید تصدیق شدہ معلومات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

KDM News

08/09/2026

کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے

اہلِ علاقہ کے لیے اہم اطلاعفرقان اللہ عرف صدر صاحب نے آئندہ لوکل گورنمنٹ جنرل الیکشن میں ولیج کونسل میاں والا سے امیدوار...
08/09/2026

اہلِ علاقہ کے لیے اہم اطلاع
فرقان اللہ عرف صدر صاحب نے آئندہ لوکل گورنمنٹ جنرل الیکشن میں ولیج کونسل میاں والا سے امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
علاقے کی خدمت، عوامی مسائل کے حل اور ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ آپ سے دعاؤں اور حمایت کی اپیل ہے۔
ان شاء اللہ، خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

انا للہ وانا الیہ راجعونپاکستان تحریک انصاف کے معروف اور دیرینہ ورکر شوکت رضا پاجی اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتق...
08/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
پاکستان تحریک انصاف کے معروف اور دیرینہ ورکر شوکت رضا پاجی اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال کی خبر سے اہلِ علاقہ اور ساتھیوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲
KDM News

Address

Karak

Telephone

+923408579793

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KDM News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KDM News:

Shortcuts

Share

Category